Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»صدر عارف علوی کو دھاندلی زدہ سیاسی جماعتوں کی طرف دھمکیاں
    کالم و بلاگز

    صدر عارف علوی کو دھاندلی زدہ سیاسی جماعتوں کی طرف دھمکیاں

    پاکستان میں سیاسی بحران اتنا گھمبیر ہوتا جارہا ہے کہ اب فضل الرحمٰن جیسے اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے کہنے لگے ہیں کہ خدا نخواستہ پاکستان ڈوبتے جہاز کی طرح ہچکولے کھا رہا ہے
    shoaib87فروری 27, 2024Updated:فروری 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعتراض پر نگراں وزیر اعظم انوار کاکڑ  نے صدر کو دوبارہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری ارسال کردی جبکہ یہ بھی باور کرادیا ہے کہ اگر سمری پر عمل نہیں کیا گیا  تو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے، خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب صدر عارف علوی کسی سمری کی منظوری میں رکاوٹ بنے ہوں اس سے قبل صدر عارف علوی نے متعدد موقعوں پر شہباز اور نگراں حکومت کی طرف سے بیجھی گئی ایک سے زائد غیر آئینی اور غیرقانونی سمریوں کو واپس کرچکے ہیں، پاکستان کی دھاندلی زدہ سیاسی جماعتوں کے قریبی ذرائع بتا رہے ہیں کہ صدر مملکت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی نگراں وزیر اعظم کو سمری ارسال کی ہے جو کہ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے دی گئی ہے تاہم یہ سمری واپس سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی، نگراں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کا سیاسی بحران دن بدن اپنی بلندی کی طرف گامزن ہے، جس کے باعث ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، سرمایہ کار اور صنعت کار تذبذب کا شکار ہیں جبکہ تحریک انصاف کا راستہ روکنے کیلئے 8 فرواری 2024ء کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کے بعد پاکستان بھر میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے، نوجوان اپنے مستقبل سے خوفذدہ ہیں اور تعلیم یافتہ اور ہنرپیشہ افراد ملک چھوڑ رہے ہیں، جبکہ مقتدرہ پاکستان کو خیرآباد کہنے والے ذہین افراد کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے، نگراں وزیراعظم انوار کاکٹر اپنے آپ کو فوج کا جنرل سمجھنے لگے تھے اور ایسے سوالات پر نہایت گھٹیا اور نازیبا جواب دیتے تھے، جس سے نوجوانوں میں مزید بے چینی اور مایوسی پیدا ہوئی، کراچی میں جرائم کی رفتار بتارہی ہے کہ جلد ہی شہر انارکی کی صورتحال دوچار ہوجائے گا، کراچی کا کوئی ایسا گھر نہیں جو لوٹ مار سے محفوظ رہا ہو، دہائیوں سے فوجی قیادت کی نگرانی میں رینجرز شہریوں کو جرائم پیشہ افراد سے نجات نہیں دلاسکی ہے، ساکنان شہر کی ہمتیں جواب دے چکی ہیں مگر اس شہر کا حقیقی میڈیٹ چوری کرلیا گیا ہے۔

    ایوان صدر کے ایک سینیئر اہلکار نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ صدر مملکت نے اِس بنیاد پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری منظور نہیں کی کیونکہ ابھی تک الیکشن کمیشن کی جانب سے سُنی اتحاد کونسل جو تحریک انصاف کے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوکر ایوان میں پہنچنے والے ارکان پر مشتمل جماعت ہے کو خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی ہیں چنانچہ تکنیکی اعتبار سے یہ ایوان ابھی نامکمل ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سُنی اتحاد کونسل کی طرف سے مخصوص نشستوں کے حصول سے دائر کردہ درخواست پر سماعتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ اس درخواست پر سماعت کر رہا ہے، فوجی مقتدرہ کے زیر سایہ اور دھاندلی زدہ سیاسی جماعتوں کا حمایت یافتہ الیکشن کمیشن بادی النظر میں تحریک انصاف کو خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشتیں دینے کیلئے تیار نظر نہیں آرہا ہے جبکہ تحریک انصاف اپنا حق سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے، واضح رہے کہ تحریک انصاف سے الیکشن کمیشن نے شناخت چھین لی تھی، اس کے باوجود عوام نے تحریک انصاف کو عوامی مینڈیٹ ملا، صدر ڈاکٹر عارف علوی آئین کی بالادستی کیلئے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا مشکل سے بھرپور راستہ ہے مگر درست راستہ ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) دونوں ہی جماعتیں ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر متمکن صدر کو دھمکیاں دے رہی ہیں، ایک جماعت انہیں آئین کے آرٹیکل 6 کی دھمکی دیتی ہے اور دوسری جماعت صدر پر اور اُن کے خاندان کے افراد پر مقدمات کا سامنا کرنے کی دھمکی دیتی ہے۔

    صدر عارف علوی شدید دباؤ کے باوجود ابھی تک آئین اور قانون کیساتھ کھڑے ہیں کب تک صدر طاقتوروں کے سامنے استقامت دکھاتے ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا، جہاں تک آئین اور قانون کی بات ہے تو اپریل 2022ء کے بعد آئین اور قانون کا جس طرح مذاق بنایا گیا وہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ایک ایٹمی ملک میں آئین اور قانون کی عدم بالادستی ریاست کی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہوتی ہے، پاکستان کے  آئینی اور قانونی ماہرین کا صاف کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشتیں الاٹ کرنے میں ہرگز رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے لیکن طاقتور حلقے چاہتے ہیں کہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشتوں کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں تقسیم کر دی جائیں اور جس طرح تحریک انصاف کو واضح عوامی مینڈیٹ ملنے کے باوجود اقتدار سے باہر کردیا گیا ہے اسی طرح قومی اسمبلی میں مخصوص نشتوں سے محروم  کردیا جائے، اس سے یہ حقیقت بھی عیاں ہورہی ہے کہ طاقتور حلقے پاکستان میں سیاسی بحران کو باقی رکھنا چاہتے ہیں اور کسی نامعلوم ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں، پاکستان میں سیاسی بحران اتنا گھمبیر ہوتا جارہا ہے کہ اب فضل الرحمٰن جیسے اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے کہنے لگے ہیں کہ خدا نخواستہ پاکستان ڈوبتے جہاز کی طرح ہچکولے کھا رہا ہے۔

     

    پاکستان سیاسی بحران
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleنظام چلنے والا نہیں ہے فکر ہے کہیں پاکستان نہ ختم ہو جائے، مولانا فضل الرحمٰن
    Next Article بحیرہ احمر کے حملے تب ہی رکیں گے جب اسرائیل غزہ پر جارحیت ختم کرےگا، یمن کا اعلان
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162548
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.