Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»عالمی سطح پر بھارت کے خفیہ آپریشنز دنیا کیلئے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں
    کالم و بلاگز

    عالمی سطح پر بھارت کے خفیہ آپریشنز دنیا کیلئے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں

    shoaib87اپریل 8, 2024Updated:اپریل 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    برطانوی اخبار دی گارڈین کی حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 1999 میں انڈین ایئر لائنز کی پرواز 814 کی ہائی جیکنگ میں مبینہ طور پر ملوث زاہد اخوند عرف ظہور مستری کی پاکستان میں نقل و حرکت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے مبینہ طور پر انڈین خفیہ ادارے ’را‘ کی ایک اہلکار نے خود کو نیو یارک پوسٹ کا رپورٹر ظاہر کیا،اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا نے زاہد اخوند سمیت تقریباً 20 افراد کو پاکستانی سر زمین پر نشانہ بنایا، انڈیا کی وزارت خارجہ نے گارڈین کی اس رپورٹ کو جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا مگر جب اسی رپورٹ سے متعلق جب انڈیا کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سے پوچھا گیا تو انھوں نےاس بات کی تصدیق یا تردید تو نہیں کی مگر یہ ضرور کہا کہ اگر کسی پڑوسی ملک سے کوئی دہشت گرد انڈیا کو پریشان کرنے یا یہاں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا، انڈین ٹی وی نیوز نیٹ ورک 18 کو انٹرویو دیتے ہوئے انڈین وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کوئی دہشت گرد یہاں کارروائی کرنے کے بعد بھاگ کر پاکستان جائے گا تو اسے پاکستان میں گھس کر ماریں گے، پاکستانی دفترِ خارجہ نے اس بیان پر فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے نہ صرف اشتعال انگیز قرار دیا بلکہ اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لئے اپنے ارادے اور صلاحیت پر قائم ہے۔

    بیرون ملک ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا بحیثیت ریاست کے ملوث ہونے کا پہلا سرکاری انکشاف کینیڈا نے اُس وقت کیا جب فائیو آئیز انٹیلی جنس نیٹ ورک نے علیحدگی پسند سکھوں اور اِن کے رہنماؤں جن میں نمایاں طور پر ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے ملوث ہونے کے نا قابل تردید شواہد پیش کئے، کینیڈا نے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی را کے اسٹیشن چیف کو جو سفارتکار کے بھیس میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اپنے ملک سے نکال دیا جبکہ بھارت نے عارضی طور پر کینیڈین شہریوں کے لئے نئے ویزوں کا اجراء معطل کر دیا لیکن 25 اکتوبر 2023ء کو اپنے اس بیہودہ فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ویزوں کا اجراء شروع کردیا، واضح رہے سکھ رہنما نجار کو اقوام متحدہ کی منظوری کے بغیر بھارت نے 2020ء میں دہشت گرد قرار دیدیا تھا، کینیڈا کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے واضح شواہد کے ساتھ قتل میں ملوث ہونے کی اطلاعات افشا ہونے کے بعد بین الاقوامی برادری کی توجہ ہندوستان کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ( را ) پر مرکوز ہوئی تو معلوم ہوا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را بیرون ملک تخریب کاری، قتل اور حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کے متعدد منصوبوں میں ملوث رہی ہے، اب یہ حقیقت خفیہ نہیں رہی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را جنوبی ایشیائی ملکوں کے انتخابی عمل میں مداخلت پر مبنی کئی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا چکی ہے، اس کی واضح مثالیں بنگلہ دیش اور پاکستان ہیں جہاں انڈین خفیہ ایجنسی را کا انتخابات پر اثرانداز ہونے کے شواہد سامنے آرہے ہیں۔

    امریکی تھنک بینک رانز نے اپنے ایک ریسرچ پیپر میں انکشاف کیا ہے کہ انڈین خفیہ ایجنسی را کی سرگرمیاں 2008ء سے قبل تک  جنوبی اور مغربی ایشیائی ملکوں جن میں ایران، ترکی، ترکمانستان اور اُزبکستان تک محدود تھیں، ہندوستانی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 2008 کے ممبئی حملوں کے بعد را کے آپریشنز میں توسیع کی گئی تھی، ہندوستانی حکام غیر رسمی بات چیت میں را کا مغربی ملکوں میں پھیلاؤ کو 2008 کے ممبئی حملوں میں امریکی شہری ڈیوڈ ہیڈلی کے مبینہ طور پر ملوث ہونے جوڑتے ہیں، 2008ء کے وسط میں اندین خفیہ ایجنسی را کے سربراہ اشوک چترویدی نے را کے نیٹ ورک کو مغربی ملکوں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا، باسلز، نیویارک، اوٹاوا، لندن میں اس ایجنسی نے اپنے اسٹیشن چیفس سفارتی لبادے میں مقرر کرنا شروع کردیئے، جن کے ابتدائی مقاصد علمی تحقیقات کی چوری اور بڑی کمپنیوں کے بارے میں معلومات جمع کرنا تھا، 2016 میں جب را کے سربراہ راجندر کھنا تھے تو مغربی ملکوں میں بھی جنوبی ایشیائی ملکوں کی طرح را کی آپریشنل سرگرمیوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، اس وقت مغربی ملکوں میں ایک اندازے کے مطابق تخریبی سرگرمیوں کیلئے را کے سو سے زائد ایجنٹ ہیں، جو امریکہ سمیت یورپی ملکوں کے نجی اداروں رستوران اور ہوٹلز میں کام کرتے ہیں، اگرچہ را کی انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کی ضروریات اور آپریشنل ترجیحات مختلف وزرائے اعظم کے ادوار میں بدلتی رہی ہیں لیکن اس کے کاموں کا بنیادی محور بھارت کے پروسی ملکوں اور خاص کر پاکستان اور چین جیسے اسٹریٹجک دشمنوں کے بارے میں انٹیلی جنس اکٹھا کرنا اور آپریشنل سرگرمیاں انجام دینا تھا جبکہ مغربی ملکوں میں ہندوستان کا انٹیلی جنس بیورو انٹیلی جنس سروس انجام دیا کرتا تھا۔

    بھارتی سیاستدانواں کے ایک گروہ کا خیال ہے کہ ہندوستان بھی چین کی طرح اپنا عالمی کردار بڑھائے لیکن بھارت معاشی اور ٹیکنکی اعتبار سے چین جیسی استعداد کا حامل نہیں ہے، یہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک ہیں جنھوں نے انڈین سیاستدانوں  میڈیا اور بزنس مینز کے ایک گروہ کو سمجھایا ہے کہ بھارت ہی وہ واحد ملک ہے جو چین کی جدید سامراجیت کو روک سکتا ہے، امریکی اور یورپی ملکوں نے بھارتی غبارے میں خوب پھونک بھری ہوئی ہے، جس کے نتائج خود بھارت کیلئے خطرناک ثابت ہورہے ہیں اور جب بھارتی غبارے سے ہوا نکل جائے گی تو حالات بھارت کے حق میں بہتر نہیں ہونگے، امریکہ اور یورپی ممالک بھارت کے کردار کو صرف چین کے خلاف استعمال کرنا چاہتے وہ یہ ہرگز قبول نہیں کریں گے کہ بھارت اُن کے ملکوں میں تخریبی سرگرمیوں کی استعداد حاصل کرئے، کینیڈا تو فیس پر آیا ہے اس کے پیچھے امریکہ اور یورپ کھڑا ہے، جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو 20 لوگوں کو صاف کردینے پر بھارتی سیاستدان جشن مت منائیں، جب تک بھارت میں مسلم دشمنی پر مبنی پالیسیاں جاری ہیں اُسے مزاحمت کا سامنا رہے گا خود اُس کو اپنے اندر سے مزاحمت ملے گی، پاکستان نےبھارتی وزیر دفاع کے بیان کو ہلکا لیا ہے ہماری ایجنسیاں اور متعلقہ ادارے سیاست پر توجہ دینے کے بجائے اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں  اور ہرگز اجازت نہ دیں کہ کوئی بھی ملک پاکستان کے اندر اپنے مذموم عزائم کو پورا کرسکے۔

     

     

    بھارتی را
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایرانی سفارتخانہ پر حملہ غاصب اسرائیل کی نابودی کے عمل کو تیز کرئیگا
    Next Article پاکستان میں موروثی سیاست پروردہ نظام نے نامور سیاستدانوں کو بے وقعت کیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192133
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.