عسکریت اور علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کہا ہے کہ وہ دکی میں کان کنوں پر ہونے والے حملے میں ملوث نہیں ہے اور وہ اس پرتشدد کارروائی کی مذمت کرتی ہے، بلوچستان کے ضلع دکی میں درجنوں مسلح افراد کے گذشتہ جمعہ کو کیے گئے حملے میں کم از کم 21 کان کن ہلاک ہوگئے تھے، بی ایل اے نے میدیا کو بھیجی گئی ایک ای میل میں اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی دکی میں پشتون مزدورں کے قتل عام کی مذمت کرتی ہے اور واضح کرنا چاہتی ہے کہ اس المناک واقعے میں وہ ملوث نہیں ہے، دکی میں جنید کول کمپنی کے تحت کوئلے کی کانوں پر حملے کی ذمے داری تاحال کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے، بلوچستان کے ضلع دکی میں ہونے والا یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے، بی ایل اے بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس کا شمار جنوبی ایشیا میں نسلی بنیادوں پر علیحدگی پسندی کی تحریک چلانے والے بڑی تنظیموں میں ہوتا ہے جو دہائیوں سے حکومت کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، بی ایل اے کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بلوچستان کے قدرتی وسائل کا غیر منصفانہ استعمال کر رہی ہے۔
بلوچستان میں کان کنی کے کئی منصوبے جاری ہیں جن میں رکو ڈک بھی شامل ہے جو بیرک گولڈ نامی کمپنی چلا رہی ہے، رکو ڈیک کو دنیا میں سونے کی بڑی کانوں میں شمار کیا جاتا ہے، چین بھی بلوچستان میں سونے اور تانبے کی کانوں پر کام کر رہا ہے، ضلع دکی میں کوئلے کے کان کنوں کو ہلاک کرنے کے لئے ہونے والے حملے کے دن ایک سعودی وفد بھی پاکستان کے دورے پر تھا جس نے رکو ڈک میں سرمایہ کاری کے لئے دلچپسی کا اظہار کیا تھا، پاکستان کان کنی کے منصوبوں کو اپنی معاشی بحران کے حل کے لئے انتہائی اہم قرار دیتا ہے۔
2 تبصرے
بھائی یہ بلوچ جو ہے ہر کسی سے لڑتا رہتا ہے سرداری نظام ختم نہیں کرتے ستائی نظام ختم کر رہے ہیں اور اگے بڑھیں سب کچھ اچھا ہو جائے گا پاکستان میں بھی اچھا ہو جائے گا ایران میں بھی بلوچوں کے ساتھ اچھا ہو جائے گا اگے بڑھیں اگے بڑھیں
بلوچ لوگ بہت محب وطن ہیں ان کی غیت اہمیت مثال ہے مگر ایوب خان نے اور بھٹو نے ان کو ہتھیا اٹھانے پر مجبور کر دیا لہذا ان کے ساتھ جو ہے نرمی سے پیش انا چاہیے یہ بلوچ بہت اچھے اور بہت پیارے لوگ ہیں مہمان نواز لوگ ہیں