Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»عمان میں عزاداروں پر منظم اور بڑا حملہ 4 پاکستانیوں سمیت 5 ماتمی شہید 50 زخمی 20 زیر علاج ہیں
    تازہ ترین

    عمان میں عزاداروں پر منظم اور بڑا حملہ 4 پاکستانیوں سمیت 5 ماتمی شہید 50 زخمی 20 زیر علاج ہیں

    پاکستان کے مسقط میں سفیر علی عمران نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ بندوق بردار کون تھے ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ سانحہ اس سے بہت کم ہے جتنا یہ ہو سکتا تھا
    shoaib87جولائی 16, 2024Updated:جولائی 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عمان میں ایک مسجد امام بارگاہ کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 50 پاکستانی تارکین وطن زخمی ہوگئے، اس عرب سلطنت میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار پاکستانیوں سمیت 5 عزادار شہید ہو گئے، عمران علی نے بتایا کہ مسقط کے تین ہسپتالوں میں گولیوں سے زخموں کم از کم 20 کا علاج کیا جارہا ہے، عمانی حکام نے اسے دہشت گردی کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا ہے، پاکستانی سفیر عمران علی نے کہا کہ دیگر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا، سفارت خانے نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں دو پاکستانی تھے، سفیر نے بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد عزاداروں کو مسلح افراد نے یرغمال بنایا جنھیں بعدازاں عمان پولیس نے رہا کرایا، عمان کی شاہی پولیس نے کہنا ہے کہ پیر کی رات دارالحکومت کے مضافات میں واقع وادی کبیر کے علاقے میں امام علیؑ مسجد کے باہر فائرنگ کا واقعہ یہاں اُس وقت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مجلس منعقد کی جارہی تھی جس میں بڑی تعداد میں شیعہ مسلمانوں شریک تھے، عمانی حکام نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ حملہ منصوبہ بندی کیساتھ کیا گیا۔

    پاکستان کے مسقط میں سفیر علی عمران نے بتایا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ بندوق بردار کون تھے، ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ یہ سانحہ اس سے بہت کم ہے جتنا یہ ہو سکتا تھا، ہمیں ابھی تک اس کا مقصد یا ان لوگوں کی شناخت نہیں معلوم جنہوں نے عزاداروں پر گولیاں چلائیں، واضح رہے عمان ایک پُرامن ملک ہے، اس ملک میں ایرانی اور مقامی افراد بھی عزاداری کرتے ہیں مگر پاکستانی عزاداروں کو کیوں ٹارگٹ کیا اور اس منصوبہ بند حملے میں کون سا گروہ ملوث ہے اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے، جو فوٹیج سامنے آئی ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمانی پولیس کی کارروائی منگل کی صبح تک جاری رہی، فائرنگ کا یہ واقعہ محرم کی نویں تاریخ کو پیش آیا جسے شیعہ مسلمان شب عاشور کہتے ہیں، فوٹیج میں لبیک یا حسینؑ کی آوازیں بلند ہوتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، قریبی رہائشی اس حملے سے دنگ رہ گئے جنہیں حکام نے گھروں میں رہنے اور سکیورٹی آپریشن کی تصاویر یا ویڈیو شیئر نہ کریں کہا تھا، 20 سالہ باسل اللواتی ایک عمانی کمپیوٹر سائنس کا طالب علم جو مسجد کے قریب رہتا ہے اُس نے بتایا کہ پیر کی رات دیر گئے گولیوں کی آوازیں سنی ہیں، عمانی نوجوان نے کہا جس نے بھی یہ کیا ہے وہ صرف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں ان آزمائشی اوقات میں متحد ہونا چاہیے اور مضبوط ہونا چاہیے،ہمارے یہاں مختلف عقائد، فرقوں اور نسلوں کے لوگ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔

    عمان میں عزاداروں پر حملہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول فی لیٹر 9 روپے 99 پیسے مہنگا ہوگیا
    Next Article کربلائے معلیٰ نے کربلا غزہ برپا کردی مسلمانان عالم کیلئے رسم شبیریؑ کی ادائیگی کا راستہ کھلا ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175308
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.