Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جنوری 20, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، عمران خان کی ہدایت تک احتجاج جاری رہیگا
    پاکستان

    عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، عمران خان کی ہدایت تک احتجاج جاری رہیگا

    پیپلزپارٹی، ن لیگ اور سول و فوجی بیوروکریسی نے ملکر قوم کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں شہادت تمنا کرنے کرنے سے اچھی بات کیا ہوگی
    shoaib87اکتوبر 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ رات بھر پولیس اور احتجاجیوں کے دوران شدید چھڑپیں جاری رہیں، حکمراں گروہ نے اسلام آباد اور لاہور میں خصوصی اختیارات کے تحت فوج کو طلب کرلیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوج نے عوام کو ڈی چوک پہنچنے سے ابتدائی طور پر روکنے کی کوشش کی مگر عوامی طاقت کے سامنے کچھ دیر بعد فوج نے راستہ چھوڑ دیا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان تصادم کرانے کی سازش ناکام بنادی گئی ہے، دوسری طرف خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بارے میں تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انہیں خیبر پختونخواہ ہاؤس سے رینجرز نے پولیس کی مدد سے غائب کردیا ہے حالانکہ سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں اور عوام سے کہا ہے کہ احتجاج جاری رکھا جائے تاوقتکہ پارٹی کے بانی چیئرمین اور قائد جمہوریت عمران خان احتجاج ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی رینجرز کے ذریعے گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر گنڈا پور کو گرفتار کیا گیا ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے خبر دار کیا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کرنا ملک کے لئے تباہ کن ہوگا اور اس کے سنگین نتائج ہوں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو لاپتہ کئے جانے پر انصاف لائرز فورم نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، چیف جسٹس سے اتوار کے روز ہی درخواست پر سماعت کی درخواست کی ہے، دوسری طرف وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مبینہ گمشدگی کے پیش نظر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس اتوار کی دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا، یہ سب کچھ جو ہونے جارہا ہے اس کے ذمہ داروں کا ایک نہ ایک دن ضرور محاسبہ ہوگا، ظالم حکمرانوں صدام کے انجام سے سبق سیکھیں کس طرح وہ پھانسی کے پھندے پر جھولا تھا،  تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی صورت میں اعظم سواتی احتجاج کی قیادت کریں گے اور ان کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی کارکنوں کی قیادت کیلئے ایک نئے سربراہ کا اعلان کیا جائے گا، اسلام آباد اور لاہور کے حالات ابتک کشیدہ ہیں۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں عوام کو دہشت زدہ کرنے کیلئے پولیس اور سی آئی ڈی کے ذریعے پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر حملے کئے جارہے ہیں، پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے کہا ہے کہ ظلم حکرانوں کے خلاف مزاحمتی تحریک جاری رکھی جائے گی، یہاں حیران کُن بات ہے یہ ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں کیساتھ اقوام متحدہ نے بھی پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس نہیں لیا ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ مغربی طاقتیں انتخابی ہیر پھیر کے ذریعے لائی گئی حکومت کی پشت پناہی کررہی ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر مغربی حکومتوں کی خاموشی کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے جوڑ کر دیکھتے ہیں تو یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ پاکستان کے موجودہ حکمران گروہ کو غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں پر دھائے جانے والے مظالم پر خاموشی اختیار کرنے کے بدلے میں یہ سہولت دی جارہی ہے، پاکستان کے عوام کی خواہشات کے برعکس پاکستانی فوج کو غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بھیجا نہیں جارہا ہے جبکہ دوسری عرب اسرائیل جنگ کے دوران پاکستان کی فضائیہ نے اسرائیل کی فضائی برتری کا منہ توڑ جواب دیا تھا، یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے کہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کے زیادہ تر اسٹیک مغربی ملکوں میں ہیں لہذا وہ مغرب کے خلاف نہیں جاسکتے اِن کے اقامتی ویزے منسوخ ہوجائیں گے برطانیہ اور یورپی ملکوں کی مالی معاملات کے متعلق تحقیقاتی ایجنسیاں لندن اور دیگر یورپ کے دیگر ملکوں میں کارروبار شروع کرنے کیلئے جائز دولت کا سوال کریں گی اور جب جواب نہیں ملے گا تو اِن ملکوں کی ایجنسیاں اپنے دامن کو شفاف ظاہر کرنے کیلئے منی ٹریل جاری کردیں گی جس سے واضح ہوجائے گا کہ زرداری، بلاول، بختاور، سلمان، حمزہ، شہباز، فائز، مریم، باجوہ اور بہت سے پردہ نشین بے نقاب ہوجائینگے دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ انھوں نے اپنی قوم کو دھوکہ دیکر مغرب میں ڈالر اور پانڈز بھجوائے اور پاکستان کے بجائے اربوں ڈالر کی مغربی ملکوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

    سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو قیادت کے بغیر سڑکوں پر آنے کا کہا ہے یہ صورتحال پاکستان میں روایتی جاگیردارانہ سیاست سے بالکل مختلف ہے یہ حالیہ تاریخ کا بنگلہ دیشی ماڈل ہے اسی لئے ماڈل ٹاؤن اور جاتی امراء اور بلاول ہاؤس کے مکین سخت پریشان ہیں، اس جانب جانے والے راستوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا ہے، فورسز تعینات ہیں لیکن اسلام آباد میں عوام کا راستہ روکنے والے فوجیوں نے لوگوں پر گولی نہیں چلائی بلکہ انہیں ڈی چوک جانے کیلئے راستہ کھول دیا مگر ابھی بھی وہ لوگ جو اپنی قسمت بدلنے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں سڑکوں پر آنا ہوگا یعنی انقلاب کا راستہ ہموار کرنا ہوگا، عوام مغربی تہذیب کے پروردہ سیاستدانوں سے اپنی جان چھڑانا چاہتی ہے تو ابھی وقت ہے، اسکتبار کا بُت توڑا جاچکا ہے اب مقدس گھروں کو پاک کرنا ہے، مہنگائی کی وجہ لوٹ مار ہے خدا کا غضب نازل ہو اُن پر جنھوں نے کمشرل بینک سے 11 فیصد سود پر قرضہ حاصل کیا تاکہ آئی ایم ایف حکمرانوں کی عیاشیاں جاری رکھنے کیلئے 7 ارب کا قرضہ منظور کرلے دراصل یہ قوم کیساتھ بڑی زیادتی ہے ٹیکس دے دے کر غریب خودکشیاں کررہے ہیں، بجلی کی قیمت ناقابل برداشت ہیں، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور سول و فوجی بیوروکریسی نے ملکر قوم کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں شہادت تمنا کرنے کرنے سے اچھی بات کیا ہوگی۔

    پاکستان کی سیاست
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعلی امین گنڈاپور اسلام آباد میں داخل ریڈ زون میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم
    Next Article احتجاج کی دھمکی کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اچانک خیبر پختونخواہ اسمبلی پہنچ گئے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1221136
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.