Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»غذائی امداد کی بندش غزہ میں بچوں خلاف غیر انسانی اسرائیلی رویہ عالمی برادری فوری کارروائی کرئے
    تازہ ترین

    غذائی امداد کی بندش غزہ میں بچوں خلاف غیر انسانی اسرائیلی رویہ عالمی برادری فوری کارروائی کرئے

    نیتن یاہو مذاکرات میں بدنیتی کیساتھ شامل ہیں گزشتہ ہفتے کے بعد سے کوئی سنجیدہ مذاکرات نہیں ہوئے اور اسرائیل نے ہمیشہ کی طرح دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے
    shoaib87مئی 21, 2025Updated:مئی 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    اسرائیلی افواج نے منگل کے روز غزہ پر فضائی حملے کرتے ہوئے کم از کم 55 فلسطینیوں کو شہید کر دیا،مقامی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے باوجودجس کا مقصد اسرائیل کی فوجی کارروائیاں روکنا اور امداد کی بلا تعطل ترسیل ممکن بنانا تھا،اسرائیلی بمباری اور زمینی کارراوئیاں مسلسل جاری ہے، برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر رہا ہےاور مقبوضہ مغربی کنارے و غزہ میں اسرائیل کے ناقابل قبول تشدد پر احتجاج کیلئے برطانیہ میں تعینات اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے، 7 اکتوبر 2023ء کے بعد پہلا موقع ہے جب برطانیہ نے غزہ میں تشدد کے خلاف اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور کندن کی منشاء سے بھی آگاہ کیا،یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انسانیت سوز اقدامات کی روشنی میں یورپی یونین، اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدے پر نظرثانی کرے گی، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں اسرائیلی ریاست کے غیر انسانی اقدامات اور ناقابل قبول تشدد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں میں سنگین توسیع جاری رکھی تو ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، یہ وہی ممالک ہیں جو ماضی میں اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کرتے رہے اور اسلحہ و مالی امداد فراہم کرتے رہے جبکہ ایران کے جوابی حملوں سے دو بار اسرائیل کو بچانے کی کوشش کر چکے ہیں، اس امر سے انکار ممکن نہیں کہ اگر امریکی اور برطانوی بحری بیڑوں نے ایرانی میزائلوں کو سمندر میں ہی انٹرسیپٹ نہ کیا ہوتا تو آج تل ابیب کا بڑا حصہ بھی غزہ کی مانند کھنڈر بن چکا ہوتا۔
    برطانوی وزیراعظم سر اسٹارمر نے فرانسیسی اور کینیڈین رہنماؤں کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کرے اور انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے دے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو انیس ماہ ہو چکے ہیں اور آج یہ خطہ مکمل طور پر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے، یہاں کی آبادی شدید بھوک کے بحران سے دوچار ہے،اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کریم شالوم کراسنگ پر امدادی سامان فلسطینی جانب اتارا جائے اور اس کے بعد غزہ کے اندر ہماری ٹیموں کو محفوظ رسائی دی جائے تاکہ وہ سامان دوبارہ لوڈ کریں، دوجارک کے مطابق منگل کے روز بچوں کیلئے خوراک کے پانچ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئےجن میں آٹا، ادویات، کھانے اور پینے کا صاف پانی کے علاوہ بنیادی ضروری اشیاء شامل تھیں، غزہ پہنچ سکے، اس کے بعد اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا کہ اگر یہ امداد فوری طور پر متاثرہ علاقوں تک نہ پہنچی تو آئندہ 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں، فلیچر کے مطابق یہ امداد سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی محدود رسائی 20 لاکھ سے زائد بھوکے افراد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے۔
    غزہ پر اسرائیل کی تازہ جارحیت نے عالمی برادری کےتل ابیب کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ بنا دیا ہے اور اس کے دیرینہ اتحادی بھی اب پیچھے ہٹتے دکھائی دے رہے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ غزہ کے عام شہریوں کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنا ناقابلِ قبول ہے یہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے، اقوامِ متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ منگل تک غزہ میں کسی قسم کی انسانی امداد تقسیم نہیں کی گئی حالانکہ اسرائیل نے پیر کے روز 11 ہفتے پرانی ناکہ بندی میں نرمی کرتے ہوئے پانچ امدادی ٹرک غزہ کی جانب روانہ کیے تھے، یقیناً اس محدود امداد سے غذائی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں، یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسرائیلی ریاست انسانیت کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے،اس تشویشناک صورتحال میں عالمی برادری کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے، جیسا کہ ماضی میں صدام حسین کے خلاف کیا گیا تھا، اقوامِ متحدہ کے مطابق 2 مارچ کے بعد سے غزہ میں خوراک، ایندھن اور ادویات کے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے فلسطینی عوام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ غذائی قلت کے باعث بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، اور اس انسانی سانحے کا تصور ہی روح کو دہلا دیتا ہے۔
    دوسری جانب قطر میں اسرائیل اور حماس کے سیاسی بیورو کے مابین جاری بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی سینئر مذاکراتی ٹیم کو دوحہ سے مشاورت کیلئے تل ابیب واپس بلا لیا ہے، حماس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو مذاکرات میں بد نیتی کیساتھ شامل ہوئے ہیں، اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے بعد سے کوئی سنجیدہ مذاکرات نہیں ہوئے اور اسرائیل نے ہمیشہ کی طرح دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

    اسرائیل غزہ امداد
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ میں ناقابل برداشت فوجی کارروائی کے خلاف برطانیہ کا اسرائیل کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل
    Next Article خضدار: آرمی اسکول بس پر حملے میں ہندوستان ملوث، پاکستان اسکا ثبوت فراہم کرئیگا، خواجہ آصف
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162571
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.