اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے حملے میں چار فوجی ہلاک ہو گئے، اسرائیلی فوج کی جنوبی غزہ کی کمانڈ نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زیتون کے علاقے میں ایک اسکول کے قریب ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کے حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حملے میں دو دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں، فلسطین کی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جمعے کے روز زیتون شہر میں دھماکہ خیز مواد سے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا، حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے بھی کہا کہ اس نے رفح کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا، جہاں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے دس لاکھ سے زیادہ لوگ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں پناہ لئے ہوئے ہیں، غاصب اسرائیلی فوج نے منگل کے روز غزہ کی اہم سرحدی گزرگاہ رفح کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس سے فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ پر ایک منصوبہ بند زمینی حملے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اب تک عالمی برادری اور غاصب اسرائیل کے قریبی اتحادی ممالک امریکہ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے رفح پر حملہ نہ کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے اور فوج کو رفح پر حملہ کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے قطری اور مصری ثالثوں کو مطلع کیا گیا تھا کہ اُس نے جنگ بندی کی شرائط قبول کرلیا ہے، حماس نے جمعہ کے روز کہا کہ گیند مکمل طور پر غاصب اسرائیل کے کورٹ میں ہے کیونکہ یہ وہ فریق ہے جس نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
1 تبصرہ
اسرائیل امریکی رضا مندی کیساتھ رفح پر حملہ کررہا ہے اور امریکی حمایت کیساتھ اس علاقے میں فلسطینیوں کی نسل کشی کرئے گا۔