Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»غزہ میں اسرائیلی بمباری اور زمینی جارحیت، شہید ہونیوالوں کی تعداد 92 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے
    میزان نیوز

    غزہ میں اسرائیلی بمباری اور زمینی جارحیت، شہید ہونیوالوں کی تعداد 92 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے

    امریکی طبی ماہرین نے صدر بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی فوجی، اقتصادی اور سفارتی حمایت ترک کردیں
    shoaib87جولائی 29, 2024Updated:جولائی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غزہ میں اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائی کے بعد سے رضاکارانہ بنیادوں پر کام کرنے والے امریکی ڈاکٹرز اور نرسوں کے گروپ نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 92 ہزار سے زائد ہو سکتی ہے، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک کم از کم 39 ہزار 300 سے زائد افراد شہید اور 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد لاپتہ ہیں تاہم اب امریکی ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد 92 ہزار سے بھی زائد ہو سکتی ہے، گزشتہ اکتوبر سے غزہ میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے 45 امریکی ڈاکٹروں، سرجنوں اور نرسوں نے امریکی صدر جو بائیڈن، ان کی اہلیہ جل بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس کو خط لکھا کر کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد وزارت صحت کی تعداد سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ میں شہید ہونے والوں کی ممکنہ تعداد 92ہزار سے زائد ہے جو غزہ کی آبادی کا 4.2 فیصد بنتا ہے، انہوں نے خط میں کہا کہ جنگ بندی کا لازمی طور پر نفاذ ہونا چاہیے، ہمیں یقین ہے کہ ہماری حکومت امریکی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون دونوں کے تحت ایسا کرنے کی پابند ہے، خط میں کہا گیا کہ غزہ میں ہر کوئی بیمار یا زخمی ہے، عملی طور پر پانچ سال سے کم عمر کا ہر بچہ کھانسی اور ڈائریا دونوں کا شکار ہیں، غزہ میں حاملہ خواتین کم وزن کے بچوں کو جنم دے رہی ہیں لیکن غذائیت کی کمی کی وجہ سے دودھ پلانے سے قاصر ہیں۔

    امریکی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ غزہ میں غذائیت کی کمی کا شکار مائیں اپنے کم وزن والے ان نوزائیدہ بچوں کو زہریلے پانی سے تیار کردہ فارمولا پلاتی ہیں، ہم کبھی نہیں بھول سکتے کہ دنیا نے ان معصوم عورتوں اور بچوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے، طبی ماہرین نے امریکی قیادت پر زور دیا کہ وہ اس بات کا ادراک کرے کہ غزہ میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں، ہمیں فکر ہے کہ نامعلوم ہزاروں افراد پہلے ہی غذائی قلت اور بیماری کے مہلک امتزاج سے مر چکے ہیں اور آنے والے مہینوں میں مزید دسیوں ہزار مر جائیں گے اور ان میں سے زیادہ تر چھوٹے بچے ہوں گے، یہ کھلا خط 25 جولائی کو کیلیفورنیا میں مقیم سرجن فیروز سدھوا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک پر پوسٹ کیا تھا، خط میں ڈاکٹرز نے تکلیف دہ انکشاف کہ اس دوران ہم میں سے ہر ڈاکٹر نے روزانہ کی بنیاد پر ایسے بچوں کا علاج کیا جن کو سر اور سینے میں گولی لگی تھی، انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ کیوں کوئی ایسے ملک کو مسلح کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو جان بوجھ کر ان بچوں کو مار رہا ہے، اسرائیل نے غزہ کے صحت کی دیکھ بھال کے نصف سے زیادہ وسائل کو تباہ کر دیا ہے اور ہر 40 میں سے محکمہ صحت کے کارکن کو ہلاک کر دیا ہے، طبی ماہرین نے صدر بائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیرس پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی فوجی، اقتصادی اور سفارتی حمایت ترک کردیں، اپنے خط میں ان ڈاکٹرز نے لکھا کہ جب جب ہم ہر دن اسرائیل کو ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرتے ہیں تو اس دن ہمارے بموں سے خواتین کے ٹکڑے ہو جاتے ہیں اور بچے ہماری گولیوں سے مارے جاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس وقت فلسطینی نژاد کسی بھی ڈاکٹر حتی کے امریکی شہریوں کو بھی غزہ میں کام کرنے سے روک رہا ہے، اسرائیل پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا اور اسرائیل نے صرف جنگ کے ابتدائی 4ماہ کے دوران اب تک غزہ پر 18.5 ارب ڈالر مالیت کی بمباری کی ہے جو غزہ اور مغربی کنارے کی 2022 کی مشترکہ جی ڈی پی کے برابر ہے۔

    front امریکی ڈاکٹروں کا انکشاف
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی حجم 6.7 بڑھ گیا
    Next Article گوادر میں پُرتشدد عوامی اجتماع کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ افسر سمیت 16 اہلکار زخمی ایک سپاہی شہید
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175308
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.