غزہ کے مقامی صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ میں بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، دیر البلاح کے الاقصی اسپتال کو 37 لاشیں موصول ہوئیں، جمعرات کو یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں متعدد پناہ گزین کیمپوں میں نئے زمینی اور فضائی حملے کا اعلان کیا، فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ ہزاروں بے گھر فلسطینی السردی اسکول میں پناہ لئے ہوئے تھے، جوکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے سے منسلک ہے، جب یہ حملہ آور ہوا، فلسطینی گروپ حماس نے صبح سویرے ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خوفناک قتل عام قرار دیا ہے۔
جمعہ, دسمبر 27, 2024
رجحان ساز
- پاڑا چنار کیلئے ریاستی بے حسی فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھنے والوں میں 50 بچے بھی شامل ہوگئے
- پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بردار میزائل جنوبی ایشیا سے باہر بھی اپنے اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، امریکہ
- پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک 4 اداروں پر امریکا نے اضافی پابندیاں عائد کردیں
- آیئے سپریم کورٹ کا ماتم کریں عمر قید کاٹ کر رہائی پانے والے ملزم کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ شرح سود میں کمی کے 2 روز بعد کریش انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس گر گیا
- شام: الجولانی کے مسلح گروہ کا انسانیت سوز عمل سابق صدر حافظ احمد الاسد کی قبر کو نذرِ آتش کردیا
- شام میں جو کچھ ہوا، اس کی منصوبہ بندی امریکہ اور اسرائیل کے کمانڈ رومز میں ہوئی، امام خامنہ ای
- کابل میں خودکش دھماکہ طالبان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی سمیت 3 افراد ہلاک