برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اسے یمن کے شہر عدن سے 70 ناٹیکل میل جنوب مشرق میں ایک بحری جہاز پر میزائلوں سے حملے کئے ہیں، یمن غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں خلیج عدن سے گزرنے والے اُن تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو ممالک اسرائیل کے فوجی اور تجارتی مددگار ہیں، ایمبری میری ٹائم سکیورٹی کمپنی کی اطلاع کے مطابق حملے کے بعد اس جہاز میں آگ لگی ہوئی ہے، برٹش میری ٹائم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادی افواج اس واقعے کے بعد جہاز کے حملے کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں اور دیگر جہازوں کو بھی چوکس رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دینے کا مشورہ دیا ہے، یمن کے حوثی مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیل کو مدد فراہم کرنے والے سمندری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایمبری میری ٹائم سکیورٹی کمپنی نے کہا کہ ایک کارگو جہاز جس پر پالاؤ کا جھنڈا لہرا رہا تھا ایک برطانیہ کی ملکیت ہے، اسے عدن کے جنوب مشرق میں تقریباً 63 ناٹیکل میل کے فاصلے پر دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، ایمبری نے نشاندہی کی کہ جہاز تھائی لینڈ کے میپ ٹا فوٹ سے بحیرہ احمر کی طرف جا رہا تھا، بحیرہ احمر میں کئی بحری جہازوں پر یمنی کی مزاحمتی حوثی گروپ نے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، ان حملوں کی وجہ سے بحیرہ احمر کے راستے بین الاقوامی شپنگ لائن متاثر ہوئی ہے اور اس سمندری راستے سے سالانہ تجارت کے بارہ فیصد کی آمد ورفت ہوتی ہے۔
2 تبصرے
یمن ایک غریب ملک ہے مگر کس طرح اپنے مسلمان بھائیوں کیساتھ کھڑا ہوا ہے کاش سعودی عرب، ترکی اور پاکستان بھی ایک ہوکر اسرائیل کو سبق سکھا سکتے۔
Gud news