کولومبیا نے غزہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری روک دی، اطلاعات کے مطابق کولومبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے امدادی اشیا کے لئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اسلحے کی خریداری کو معطل کرنے کا اعلان کردیا، صدر گستاو پیٹرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ خوراک لینے کے لئے پہنچنے والے 100سے زائد فلسطینیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نے گولیاں چلوائیں جس سے ہولوکاسٹ کی یاد تازہ ہوگئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چاہے عالمی طاقتیں تسلیم کریں یا نہ کریں، عالمی برادی کو چاہیئے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تعلقات منقطع کردیں، یاد رہے کہ کولومبیا نے غزہ پر بمباری اور حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا تھا 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پیر تک اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کو مسترد کر دیا ہے، اس ہفتے کے شروع میں وہ توقع کر رہے تھے کہ پیر تک جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا البتہ گزشتہ روز صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں بائیڈن نے کہا امید لامتناہی ہوتی ہے لیکن زیادہ تر امکان یہ ہے کہ پیر تک ایسا نہیں ہوگا، بائیڈن نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ امریکہ غزہ میں امداد کی تقسیم کے مقام پر ہونے والی فائرنگ کے بارے میں دو متضاد کہانیوں کی تصدیق کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوا وہ جنگ بندی کے مذاکرات کو پیچیدہ بنا دے گا۔
6 تبصرے
کولمبیا کا صدر پاکستان کے کرتا دھرتا لوگوں سے بہت بہتر ہے ، پاکستان نے تو امریکی طوق پہنا ہوا ہے اس ملک کےکرتا دھرتا لوگوں کو فلسطین کے مسلمانوں کو فکر نہیں ہے بس پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اورالیکشن فروخت کررہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ مظلوموں کی مدد کرنے والوں اور ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والوں کو جزائے خیر دے کولمبیا کے صدر مسلم حکمرانوں سے بہت اچھے ہیں جو اسرائیل سے تعلقات قائم کرچکے ہیں اور قائم کرنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔
کولمبیا ملک کو بہت کم لوگ جانتے تھے مگر اسکی حق پرستی کی وجہ سے آج کم ازکم مسلم دنیا میں اس ملک کا احترام بڑھ گیا ہے
کاش مسلم دنیا کو لمبیا کوفالو کرتی تو فلسطینیوں کا یہ حشر نہیں ہوتا، جس طرح امداد کے منتظر فلسطینیوں کا قتل عام کیا، پاکستان اور سعودی عرب کی خاموشی اِن دونوں حکمرانوں کیلئے باعث ذلت ہے۔
امریکہ چاہتا تو کب کی جنگ بندی ہوجاتی ، امریکہ اسرائیل کو اسلحہ ہی نہیں امریکی عوام کے ٹیکس سے امداد دے رہا ہے بائیڈن یہودیوں کے سامنے لیٹ بھی جائے اب صدر نہیں بن سکتا۔
Colombia stood out from many Muslim countries by not only taking note of Israel’s human rights violations but also by severing diplomatic relations with Israel.