Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 23, 2025
    رجحان ساز
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    • فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
    • ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»غزہ کے مظلوم فلسطینی قحط سے دوچار بچوں اور حاملہ خواتین جاں بحق ہورہی ہیں
    کالم و بلاگز

    غزہ کے مظلوم فلسطینی قحط سے دوچار بچوں اور حاملہ خواتین جاں بحق ہورہی ہیں

    اسرائیل نے اکتوبر 7 کے بعد غزہ پر حملہ کرنے کے بعد خوراک، پانی، ادویات اور دیگر سامان کا داخلہ بڑے پیمانے پر بند کر دیا تھا
    shoaib87مارچ 12, 2024Updated:مارچ 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیلی فوج   غزہ کے فلسطینیوں کی نسل کشی  کے مشن پر کام کررہی ہے، اکتوبر 7 کے بعد ہولناک فضائی حملوں کے بعد اب قحط کی صورتحال پیدا کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے کو آگے بڑھایا جارہا ہے ، امریکہ نسل کشی کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اسرائیل کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی پٹی میں 2 اشاریہ 3 ملین فلسطینی قحط کا شکار ہیں جنکو فوری مدد نہ ملی تو انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے، رفح بارڈر پر فلسطینی خیمہ بستوں میں مقیم بچے اور عورتیں غذائی قلت کی وجہ سے لاغر نظر آتی ہیں، صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث بچوں میں پیٹ کی بیماریاں عام ہیں، مصر اور غزہ بارڈر پر بے بسی کی تصویر بننے فلسطینی ایک طرف  اسرائیلی فوج کے تشدت کا سامنا کررہے ہیں تو دوسری طرف  بھوک اور پیاس سےمقابلہ کررہے ہیں، جنھیں  24 گھنٹوں میں صرف ایک وقت کا کھانا ملتا ہے، جو عام انسان کی غذائی ضرورت کیلئے ناکافی ہے، 28 فروری 2024ء کو اقوام متحدہ کے عہدیداروں نےبتایا کہ  اسرائیل غزہ میں بے گھرفلسطینیوں تک امدادپہنچانے کے عمل کو منظم طریقے سے روک رہا ہے اور خبردار کیا ہے کہ رفح کی کم از کم ایک چوتھائی آبادی  کوفوری غذائی امداد نہیں ملی تو  قحط اُن سے ایک قدم کے فاصلے پر ہے، یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شمالی غزہ سے ملنے والی فوٹیج میں دیکھا گیا ، جس سے واضح ہوا کہ اسرائیلی فوج اس علاقے میں خوراک کی تقسیم کو مختلف طریقوں سے روک رہی ہے،جس میں تشدت اور امدادی ٹرکوں کو کئی کئی دن روکنا شامل ہے،  انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے اور یہ نسل کشی کی ایک بھیانک شکل ہے۔

    File - Palestinians line up for a free meal in Rafah, Gaza Strip, Friday, Feb. 16, 2024. (AP Photo/Fatima Shbair, File)

    اسرائیل نے عالمی برادری کی طرف سے فلسطینیوں کیلئے بھیجی جانے والی غذائی امداد کو محدود راہداری دی ہے، جسکی وجہ سے بحران مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے، اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے خوراک چندی میکین  نے خبردار کیا کہ غزہ قحط کی آخری سطح  سے قبل از وقت دوچار ہے، اقوام متحدہ نے غزہ کی پوری پٹی کو انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی کے تیسرے فیز کی درجہ بندی میں رکھا ہے، جو مارچ کے پہلے ہفتے میں چوتھے فیز میں داخل ہوجائے گی، جس کے باعث اموات کی شرح میں 25 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ مئی 2024ء میں قحط کی تمام حدیں پوری ہوجائیں گی اور اُس وقت اموات کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہوجائے گی، 3 جنوری 2024 کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے چیف اکانومسٹ عارف حسین نے کہا کہ دنیا میں قحط یا تباہ کن بھوک کا سامنا کرنے والے 80 فیصد لوگ غزہ کی پٹی میں موجود ہیں، غزہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا کیونکہ اسرائیلی بمباری سےخوراک کا ذخیرہ ختم ہو گیا ، اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے 5 جنوری 2024 کو کہا کہ غزہ کے لوگ سو سال کی ریکارڈ شدہ خوراک کی عدم تحفظ کی بلند ترین سطح کا سامنا کر رہے ہیں، 21 جنوری کو غزہ کی پٹی میں مغربی صحافی نے اپنی ایک رپورٹ  میں کہا کہ لوگ جانوروں کو پیس کراُسکا آٹا بنا رہے ہیں، 30 جنوری 2024ء کو سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں فلسطینی خاندان پانی میں گھاس اُبال کر کھانے پر مجبور  ہوچکے ہیں  اور اس سب صورتحال کا عالمی برادری اور مسلم دنیا  مشاہدہ کررہی ہے مگر  بدمست اسرائیل کے خلاف  کچھ بھی کرنے سے گریزاں ہے،غزہ میں قحط سے جان دینے والوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے مگر امریکہ جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی اب تک کی تمام کوششوں کو ناکام بناچکا ہے، امریکہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کیلئے پیش کی جانے والی قراردادوں کو کم ازکم تین مرتبہ  ویٹو کرچکا ہے۔

    Babies are seen in an incubator at the preemie ward of the Emirati Hospital in Rafah, Gaza Strip, Friday, March 8, 2024. Sixteen premature babies have died of malnutrition-related causes over the past five weeks at the hospital, one of the senior doctors told The Associated Press. (AP Photo/Fatima Shbair)

    اقوام متحدہ کے مطابق فلسطینی علاقوں کا اسرائیلی محاصرہ اور جارحیت فلسطینی سرزمین کو قحط کی طرف دھکیل رہی ہے، اب بچے اسرائیلی بمباری سے کم اور بھوک سے زیادہ  جاں بحق ہورہے ہیں، شمالی غزہ میں غذائی اجناس کی قلت سب سے زیادہ ہے، جسے اسرائیلی فورسز نے الگ تھلگ کر رکھا ہے اور خوراک کی فراہمی میں شدیدکمی کا سامنا ہے، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان اور الشفا ءکے ہسپتالوں میں غذائی قلت اور پانی کی کمی سے کم از کم 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے، مصر اور غزہ کے درمیان واحد زمینی گزرگاہ رفح ہے، جہاں سےکچھ ٹرک امدادی سامان کے ساتھ غزہ داخل ہونے میں کامیاب ہوتے ہیں لیکن 23 لاکھ فلسطینیوں کے لئے یہ امداد انتہائی ناکافی  ہے اور اقوام متحدہ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر امداد کی ترسیل میں بہتری نہ آئی تو غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک سے مر سکتی ہے، ایک سینئر ڈاکٹر نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ رفح کے اماراتی ہسپتال میں گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران 16 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے غذائی قلت سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں، یاد رہے اسرائیل نے اکتوبر 7 کے بعد غزہ پر حملہ کرنے کے بعد خوراک، پانی، ادویات اور دیگر سامان کا داخلہ بڑے پیمانے پر بند کر رکھا ہے، جسکی وجہ سے حاملہ خواتین اور بچے بڑی تیزی کیساتھ جاں بحق ہورہے ہیں، عالمی برادری قحط کی صورتحال کے تناظر میں غزہ کے انسانی المیے کو روکنے کیلئے عملی اقدام اُٹھائے،  امریکہ  غزہ میں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے فلسطینیوں کے بارے میں فکرمندی کا اظہار تو کرتا ہے مگر  حقیقت اس سے بہت مختلف ہے، حالات اور واقعات اس بات کا اشارہ کررہے ہیں کہ قحط کی صورتحال پیدا کرکے فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبہ سازوں میں امریکی بائیڈن انتظامیہ بھی شریک نظر آتی ہے۔

    غزہ میں قحط
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے دورے سے روک دیا
    Next Article ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کیلئے نامزدگی حاصل کرلی بائیڈن کی کمزور پوزیشن
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اسلحہ امریکہ نے فراہم کیا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمان میں اعتراف !

    اکتوبر 17, 2025

    پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ سنگین تر، وزیراعظم کے معاون خصوصی کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

    اکتوبر 16, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 23, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    کراچی میں غیر مرئی قوتیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے جب چاہتی ہیں…

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1171201
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.