Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»فضل الرحمٰن خیبرپختونخوا میں احتجاج کریں بلاول کا جےیوآئی سربراہ کو مشورہ
    کالم و بلاگز

    فضل الرحمٰن خیبرپختونخوا میں احتجاج کریں بلاول کا جےیوآئی سربراہ کو مشورہ

    shoaib87اپریل 19, 2024Updated:اپریل 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنا ہے تو کے پی کے (خیبرپختوخوا) میں کریں، بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان سندھ احتجاج کریں مگر احتجاج حقیقت پر مبنی ہونا چاہیئے، مولانا تحقیقات کریں ان کے لوگ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ سندھ میں پیپلزپارتی نے انتخابی دھاندلی کی ہے، انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج سے دنیا کو غلط پیغام گیا، اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب کے دوران احتجاج جمہوری نہیں تھا، پارلیمانی دائرے میں اپوزیشن کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، بلاول بھٹو چھوٹی عمر میں ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر بن تو گئے مگر وہ اس استعداد کے مالک نہیں تھے کہ جو سیاسی استعداد اُن کی والدہ اور نانا میں تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو آصف زرداری ملک سے باہر رہتے جیسا کہ اُنھوں  نے فوجی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ معاہدہ کیا تھا، اس حالت میں بلاول بھٹو زرداری کو سیاست کی بساط پر مہرہ بنایا جاسکتا تھا وہ بلاول بھٹو کو تعلیم مکمل کرنے پر زور دیا کرتی تھیں جس کا اظہار محترمہ بے نظیر بھٹو کی معتمد خاص ناہید خان بیان کرتی ہیں، ناہید خانکا تو یہاں تک کہنا ہے کہ محترمہ بلاول کو سیاست سے دور رکھا کرتیں تھیں اور اس بات پر آصف زرداری سے اختلاف تھا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے اہم مشاورین میں امین فہیم، ناہید خان، صفدر عباسی، منور شہرودی، آصف کھوسہ، مرتضیٰ پویا، جہانگیر بدر، اعتزاز احسن سمیت بڑے سیاستدان اس فہرست میں موجود تھے، جنھیں آصف زرداری نے غیر فعال کردیا یا پھر پارٹی سے نکادیا ہے جبکہ مخدوم امین فہیم اور جہانگیربدر اللہ تعالیٰ کو پیارے ہوگئے۔

    بھٹو خاندان کی بدنصیبی کہیے کہ اس خاندان کا کوئی فرد اس وقت سیاست میں فعال نہیں سندھ کے عوام کو ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور فاطمہ بھٹو سے اُمیدیں ہیں مگر وہ کب سیاست میں فعال ہوتے ہیں اندازہ لگانا مشکل ہے، محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے ساتھ ہی بھٹو سیاست کا خاتمہ ہوگیا تھا، اس وقت سندھ میں زرداری سیاست کا دور چل رہا ہے اور پیپلزپارٹی پر آصف زرداری کے وفاداروں کا غلبہ ہے، بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کے اندر زبردست چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پیپلزپارٹی  کے اندرونی سیاست سے وافق شخصیات کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنی بہن آصفہ سے مقابلہ کرنا ہے، جنھیں آصف زرداری بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور انہیں بلامقابلہ منتخب کراچکے ہیں، مجھے جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا جان محمد عباسی مرحوم و مغفور کی یاد آرہی ہے اُنھوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو اپنے حلقے میں بڑے مضبوط اُمیدوار تھے مگر انھوں نے بلا مقابلہ منتخب ہونے کی خواہش میں مجھے اغواء کراکے اپنی سیاسی زندگی پر سیاہ دھبہ لگالیا جو اُن کے اس دنیا سے جانے کے باوجود نہیں دھل سکا، ممکن ہے آصفہ اپنے آبائی حلقے سے انتخاب لڑکر جیت جاتیں تو اُن کا سیاسی مقام مختلف ہوتا، بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کے قاتلوں کے مقدمے میں عدل دلچسپی کا اظہار کرکے اپنی سیاست کی شروعات میں ہی سنگین غلطی کی تھی، اسکا اب اِزالہ بھی ممکن نہیں ہے، پاکستان کی پہلی خاتون سیاستدان محترمہ بے نظیر بھٹو جو ملک کی دو مرتبہ پرائم منسٹر رہیں اور اِن کا بھرے مجمع میں بہیمانہ قتل ہوتا ہے، جس کے بعد پیپلزپارٹی دو مرتبہ وفاق میں حکمراں رہی مگر جس خاتوں نے مردانہ وار جنرل ضیاء کی آمریت کا مقابلہ کیا اور جس کو منصوبہ بندی کیساتھ راستے سے ہٹایا گیا اور اُسکی گدی پر بیٹھنے والوں نے سچائی کیساتھ مقدمہ لڑنا بھی گوارہ نہ کیا۔

     پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری زبانی کلامی بھٹو اور بے نظیر کے وارث بننے کے بجائے اُن کی سیاست کو اسٹیڈی کریں قومی اسمبلی میں اُن کی تقریروں اور ریمارکس پر مبنی ریکارڈز کو پڑھیں اور سننیں تاکہ وہ عوامی پلیٹ فارم پر کسی ایسے عمل کی نفی نہ کریں جو پیپلزپارٹی کی سیاست کا حصّہ رہی ہو، بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ میں صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج غیر جمہوری دیا، اُنھیں نہیں معلوم کہ صدر اسحاق خان کے غیر جمہوری رویوں کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران محترمہ بے نظیر بھٹو نے گو بابا گو کے نعرے لگائے اور اپوزیشن سے لگوائے بس فرق یہ تھا کہ موجودہ اپوزیشن صدر زرداری کے غیر جمہوری رویوں کے خلاف گو زرداری گو کے نعرے لگارہے تھے، بلاول بھٹو  کے اِن ریمارکس نے ضرور محترمہ کو قبر میں بےچین کردیا ہوگا، اہل رائے کا درست تجزیہ ہے کہ موجودہ پیپلزپارٹی بھٹو اور بےنظیر کی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ زرداری اور بلاول کی پیپلزپارٹی ہے جس کا نظریہ ملک اور عوام نہیں بلکہ اِن کا نصب العین اقتدار اور صرف اقتدار ہے۔

    محترمہ حیات ہوتیں تو وہ 2022ء میں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے بجائے نئے الیکشن کی طرف جاتیں، بلاول بھٹو کو جمعیت علمائے اسلام شکایت نہیں ہوتی کہ وہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی قیادت پر دھاندلی کا الزام کیوں لگاتے ہیں، بلاول بھٹو نے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے رہنماؤں کو جھوٹا قرار دیا ہے جو سندھ میں دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف تحریک چلارہے ہیں، دیہی اور شہری سندھ میں الیکشن کے دوران اور بعد یں ہونے والی دھاندلی کا الزام اپوزیشن ہی نہیں عام آدمی بھی لگارہا ہے ہے، پیپلزپارٹی نے دیہی سندھ میں الیکشن چوری کیا اور شہری سندھ میں ایم کیوایم  نے اپنی روایت قائم رکھی، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنی جماعت کی نظریاتی سیاست کو باقی رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا آغاز سندھ سے کریں سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اکثریتی جماعت ہے اُسے کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے وہ غریب عوام اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر سندھی عوام کے دلوں میں جگہ بنا سکتے ہیں، دیہی سندھ میں خودکشیوں کی شرح شہری سندھ سے زیادہ ہے وہاں میڈیا کو رسائی حاصل نہیں ہے کہ وہ حقیقت احوال آگاہ کرسکیں اندرون سندھ صحافیوں کو قتل کروایا گیا اور تشدد تو روز کا معمول ہے، صحافتی تنظیموں کو شکایات ملتی رہی ہیں اور اب تو اسکی بازگشت عالمی سطح پر ہونے لگی ہے، سندھ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے دیہی سندھ میں ڈاکوؤں اور شہری سندھ میں اسٹریٹ کریمنلز کا راج ہے، بلاول بھٹو اس جانب توجہ مبذول کریں، کراچی میں تو پولیس اہلکار بھی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں، انہیں پیپلزپارٹی کے 15 سالہ دور میں بھرتی کیا گیا تھا، کیا بلاول بھٹو اس کا جواب دے سکتے ہیں؟۔

    بلاول بھٹو
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایران نے آذربائیجان سےداخل ہونیوالے اسرائیلی ڈرونز کو فضاء میں ہی تباہ کردیئے
    Next Article آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ کا شیڈول جاری پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192143
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.