Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 24, 2025
    رجحان ساز
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    • فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
    • ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ، گوگل کا اسرائیل سے معاہدہ عالمی ہائی ٹیک ادارے کی مشکلات کا سبب بنا
    عالم تمام

    فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ، گوگل کا اسرائیل سے معاہدہ عالمی ہائی ٹیک ادارے کی مشکلات کا سبب بنا

    حالیہ مہینوں میں گوگل کو مالیاتی دباؤ اور قانونی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جو اس کی آمدنی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور کاروباری ڈھانچے پر اثر انداز ہو رہے ہیں
    shoaib87اپریل 24, 2025Updated:اپریل 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    گوگل نے گھروں سے کام کرنے والے اپنے ملازمین کو ہفتے میں کم از کم تین دن دفتر آکر کام کرنے کا حکم دیا ہے، اور انتباہ دیا ہے کہ جو ملازمین اس حکم کی تعمیل نہیں کریں گے، وہ اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق، ہائی ٹیک کمپنی گوگل نے کئی یونٹس میں اپنے عملے کو مطلع کیا ہے کہ اگر وہ قریبی دفتر میں حاضری نہیں دیتے تو ان کی ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
    کورونا وائرس کے دور میں گوگل نے بڑی تعداد میں ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی تھی، مگر اب جب کہ گھروں سے کام کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، ہائی ٹیک کمپنیاں اپنے کارکنوں کو دوبارہ دفتر بلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بعض تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ ملازمین اپنے کام آؤٹ سورس کرکے دیگر ذرائع سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔
    گوگل نے جنوری سے اپنے ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کی پیشکش شروع کی ہے تاکہ کمپنی کا مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اگر ملازمین نئے ہائبرڈ ورک ماڈل کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے، تو گوگل کو اختیار ہوگا کہ وہ ان کی ملازمت ختم کر دے، حال ہی میں گوگل نے ملازمین کیلئے متعدد نئی ہدایات جاری کی ہیں جو کام کی پالیسیوں، داخلی ثقافت، اور قانونی معاملات سے متعلق ہیں۔ یہ تبدیلیاں ملازمین کی کارکردگی، دفتر میں حاضری، اور کمپنی کے اقدار کو بہتر بنانے کیلئے کی گئی ہیں۔
    گوگل نے اپنی ہائبرڈ ورک پالیسی کو مزید سخت بناتے ہوئے ملازمین کیلئے ہفتے میں کم از کم تین دن دفتر میں حاضری کو لازمی قرار دیا ہے، ملازمین کی حاضری کو ان کی کارکردگی کے جائزے میں شامل کیا جائے گا اور دفتر میں موجودگی کو بیج ڈیٹا کے ذریعے ٹریک کیا جائے گا، یہ پالیسی ان ملازمین پر بھی لاگو ہوگی جو پہلے سے مکمل طور پر ریموٹ (دوردراز) کام کر رہے تھے،اب ان کی گھروں سے کام کرنے کی درخواستیں صرف غیرمعمولی حالات میں منظور کی جائیں گی، تاہم گوگل کی اس نئی پالیسی کو ملازمین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے بعض ملازمین نے اس پالیسی کو اپنی پیشہ ورانہ آزادی اور ذاتی زندگی کے توازن کے خلاف قرار دیا ہےجبکہ کچھ ملازمین نے ریموٹ ورک کی اجازت نہ ملنے پر استعفیٰ دینے کی دھمکی بھی دی ہے، ادھرگوگل نے قابل تحسین فیصلہ کرتے ہوئے اپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو فوجی یا نگرانی کے مقاصد کے لئے استعمال نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس سے کمپنی پر ہونے والی بعض تنقید کو روکنے میں مدد ملی ہے، گوگل کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں امریکی حکومت کی نئی ہدایات اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اخلاقی حوالوں سے بحثوں کے تناظر میں کی گئی ہیں اور اس ضمن میں تمام متنازع معاہدات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ گوگل اور اسرائیلی حکومت کے درمیان مصنوعی ذہانت پر مبنی معاہدہ، جسے پروجیکٹ نیمبس کہا جاتا ہے، شدید تنقید اور تنازع کا شکار ہوا، اور بالآخر اس پروجیکٹ کو منسوخ کرنا پڑا، اس معاہدے کے تحت گوگل اور ایمیزون نے اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ اورآرٹیفیشل انٹیلی جنس خدمات فراہم کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس پروجیکٹ کی مالیت تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر تھی۔
    اس منصوبے کے تحت گوگل نے اسرائیلی وزارت دفاع کو اپنی کلاؤڈ سروسز تک رسائی فراہم کی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ٹولز، جیسےورٹیکس اے آئی شامل تھے، ان پلیٹ فارمز کو مشین لرننگ ماڈلز کی تربیت اور تعیناتی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، داخلی دستاویزات سے پتہ چلتا ہےکہ گوگل نےاسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کی شناخت کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کی حالانکہ عوامی سطح پر کمپنی کا مؤقف یہ تھا کہ ان خدمات کو صرف شہری مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک معاہدے میں گوگل سے مشاورتی خدمات بھی طلب کیں تاکہ فوجی یونٹس کو ٹارگٹ کلنگ کیلئے خودکار ٹیکنالوجی فراہم کی جا سکے۔
    سنہ 2024ء میں گوگل کے اندرونی حلقوں میں اس معاہدے پر شدید اختلافات پیدا ہوئے، کئی ملازمین نے احتجاج کیا اور کچھ نے استعفیٰ دے دیا، جبکہ گوگل نے بھی تقریباً 50 ملازمین کو اس منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کر دیا، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ گوگل کےاصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، جو ایسی ٹیکنالوجی کی ترقی سے روکتا ہے جو انسانی حقوق کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے، گوگل اور اسرائیلی حکومت کے درمیان یہ معاہدہ نہ صرف کمپنی کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے بلکہ عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے فوجی استعمال کے بارے میں بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
    حالیہ مہینوں میں گوگل کو مالیاتی دباؤ اور قانونی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جو اس کی آمدنی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور کاروباری ڈھانچے پر اثر انداز ہو رہے ہیں، اگرچہ گوگل کی اشتہاری آمدنی تقریباً 72.4 بلین ڈالر رہی لیکن کلاؤڈ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس شعبوں میں سست روی نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے مظلوم فلسطینیوں کی آہیں اس ہائی ٹیک ادارے کیلئے مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔

    گوگل کی مشکلات
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہندوستان کا پانی روکنا اعلان جنگ ہے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلان
    Next Article بلوچستان میں بدامنی کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں بم دھماکہ کم از کم 4 سکیورٹی اہلکار جاں بحق 3 زحمی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم

    اکتوبر 19, 2025

    غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اسلحہ امریکہ نے فراہم کیا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمان میں اعتراف !

    اکتوبر 17, 2025

    اسرائیل کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کی بنیاد ہیں، عراقچی !

    اکتوبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 23, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    کراچی میں غیر مرئی قوتیں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے جب چاہتی ہیں…

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1171292
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.