لاہور پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی اور ٹک ٹاکر آیت مریم کو ان کے شوہر مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے، جنہیں بعد میں گرفتار کر لیا گیا ہے، تھانہ نواب ٹاؤن کے ایس ایچ او میاں تحسین نجم نے میڈیا کو بتایا کہ دو روز قبل سعد نامی شخص نے اپنی اہلیہ آیت مریم کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا اور گھر پر تالا لگا کر فرار ہو گیا، اس کیس کی ایف آئی آر دفعہ 302 کے تحت مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کی گئی ہے، ایس ایچ او میاں تحسین نجم کے مطابق واقعے کے بعد جب گھر سے بدبو آنا شروع ہوئی تو اہل علاقہ نے پیر 28 اپریل کو 15 پر کال کر کے پولیس اطلاع دی، انہوں نے مزید بتایا کہ جب پولیس ٹک ٹاکر کے گھر پہنچی تو گھر پر تالا لگا ہوا تھا، ہم تالا کھول کر اندر داخل ہوئے تو خاتون کی لاش پڑی تھی جس سے شدید بدبو آرہی تھی، خاتون کا شوہر غائب تھا اسی لئے ہمیں ان پر شک ہوا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کی تلاش شروع کردی، جبکہ اس کا فون بھی مسلسل بند تھا اس لئے شک بڑھ گیا، پولیس افسر کے مطابق اس حوالے سے تحقیق شروع کی اور لوکل انفارمیشن اکٹھی کرنا شروع کی کہ وہ کہاں آتے جاتے تھے، ان کے دوست کون تھے، اور مختلف لوگوں سے ان کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد پیر کی رات کو پولیس نے اسے ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔
ایس ایچ او میاں تحسین نے بتایا کہ آیت مریم کی مبینہ ملزم سعد سے دوسری اور پسند کی شادی تھی، مقتولہ کے سابق شوہر سے ایک بچہ بھی ہے، سعد اور آیت کے آپس میں جھگڑے چلتے رہتے تھے لیکن یہ دونوں ساتھ ٹک ٹاک بھی بناتے تھے، سعد کے اکاؤنٹ سے بھی آیت کے ساتھ بنائی گئی متعدد ٹک ٹاک پوسٹیں کی گئی ہیں، تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ایف آئی آر میں مقتولہ کی ہمشیرہ نے بیان دیا کہ ان کی بہن انہیں متعدد بار فون پر بتا چکی تھیں کہ ان کا اپنے شوہر کے ساتھ آئے روز جھگڑا رہتا ہے اور تلخ کلامی ہوتی ہے اور ان کے شوہر انہیں اکثر قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں، انہوں نے پولیس کو بیان دیا کہ پیر کو شام تین چار بجے جب وہ اپنی بہن کے گھر ان سے ملنے آئیں تو دیکھا کہ ان کے گھر کے باہر بہت سے لوگ جمع تھے، اندر جا کر دیکھا تو ان کی بہن کی لاش بستر پر پڑی تھی جبکہ ان کے بہنوئی وہاں موجود نہیں تھے، ایس ایچ او تھانہ تحسین نے بتایا کہ مقتولہ کی بہن بھی انہیں دو روز سے کال کر رہیں تھیں، انہوں نے مقتولہ کے شوہر کو بھی فون کیا لیکن وہ بھی مسلسل بند تھا جس پر انہیں تشویش ہوئی اور وہ ان سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئیں، تحسین کا کہنا تھا کہ اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید