اسرائیلی فوج کا کہنا کہ جمعہ کی رات لبنان سے کی طرف سے فائر کیے گئے 100 پروجیکٹائل اسرائیل کے (زیر قبضہ) علاقوں میں گرے ہیں، جن میں سے 20 راکٹوں اور میزائلز کو فضاء میں تباہ کردیا گیا اور 80 پروجیکٹائل رہائشی علاقوں میں گرے، اپنے سرکاری ٹیلی گرام چینل پر اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جمعہ کی شب ایک گھنٹے میں کئی راکٹ اور میزائل فائر کئے، لبنانی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی قصبوں کریات شمونہ اور مارگالیوٹ کی بستیوں میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، حزب اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کی ایک بیرک کے قریب فوجیوں پر راکٹ سے حملہ کیا، آزاد میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے 80 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں بعض غیر مصدقہ ذرائع نے اسرائیلی شہریوں کے حوالے سے بتایا کہ کم ازکم 7 اسرائیلی فوجی لاپتہ ہیں جن کے بارے میںافوائیں ہیں کہ انہیں حزب اللہ نے حراست میں لیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق کریات شمونہ اور کفاریوول کے علاقوں سے مزید 9 ہزار اسرائیلی وسطی اسرائیل منتقل ہوچکے ہیں، حزب اللہ کے ایک سینئر اہلکار نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے شمالی حصے میں بڑے پیمانے پر جوابی حملوں کو آغاز کردیا ہے۔
حزب اللہ کے سکیورٹی میڈیا دفتر کے سربراہ حاج محمد عفیف نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیفہ، صفد اور ایکر (عکا) شہروں کو نشانہ بنایا ہے، اُنھوں نے میڈیا کیساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ دشمن سے ہم کہتے ہیں کہ آپ نے ہماری صلاحیتوں کا صرف ایک حصہ دیکھا ہے، انہوں نے مزید کہا مزاحمت زندہ اور مضبوط ہے، اس کا اسٹریٹجک ذخیرہ برقرار ہے اور لبنان کے دفاع میں ہزاروں جنگجو شہید ہونے کے لئے تیار ہیں، حزب اللہ نے گزشتہ اکتوبر سے مقبوضہ علاقوں کے خلاف سینکڑوں جوابی حملے شروع کیے ہیں، جس کے بعد اسرائیلی حکومت نے لبنان کے خلاف اپنے مہلک حملوں کو تیز کرنا شروع کیا تھا، دوسری طرف اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایک بکتر بند بریگیڈ کا اسٹاف سارجنٹ اتائی فوگل جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارا گیا ہے، فوجی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک غیر قانونی یہودی بستی سے تھا اور اس نے محصور انکلیو میں ٹینک کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں، مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ نے ایک فوجی کارروائی میں کم ازکم 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا، فائزنگ اور راکٹوں سے حملوں کے دوران زخمیوں کو لفٹ نہیں کیا جاسکا لہذا امکان ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا