Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»لبنان پر حملے کی صورت میں مسلم مزاحتمی تحریکیں یکجا ہوکر اسرائیل کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہیں
    عالم تمام

    لبنان پر حملے کی صورت میں مسلم مزاحتمی تحریکیں یکجا ہوکر اسرائیل کو سبق سکھانے کیلئے تیار ہیں

    یہ 1967ء نہیں ہے جب عرب قیادت کو یہودی عوارتیں کنٹرول کرتی تھیں، اسرائیل کا مقابلہ سرفروشوں سے ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کررہے ہیں
    shoaib87جون 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    اسرائیلی افواج کے لبنان پر فضائی حملون کے جواب میں مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اتوار کو ڈرون اور میزائلوں سے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی تنصیابت کو نشانہ بنایا ہے، دوسری طرف حزب اللہ نے لبنان کے جنوب میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے وحشیانہ حملوں کو بند نہ کیا گیا تو اسرائیل کی تیل کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا جائیگا، حزب اللہ نے تل ابیب کو خبردار کرنے سے قبل اسرائیل کے زیر قبضہ شہر حیفہ میں دو فوجی اڈوں کی ویڈیو جاری کی تھی، یاد رہے کہ حیفہ میں ہی اسرائیل کی تیل تنصیبات موجود ہیں، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے بیت ہلیل پر ڈرون حملے کیا، جب کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی لبنان کے دو دیہات کفر کلی اور طیبہ کو نشانہ بنایا ہے، لبنان کے اندر آبادیوں پر اسرائیلی حملوں میں اضافی تل ابیب کے اس اعلان کے بعد کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل، لبنان کے خلاف وسیع جنگ شروع کرنے کے قریب ہے، جس کے بعد امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی اسرائیل اور حزب اللہ کیساتھ اعلیٰ سطح پر سفارتی رابطے کررہے ہیں تاکہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان وسیع جنگ شروع نہ ہوسکے، امریکہ کو اس بات کا احساس ہے کہ اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف وسیع جنگ تل ابیب کی معاشی اور جنگی صلاحتوں کو مزید کمزور بنادے گی اور اس کی نگاہیں امریکہ اور مغربی ملکوں کی امداد کی طرف مرکوز ہوگی جبکہ اِن ملکوں میں مضبوط اسرائیلی لابیز کے باوجود وہاں اسرائیل کے خلاف عوامی ردعمل اِن حکومتوں کو مجبور کررہی ہیں کہ وہ عوام کے ٹیکسوں کو اسرائیل کی ناجائز اور متکبرانہ خواہشات ہوار کرنے کیلئے مالی مدد پر خرچ کریں، گذشتہ ہفتے کے روز شمالی لبنان کی وادی بیقا میں اسرائیلی فضائیہ نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، تل ابیب  نے اس حملے میں حماس کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تاہم جماعت الاسلامیہ گروپ نے اپنے ایک کمانڈر ایمن غوطمہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لبنان کے مشرقی علاقے وادی بیقا کے علاقے میں خیارا میں غاصب اسرائیلی فوج کے حملے شہید ہوئے ہیں بعد ازاں اسرائیل نے وادی بیقا کے علاقے خیارا میں جماعت الاسلامیہ کی فجر فورسز کے مسلح ونگ اور حماس کو ہتھیاروں فراہم کرنے والے کو نشانہ بنانے کی وضاحت جاری کردی۔

    حزب اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیل کے زیر قبضہ عرب سرزمین کے علاقے بیت ہلیل میں اسرائیلی فوج کی بیرکوں پر ڈرونز سے حملہ کیا، یہ حملہ اسرائیل کی جانب سےجماعت الاسلامیہ کے رکن کی شہادت کے بعد کیا گیا، دریں اثناء اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ڈرون “لبنان سے عبور کر کے بیت ہلیل کے علاقے میں گرا لیکن تل ابیب نے اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا، اسرائیل اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کو مخفی رکھتا ہے اور فوجی قانون کے مطابق کوئی فوجی ذریعے پریس کو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی خبر فراہم کرتا ہے تو قانون کے تحت اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے اور کورٹ مارشل کرکے سخت سزا دی جاتی ہے تاہم تل ابیب نے اپنے 70 ہزار فوجیوں کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے کی اطلاع دی ہے جن کاعلاج معالجہ کیا جارہا ہے، عرب سرزمین پر قابض حکومت کے وزیر خارجہ کاٹر نے تل ابیب میں گزشتہ ہفتے کہا کہ اسرائیل حزب اللہ اور لبنان کے خلاف مکمل جنگ کا آغاز کرنے کیلئے سوچ بچار کررہا ہے، اُنھوں نے دعویٰ حزب اللہ کو تباہ کرنے اور لبنان کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا، مسٹر کاٹز نے طویل عرصے سے لبنان کے شہری ڈھانچے پر حملوں کی دھمکی دیتے آئے ہیں، اسرائیلی دھمکیوں کے جواب میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے تل ابیب کو باور کرایا ہےکہ جنگ کو پھیلایا گیا تو اور جو کچھ ہم نشانہ بنا سکتے ہیں ہم اس میں کسی رعایت سے کام نہیں لیں گے حزب اللہ  نے ہفتہ کی رات کو ایک ویڈیو جاری کی جس میں اسرائیل کے اسٹریٹجک اثاثوں بشمول حیفہ اور اشدود کی بندرگاہوں پر توانائی ذخیرہ کرنے کی ڈرونز سے بنائی گئی فلم دکھائی گئی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ حزب اللہ یقینی طور پر اسرائیل کو مفلوج کرنے کی عسکری استعداد رکھتی ہے، غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد حزب اللہ نے 8 اکتونر 2023ء سے اسرائیل کے زیر قبضہ عرب سرزمیں کے شمال میں قابض فوج کو مصروف رکھا ہوا ہے، جسکی وجہ سے اسرئیلی فوج کو نہ صرف عسکری اور مالی نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ تل ابیب کو روز اوّل سے ہی غزہ میں حماس کو ختم کرنے کے خواب کو پورا کرنے کیلئے مطلوبہ زمینی فورس بھی دستیاب نہیں ہوسکی اورحزب اللہ کی جانب سے شمالی محاذ کھولنا خالصتاً اسرائیل کے خلاف ایک دباؤ محاذ ہے۔

    اُدھر مختلف عرب اور غیر عرب ملکوں میں سرگرم اسلامی مزاحمتی تحریکوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر جنگ مسلط کردی تو افغانستان سے یمن اور عراق سے شام تک پھیلی مزاحمتی تحریکیں حزب اللہ کے مجاہدین شانہ بشانہ جہاد کریں گی، یہ اعلان لبنانی سرحد پر مقبوضہ علاقوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کیا گیا ہے، عراقی مزاحمتی گروہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کا دائرہ بڑھایا تو وہ حزب اللہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑیں گے، دوسری طرف عراق کے ایک عہدیدار  نے انکشاف کیا ہے عراق کے کچھ فوجی مشیر پہلے ہی لبنان میں موجود ہیں، لبنانی عہدیدار نے کہا کہ عراق کے عوامی رضاکار فورسز، افغانستان کے فاطمیون، پاکستان کے زینبیون اور یمن کے انصاراللہ کے جنگجو اسرائیل کے خلاف جہاد میں حصہ لینے کیلئے آمادہ ہیں، حزب اللہ نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے جوابی حملے جاری رکھے گی جب تک کہ تل ابیب حکومت اپنی غزہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال میں امریکہ اور مغربی ملکوں کی قیادت کا خیال ہے کہ کشیدگی بڑھنے کی صورت میں اسرائیل کو مزید معاشی اور فوجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا اور اِن ملکوں کی عوام اپنے ٹیکسوں کی آمدنی کو اسرائیل کی خواہشات پورا کرنے کیلئے مالی اور فوجی امداد پر صرف کرنا نہیں چاہتی ہیں، اسرائیل کو سمجھنا ہوگا یہ 1967ء نہیں ہے جب عرب قیادت کو یہودی عوارتیں کنٹرول کرتی تھیں، اسرائیل کا مقابلہ سرفروشوں سے ہے جو اللہ کی راہ میں جہاد کررہے ہیں۔

     

    حزب اللہ تیار ہے
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleکراچی میں ہیٹ ویو حدت 52 ڈگری محسوس کی جانے لگی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے کردیا گیا
    Next Article غزہ پر اسرائیلی جارحیت 21 ہزار فلسطینی بچے لاپتہ ہیں، 4 ہزار عمارتوں کے ملبے تلےدفن ہیں
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175290
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.