Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»للکار پسند نہیں میں آپ کا غلام نہیں ہوں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہم بھی کر سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور
    میزان نیوز

    للکار پسند نہیں میں آپ کا غلام نہیں ہوں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہم بھی کر سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور

    میں للکاروں تو میری بات پسند نہیں آتی، میں تمہارا نوکر ہوں، میں تمہارا ملازم یا مزارع ہوں، میں پاکستان کا شہری اور ایک آزاد انسان ہوں
    shoaib87ستمبر 12, 2024Updated:ستمبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے ظرف کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور اگر پالیسی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ہے تو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہم بھی کر سکتے ہیں، میں افغانستان سے بطور وزیر اعلیٰ صوبہ خیبرپختونخوا  بات کروں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت سے مسئلہ حل کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ریاست سے انصاف نہیں ملتا تو ریاست کے شہری کو چاہے آپ کتنی ہی سہولیات دے دیں وہ پرسکون نہیں ہو سکتا، بدقسمتی سے ہم لوگ ایسا نہیں کر سکے اور اس کی وجہ یہ تھی ہم نے ہر چیز کو سیاست کی نذر کیا اور میں کا بت نہیں توڑا اور سمجھوتہ کیا، یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا عدالتی نظام دنیا میں جس نمبر پر آتا ہے اس پر ہمیں شرم آتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کو ٹھیک ہم نے کرنا ہے، کوئی باہر سے آ کر ٹھیک نہیں کر سکتا، وکلا سے درخواست ہے کہ ایسے کیس نہ لیں جس میں کسی کے انصاف کی حق تلفی ہو رہی ہو، آپ کا مقصد کیس جیتنا نہیں بلکہ انصاف دینا ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم قانون کی حکمرانی قائم نہیں کریں گے ہم پیچھے ہی جاتے جائیں گے، آئین کی بالادستی ہم پر فرض ہے، ہمارے ملک میں یہ آئین بار بار ٹوٹ چکا ہے لیکن آج تک سزا نہیں ہوئی، یہ آئین پھر ٹوٹے گا اور کوئی اسے توڑنے کی بار بار جرات کرے گا کیونکہ سزا نہیں ہو رہی، جب سزا ہو گی تو کوئی جرات نہیں کرے گا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینی ہو گی اور سب سیاسی جماعتوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر یہ سوچنا ہو گا کہ آپ کو بطور انسان اور پاکستانی شہری کیا حکم دیا گیا ہے، جس نے ہم یہ سوچ اپنا لی تو ہمارے 99 فیصد کیسز حل ہو جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قرآن میں جابر حکمران کے خلاف آواز بلند کرنے اور جاں سے جہاد کرنے کا غکم دیا گیا ہے، میں کسی کو اکسا نہیں رہا بلکہ یہ حکم قرآن میں دیا گیا ہے، میں لوگوں کو یہ بات بتاؤں گا اور اس پر عمل بھی کروں گا، اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، انہوں نے کہا کہ کوئی ناراض ہو جاتا ہے کہ آپ ہمارا نام نہ لیں، کیا میں آپ سے جھوٹ بولوں، آپ کی چاپلوسی کروں، کیا میں منافق بن جاؤں، کیا آپ کو نہ بتاؤں کہ آپ کے اقدامات سے نفرت پھیل رہی ہے، کیا نہ بتاؤں کہ آپ کو عمل کررہے ہیں وہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، میں آپ کا غلام نہیں ہوں، میں آزاد ہوں، نہ کوئی میری آزادی چھین سکتا ہے نہ میری زبان بند کر سکتا ہے البتہ اگر مجھ میں غلطی ہے تو میں اصلاح کے لئے تیار ہوں لیکن نہ میں چاپلوس ہوں نہ کسی کا چمچہ ہوں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دو پاکستان نہیں چل سکتے، دو قانون اور نظام نہیں چل سکتے، اس پر ہمیں اسٹینڈ لینا پڑے گا، آج میرا لیڈر جس کیس پر اندر ہے اس توشہ خانہ کے اندر وہ غیرقانونی طور پر جیل کاٹ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ نیب احتساب کے لئے نہیں بلکہ انتقام کے لئے بنی ہوئی ہے، ادارے احتساب کے لئے نہیں انتقام لینے کے لئے بنے ہوئے ہیں، اگر میری پولیس قانون پر عملدرآمد کے بجائے کسی سے انتقام لینے کے لئے استعمال ہو گی تو یہ نظام نہیں چل سکتا، یہ نظام اس حد تک گر چکا ہے کہ کوئی بھی شخص خود کو محفوظ تصور نہیں کرتا، ان کا کہنا تھا کہ چھ مہینے سے ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے کہ میرے اوپر ایک گھنٹے میں سات ضلع میں ایف آئی آر ہے اور میں وہاں موجود نہیں ہوں، میری ایف آئی آر دکھا دو، میری ایک ویڈیو دکھا دو، کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

    اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میں للکاروں تو میری بات پسند نہیں آتی، میں تمہارا نوکر ہوں، میں تمہارا ملازم یا مزارع ہوں، میں پاکستان کا شہری اور ایک آزاد انسان ہوں، آپ کو مجھے جواب دینا پڑے گا اور آپ مجھے جواب نہیں دیں گے تو میں بولوں گا اور پوچھوں گا، میں آواز اونچی کروں گا، میں نکلوں گا کیونکہ مجھے آئین کہتا ہے، انہوں نے کہا کہ پرسوں پتا چلا کہ میں نے ایک ڈی ایس پی کی کنپٹی پر پستول رکھا ہے، میں آپ کو لکھ کر دے رہا ہوں کہ میں نے تو کوئی نیلی وردی والا بندہ دیکھا ہی نہیں ہے، پورے راستے میں آتے اور جاتے ہوئے میں نے اسلام آباد پولیس کی کوئی نیلی وردی نہیں دیکھی، ڈی ایس پی تم سے جو یہ کہہ رہا ہے اور کروا رہا ہے میں اس کا نام بھی اگلواؤں گا اور تم سے پوچھوں گا کہ تم نے کس کے کہنے پر یہ کام کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جس جیل سپرنٹنڈنٹ نے میرے گرفتار شدہ کسی شخص کو چاہیے وہ میری پارٹی کا ہے یا نہیں، اگر قانون توڑ کر جیل سے نکال کر کسی کے حوالے سے کیا ہے تو سپرنٹنڈنٹ صاحب تمہیں اس کا نام بتانا ہو گا اور سپرنٹنڈنٹ صاحب تم نام لو گے، اگر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ وہاں سے ہو سکتا ہے تو یہاں سے بھی ہو سکتا ہے، اگر پالیسی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ہے تو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہم بھی کر سکتے ہیں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں ڈیوٹیاں دینے والے اپنے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن ان کو بدنام غلط پالیسیاں کررہی ہیں، میں ان غلط پالیسیوں والوں سے کہتا ہوں کہ ان پر رحم کھا لو، میں نے ایپکس کمیٹی کے اجلاسوں میں کہا کہ میری پولیس کا خون بہہ رہا ہے لیکن ان کو پرواہ ہی نہیں ہے۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکی سیاستدان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنیکی سازش میں گرفتار پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد کردی
    Next Article وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر بلوچستان میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کی تعمیر روک دی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192189
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.