اسلامی انقلاب کے لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ کی حفاظت کے لئے دفاعی لکیر قائم کرنا ہوگی کیونکہ تمام امت مسلمہ کا دشمن مشترکہ ہے، نماز جمعہ کے بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ اگر مسلمان ایک دوسرے کا خیال رکھيں تو اللہ ان پر رحمت نازل کرے گا، انھوں نے نماز جمعہ کا دوسرا خطبہ جس میں عموماً عالمی اور اُمت اسلامیہ کو درپیش مسائل پر پالیسیوں کے متعلق اظہار خیال کیا جاتا ہے عربی زبان میں دیا جو اس بات کو واضح کرتا ہے کہ اُن کے سامعین عرب عوام تھے، جھنوں نے اسرائیل پر ایران کے زور دار حملے کی بھرپور حمایت اور تائید کی ہے، تہران میں موجود تجزیہ نگار مہدی روغی نے بتایا کہ نماز جمعہ کا اتنا بڑا اجتماع انھوں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا، نماز جمعہ کا انعقاد مصلیٰ میں منعقد ہوا جس کے اندر دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو سمانے کی گنجائش ہے جبکہ مصلیٰ کی تمام شاہراہوں پر لوگوں کا اژدھام تھا
جمعہ, اکتوبر 18, 2024
رجحان ساز
- حماس رہنما یحییٰ سنوار موت سے نہیں ڈرتے تھے اُنکی شہادت مزاحمتی تحریک کو مزید مستحکم بنائیگی
- تحریک انصاف کا آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاج، خواتین سمیت 40 سے زائد کارکن گرفتار
- دو تہائی اکثریت کیلئے مذموم ہتھکنڈوں کا استعمال جاری رہا تو مذاکرات ختم کردیں گے،فضل الرحمٰن
- امریکہ نے اسرائیل کو مغربی ایشیا میں پولیس مین بنایا ہوا ہے، یمن استعمار کیخلاف حملے جاری رکھے گا
- بی ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں کا استعمال امریکی خوف کی نشانی ہے امریکہ کو بمباری کی قیمت ادا کرنا ہوگی
- اسرائیل کیلئے بحری راستہ محفوظ بنانے کیلئے برطانیہ اور امریکا کا بی 2 اسٹیلتھ طیاروں سے یمن پر حملہ
- لبنان میں امن فوج پر حملہ پیرس نیول ٹریڈ شو میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی
- برطانوی حکومت کا انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزرا اِتمیر اور اسموترچ کے خلاف پابندیوں پر غور