Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, فروری 15, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»مینڈیٹ چوری سے ناراض سابق گورنر سندھ اور ترجمان محمد زبیر نے مسلم لیگ(ن) کو خیرباد کردیا
    پاکستان

    مینڈیٹ چوری سے ناراض سابق گورنر سندھ اور ترجمان محمد زبیر نے مسلم لیگ(ن) کو خیرباد کردیا

    پاکستان میں جمہوریت کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں آئین کا حشر خراب ہو گیا ہے میڈیا آزاد نہیں ہے انسانی حقوق تلف ہو رہے ہیں
    shoaib87جون 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کے سابق ترجمان اور صوبہ سندھ کے گورنر کے طور فرائض سرانجام دینے والے محمد زبیر نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے، محمد زبیر، جو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں، نے اس اعلان کے بعد انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا ’کافی عرصے سے میں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا۔ جماعت نے جب سے پاور پالیٹیکس شروع کی ساتھ چلنا مشکل ہو گیا تھا۔ یوں تو اختلافات کہیں نہ کہیں پارٹی سے رہے لیکن گذشتہ ایک سال میں ن لیگ قیادت کو واضح کر چکا تھا۔ مجھے تحریک عدم اعتماد اور پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی کارکردگی سمیت مختلف معاملات پر اختلافات تھے، انہوں نے مزید کہا کہ میں جب پارٹی کے ساتھ تھا تو سویلین بالادستی کی بات ہوتی تھی، اب ہر قیمت پر پاور میں ہی رہنا ہے تو ساتھ چلنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے، متنازع الیکشن کی بنیاد پر حکومت کی جائے تو یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔ سوچا تھا کہ الیکشن ہوں گے تو جمہوری طریقے سے حکومت میں آنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن پارٹی نے فیصلہ کیا کہ ہر قیمت پر پاور لینا حاصل کرنا ہے چاہے اس کے لئے مینڈیٹ بھی چوری کرنا پڑے، محمد زبیر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس لئے خود کو پارٹی سے الگ کر لیا۔

     

    محمد زبیر  نے عوام کے لئے سیاست کرنا تھی، ووٹ کو عزت دو ہمارا نعرہ تھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کر میں آگے نہیں بڑھ سکتا تھا یہی وجہ تھی جو راہیں جدا ہو گئیں، محمد زبیر نے کہا آنے والے دنوں میں اعلان کروں گا کہ کون سی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملانا ہے، محمد زبیر کے مطابق ملک میں اس وقت جمہوریت کے حوالے سے بہت خطرات ہیں پاکستان کے آئین کا حشر خراب ہو گیا ہے میڈیا آزاد نہیں ہے انسانی حقوق تلف ہو رہے ہیں، میں ایسی پارٹی کے پیچھے نہیں کھڑا ہو سکتا جو مینڈیٹ چوری کرے، انسانی حقوق کی تلفی کرے، عدلیہ میں بھی مداخلت کرے اور میڈیا پر بھی قدغنیں لگائے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے مسلم لیگ ن چھوڑنے سے اس جماعت پر کوئی فرق پڑے گا تو انہوں نے مزاح کے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا انہیں کوئی نہیں فرق پڑے گا کیوں کہ شاہد خاقان عباسی جیسے بڑے سیاست دان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑا تو میرے چھوڑنے سے کیا ہو گا، خیال رہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل پہلے ہی ن لیگ چھوڑ چکے ہیں، محمد زبیر فروری 2017 کو سندھ کے 32 ویں گورنر بنے تھے۔ انہوں نے یہ منصب جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی وفاقت کے بعد سنبھالا تھا، تاہم انہوں نے جولائی 2018 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل کو غزہ میں جنگی جرائم کیوجہ سے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا ہے
    Next Article حکمران اس حقیقت کو سمجھیں انٹرنیٹ ایک دنیا ہے جس پر اجارہ داری ممکن ہی نہیں ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1241943
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.