نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں حاضر فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل منیر کی بحیثیت سربراہ تعیناتی کے بعد اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے خدشات ظاہر کئے جارہے تھے کہ عام انتخابات کے دوران نادرا کے اہم کردار کی وجہ سے پولیگ اور قبل از پولینگ مداخلت بیجا ہوسکتی ہے، اس سے قبل بھی ووٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ووٹرز کو دوسرے حلقوں اور اضلاع میں رجسڑڈ کردیئے گئے ہیں، اسی دوران یہ خبر سامنے آئی ہے نادارا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجیب اللہ کو اسلام آباد سے اغواء کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق نادرا کے افسر کے اغوا کا مقدمہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ رمنا میں مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ان کے بھائی گزشتہ رات 9 بجے گھر سے نکلے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے، نجیب اللہ نے انہیں فون بھی کیا تھا اور وہ آواز سے گھبرائے ہوئے محسوس ہو رہے تھے، مغوی کے بھائی کا کہنا تھا کہ نجیب اللہ نے انہیں کال پر بتایا کہ ان کو کسی نے بٹھایا ہوا ہے اور پھر بھائی کا فون بند ہوگیا۔
منگل, دسمبر 2, 2025
رجحان ساز
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
- امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
- عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
- فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
- ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !

