پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ممتاز وکیل سلمان اکرم راجہ کو احتجاج کرنے کے دوران گرفتار کرلیا گیا، پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر سطح پر دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا، ملک بھر میں احتجاج جاری ہیں گزشتہ روز سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد میں بہت اہمیت کا حامل ایونٹ منعقد کیا، جس میں عالمی میڈیا کو مدعو کیا گیا تھا اور دھاندلی کے شواہد فراہم کئے گئے تھے جس کی وجہ سے پاکستان کی نگراں حکومت اور مسلم لیگ(ن) و پیپلز پارٹی کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی، دھاندلی کے واضح شواہد فراہم کرنے سے موجودہ نظام کے تمام ایکٹرز بے نقاب ہوچکے ہیں جبکہ عوام اپنے ووٹ کی بے حرمتی پر ماتم کناں ہیں اور ہرگز اپنے ووٹ کی چوری پر رضامند نہیں ہیں، جس کی وجہ سے پورا نظام برہنہ ہورہا ہے، اس سے قبل عمران خان نے جیل سے باہر آنے کیلئے صدارتی معافی کو مسترد کرکے فوجی اسٹیبلشمنٹ کو باور کراچکے ہیں کہ وہ اپنی تحریک کو قانون اور آئین کے دائرے میں رکھنا چاہتے ہیں، سلمان راجہ اکرم نے گزشتہ روز یقین کیساتھ اس بات کا اظہار کیاتھا کہ وہ تحریک انصاف کی جیتی ہوئی تمام نشتیں واپس لیں گے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید