Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»واشنگٹن میں یہودی اجتماع کے باہر فائرنگ سے دو اسرائیلی سفارتکار ہلاک ایک ملزم کو گرفتار کرلیا
    تازہ ترین

    واشنگٹن میں یہودی اجتماع کے باہر فائرنگ سے دو اسرائیلی سفارتکار ہلاک ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

    ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہم اس واقعے کی فعال طور پر تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے اور شیئر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
    shoaib87مئی 22, 2025Updated:مئی 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملے کے 2 اہم ارکان ہلاک ہوگئے، امریکی سکیورٹی چیف نے اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا، جس نے گرفتاری کے بعد فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے، فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو یہودی میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد رونما ہوا، واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل یہودی میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے باہر فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ حکام و میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حملہ آور کی شناخت الیاس روڈریگیز کے نام سے ہوئی ہے جو ایک مؤرخ، محقق اور کہانی نویس ہے، وہ معروف تحقیقی ادارے دی ہسٹری میکرز سے وابستہ ہے جہاں وہ امریکی معاشرے کی نمایاں شخصیات پر تحقیق کرتا اور تفصیلی سوانحی خاکے مرتب کرتا ہے، روڈری گوئیز نے شکاگو الی نوائے میں جنم لیا اور وہیں پرورش پائی۔ اس نے یونیورسٹی آف الی نوائے شکاگو سے انگریزی ادب میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، سنہ 2023ء میں دی ہسٹری میکرز سے وابستہ ہونے سے قبل وہ مختلف تجارتی اور غیر تجارتی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے مواد نویسی کر چکا ہے، روڈریگیز کے بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ اسے تخیلاتی کہانیاں پڑھنے اور لکھنے کا شوق ہے وہ موسیقی سننے، فلمیں دیکھنے اور نئی جگہوں کی تلاش میں دلچسپی رکھتا ہے، وہ شکاگو کے ایوون ڈیل علاقے میں رہائش پذیر ہے اور اس کی عمر 30 برس ہے، رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سفارتکار ایک مرد اور ایک خاتون تھیں جن کو تھرڈ اور ایف اسٹریٹس، نارتھ ویسٹ کے علاقے میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، یہ علاقہ یہودی میوزیم، ایف بی آئی فیلڈ آفس اور امریکی اٹارنی آفس کے قریب واقع ہے۔
    واشنگٹن پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت حملہ آور نے فلسطین کو آزادی دو کا نعرہ لگایا، پولیس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص کا تعلق شکاگو سے ہے، اُسے گرفتار کر کے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے، حکام کے مطابق ملزم کا اس سے قبل کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا، اسرائیلی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں اس کے دو سفارتکار ہلاک ہوئے ہیں، جو میوزیم میں جاری ایک تقریب میں شریک تھے۔ سفارت خانے نے وفاقی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی یہودی کمیونٹی کے تحفظ کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے، واشنگٹن پولیس چیف پامیلا اسمتھ نے بتایا کہ تقریب سے پہلے میوزیم کے باہر ایک شخص چہل قدمی کررہا تھا، وہ 4 افراد کے گروپ کے قریب آیا اور مذکورہ 2 افراد پر فائرنگ کردی اور پھر میوزیم میں داخل ہوگیا، جسے تقریب کی سیکیورٹی نے حراست میں لے لیا، انہوں نے بتایا کہ ہتھکڑی لگائے جانے کے بعد مشتبہ شخص نے واردات میں استعمال ہونے والے اسلحے کی نشاندہی کردی جس کے بعد وہ پستول برآمد کرلیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم حراست میں فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا رہا تھا، انہوں نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 30 سالہ ایلیئس روڈری گوئیز کے نام سے ہوئی ہے، ریاست شکاگو کے شہر ایلانوئے کا رہائشی ہے، اس سے قبل اسرائیلی سفارتخانے نے متاثرین کی تصویر جاری کی تھی، اب اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے ان کے مکمل ناموں کی تصدیق کی ہے، جو کہ یارون لیشنسکی اور سارہ لن ملگرِم ہیں، ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ہم اس واقعے کی فعال طور پر تحقیقات کر رہے ہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے اور شیئر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اس گھناؤنے مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    امریکہ میں اسرائیل
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخضدار: آرمی اسکول بس پر حملے میں ہندوستان ملوث، پاکستان اسکا ثبوت فراہم کرئیگا، خواجہ آصف
    Next Article ہندوستان کے دشمنوں نے دیکھ لیا جب سندور بارود میں بدلتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ نریندر مودی کا کنایہ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی

    نومبر 23, 2025

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192133
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.