پاکستان میں اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل ہے، دونوں صوبائی حکومتوں نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے درخواست کی تھی، 8 فروری 2024ء میں بھی فوج کی نگرانی میں انٹرنیٹ اور موبوئل سروس بند کردی گئی تھی، جس کے بعد فارم 45 کے نتائج میں تبدیلی کرکے کھلم کھلا دھاندلی کی گئی تھی اور فارم 47 کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے اُمیدواروں کو کامیاب قرار دیدیا گیا تھا، خیال رہے پاکستان کے مقتدر قوتوں کی ایماء پر وفاقی حکومت نے ایک ماہ سے زائد عرصے سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بندش عائد کی ہوئی ہے، واضح رہے پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس استعمال کرنے والوں کی اکثریت انتخابی دھاندلی میں فوجی حکام کی مداخلت اور دھاندلی پر احتجاج کررہے تھے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزارتِ داخلہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل رہے گی، لاہور کے حلقہ این اے 119 میں ضمنی الیکشن کے دوران سنی اتحاد کونسل(تحریک انصاف) اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا ہے، رپورٹس کے مطابق جھگڑا پولنگ اسٹیشن نمبر 171 لاہور کالج میں ہوا جہاں سیاسی کارکنان نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑے۔
پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پنجاب کے دو، خیبر پختونخوا کے دو جب کہ سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے، علاوہ ازیں صوبائی اسمبلی کی جن نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان میں پنجاب اسمبلی کی 12 اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کی دو دو نشستیں شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی درخواست پر وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، پولیس سکیورٹی کے پہلے، سول آرمڈ فورسز دوسرے جب کہ فوج تیسرے حصار میں تعینات ہو گی۔