Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»سائنس و ٹیکنالوجی»ناقص اور غذائی کمی کا شکار افراد، ٹائپ 5، ذیابیطس میں مبتلا ہوکر ایک سال سے زیادہ زندہ نہیں رہتے
    سائنس و ٹیکنالوجی

    ناقص اور غذائی کمی کا شکار افراد، ٹائپ 5، ذیابیطس میں مبتلا ہوکر ایک سال سے زیادہ زندہ نہیں رہتے

    ٹائپ 5 ذیابیطس عالمی سطح پر ڈھائی کروڑ افراد کو متاثر کرتی ہے جن میں زیادہ تر ایشیا اور افریقہ کے ایسے نوجوان مرد شامل ہیں جن کا باڈی ماس انڈیکس 19 کلوگرام فی مربع میٹر سے کم ہے
    shoaib87مئی 5, 2025Updated:مئی 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    غذائی قلت سے منسلک ذیابیطس کی ایک نئی قسم کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے جو موٹاپے سے نہیں بلکہ ناقص غذا سے تعلق رکھتی ہے، شوگر کی اس قسم کو پہلی بار کئی دہائیاں قبل ترقی پذیر ممالک میں دیکھا گیا، انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (آئی ڈی ایف) نے اس ماہ باضابطہ طور پر اس مرض کو ٹائپ فائیو ذیابیطس یا میچورٹی آن سیٹ ڈائبیٹیز آف دی ینگ (موڈی) کا نام دیا ہے، رپورٹس کے مطابق خیال ہے کہ شوگر کی یہ کمیاب قسم دنیا بھر میں تقریباً ڈھائی کروڑ افراد کو متاثر کرتی ہے، یہ بیماری غریب اور متوسط گھرانوں کے ایسے نوجوانوں اور نوعمر افراد میں پائی جاتی ہے جو جسمانی طور پر دبلا پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کا شکار بھی ہوتے ہیں، ناقص غذا کی وجہ سے ان کے جسم میں انسولین کی پیداوار کم ہوجاتی ہے، ذیابیطس کی یہ نئی قسم ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو سے مختلف ہے اور اسے کئی سال کی بحث کے بعد اپریل 2025ء کو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے والی آئی ڈی ایف کی عالمی ذیابیطس کانگریس میں رائے شماری کے ذریعے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا، ٹائپ فائیو ذیانیطس کا شکار مریض ایک سال سے زیادہ زندہ نہیں رہتے ہیں، البرٹ آئن سٹائن کالج آف میڈیسن کی میڈیسن پروفیسر میریڈتھ ہاکنز کا کہنا تھا کہ غذائی قلت سے تعلق رکھنے والی ذیابیطس کو تاریخی طور پر ہمیشہ کم تشخیص شدہ اور کم سمجھا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ڈی ایف کی جانب سے اسے ٹائپ فائیو ذیابیطس تسلیم کرنا اہم قدم ہے جس سے اس صحت کے مسئلے کے بارے میں آگاہی بڑھے گی جو لاکھوں لوگوں کے لیے انتہائی تباہ کن ہے، ٹائپ فائیو ذیابیطس منفرد موروثی بیماری ہے جو نوعمری یا 20 برس کی عمر کے قریب ظاہر ہوتی ہے، اس بیماری کا سبب والدین سے بچوں میں منتقل ہونے والا ایک جینیاتی تغیر ہوتا ہے، اگر والدین میں سے کسی ایک کے جسم میں یہ جین موجود ہو تو ان کے بچوں میں بھی اس کے منتقل ہونے کے امکانات 50 فیصد ہوتے ہیں، ماہرین کے مطابق یہ بیماری موٹاپے یا طرز زندگی کی وجہ سے نہیں ہوتی، اندازہ ہے کہ موڈی عالمی سطح پر ڈھائی کروڑ افراد کو متاثر کرتی ہے جن میں زیادہ تر ایشیا اور افریقہ کے ایسے نوجوان مرد شامل ہیں جن کا باڈی ماس انڈیکس 19 کلوگرام فی مربع میٹر سے کم ہے، ہندوستان کے کرسچین میڈیکل کالج میں اینڈوکرائنولوجی کے پروفیسر اور ٹائپ فائیو ذیابیطس ورکنگ گروپ کے رکن نہال تھامس کا کہنا ہے کہ یہ بیماری لبلبے کے بیٹا خلیات کو غیر معمولی طور پر متاثر کرتی ہے جس کے باعث انسولین کی پیداوار ناکافی ہوجاتی ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ باضابطہ طور پر تسلیم نہ کیے جانے کے باعث اس بیماری پر بہت کم تحقیق ہوئی اور اس کی اکثر غلط تشخیص کی گئی، موڈی کو پہلی مرتبہ 1955 میں جمیکا میں دریافت کیا گیا تھا، تین دہائیوں بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسے غذائی قلت سے وابستہ ذیابیطس کے طور پر ذیابیطس کی ایک الگ قسم قرار دیا تاہم 1999 میں شواہد کی کمی کے باعث اسے ختم کر دیا گیا، ڈاکٹر ہاکنز نے میڈسکیپ میڈیکل نیوز کو بتایا کہ مریضوں کی عام طور پر غلط تشخیص کرکے انہیں ٹائپ ون ذیابیطس کا مریض سمجھ لیا جاتا ہے حالانکہ ایسے مریضوں کو ضرورت سے زیادہ انسولین دینے سے ان کی جان کو فوری طور پر خطرہ لاحق ہوتا تھا، ڈاکٹر ہاکنز نے مزید کہا غذائی قلت سے منسلک ذیابیطس ٹی بی سے زیادہ عام اور تقریباً ایچ آئی وی، ایڈز جتنی ہی عام بیماری ہے لیکن اسے سرکاری طور پر کوئی نام نہ ملنے کے باعث مریضوں کی درست تشخیص اور مؤثر علاج تلاش کرنے میں مشکلات پیدا ہوئیں، ڈاکٹر ہاکنز نے 2010 میں البرٹ آئن اسٹائن کالج آف میڈیسن میں آئن اسٹائن گلوبل ڈائبیٹیز انسٹی ٹیوٹ قائم کیا تھا جس نے غذائی قلت سے وابستہ ذیابیطس کے بنیادی میٹابولک مسائل کو سمجھنے کے لئے عالمی سطح پر تحقیق کی قیادت کی، ایک دہائی سے زائد عرصے بعد 2022 میں ڈاکٹر ہاکنز اور کرسچین میڈیکل کالج کے ان کے ساتھیوں نے واضح طور پر ثابت کردیا کہ ذیابیطس کی یہ قسم ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو سے بنیادی طور پر مختلف ہے، ٹائپ فائیو ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے لیے مریضوں کو اپنی خوراک میں پروٹین کی مقدار زیادہ اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کم رکھنی چاہیے، جب کہ جسم میں جن غذائی اجزا کی کمی ہو، ان پر بھی توجہ دینی ہوگی۔ لیکن اب اس معاملے پر مزید تفصیلی اور احتیاط سے تحقیق کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کیلئے اب عالمی سطح پر آمادگی اور آئی ڈی ایف کی باضابطہ منظوری حاصل ہوچکی ہے۔

    ذیابیظس فائیو
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور: نواب ٹاؤن کی رہائشی ٹک ٹاکر آیت مریم کا پولیس نے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا
    Next Article ہندوستان، ایل او سی اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے خواجہ آصف نے خفیہ اطلاع آشکار کردیں
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162669
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.