امریکا نے چینی درآمدات پر ٹیر ف میں مزید 20 فیصداضافہ کرتے ہوئے 145 فیصد کردیا، الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نےو ضاحت کی ہے کہ چینی اشیا پر ٹیرف اب 145 فیصد ہوگیا ہے، یہ 125 فیصد نیا ٹیرف پہلے سے موجود 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے جس کے بعد مجموعی شرح 145 فیصد بن جاتی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ اقدام کے بعد کہا ہے کہ کل ایک مشکل دن تھاہمیشہ چیزوں کی منتقلی کا عمل خاصا مشکل ہوتا ہے، کل مارکیٹ میں تاریخ کا ایک بڑا دن تھا،جس طریقے سے ملک چل رہا ہے ہم اس سے بہت خوش ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں دنیا ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک کرے، ہمیں لگتا ہے ہم بہت اچھی حالت میں ہیں اور بہت اچھا کررہے ہیں، چین پر ٹیرف میں مزید اضافے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی کا راج ہے جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ سنبھلنے پر سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا تھا، واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کئی نئے ٹیرف 90 روز کے لئے معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ ہی چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف میں مزید21 فیصد اضافہ کرکے 125 فیصد کردیا تھا۔
امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا وہ چینی درآمدات پر ٹیرف کو 104 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کر رہے ہیں، ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ اعلان بھی کیا کہ دیگر ممالک پر عائد کردہ مخصوص ٹیرف میں کمی کرنے کی کوشش کی جائے گی، ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا میں نے نئے ٹیرف 90 دن کے لئے روک دیئے ہیں، تاہم اس دوران سب سے کم عائد کردہ ٹیرف 10 فیصد کا نفاذ فوری طور پر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ 75 سے زائد ممالک نے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کے لئے رابطہ کیا ہے، یہ وہ ممالک ہیں جنہوں نے امریکا کے خلاف جوابی اقدام نہیں اٹھایا، چین کی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز امریکی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا تھا جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کی گئی عالمی تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی، یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ابتدا میں چینی مصنوعات کی درآمد پر مجموعی طور پر 54 فیصد (20 فیصد کے علاوہ اضافی 34 فیصد) ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے تمام امریکی اشیا کی درآمد پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کا اعلان کیا تھا،بعد ازاں، چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد نئے محصولات عائد کرنے بعد امریکی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کردیئے تھے جو مجموعی طور پر 84 فیصد بنتے ہیں، جس کے جواب میں ٹرمپ نے پھر چین پر مزید21 فیصد ٹیرف عائد کردیے جو مجموعی طور پر 125 فیصد بنتا ہے اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے
جمعہ, اپریل 18, 2025
رجحان ساز
- چین کا بڑا اعلان ٹرمپ کے ٹیرف گیم پر توجہ نہیں دیگا، امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیرف کو مذاق بنالیا
- مائنز اینڈ منرلز بل صوبوں کے وسائل پر سنگین حملہ ہے، جسے برداشت نہیں کرسکتے، فضل الرحمٰن
- بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نےدھرنا ڈرامہ ختم کردیا بلوچ رہنما ماہ رنگ بلوچ کی رہا نہ ہوسکیں
- عمان مذاکرات کا مستقبل: ایران امریکہ دونوں ہی غیریقینی کیفیت کا شکار ہیں جنگ کا امکان معدوم
- امریکہ کیساتھ بلواسطہ مذاکرات سے زیادہ پُرامید ہیں اور نہ ہی مکمل طور پر مایوس،آیت اللہ خامنہ ای
- مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے صدر ٹرمپ ایران سے ایٹمی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں
- صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ سعودی عرب کے دوران ایٹمی ٹیکنالوجی متعلق معاہدے پر دستخط کریں گے
- امریکی تجارتی جنگ عقل کی سنگین خلاف ورزی ہے چین کا جوابی اقدام 125 فیصد ٹیرف عائد کردیا