Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 28, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستانی مقتدرہ کا حکم پر وی پی این بلاک کرنے کی تیاری مکمل کرلی، ممنوعہ سائٹس تک رسائی محدود
    پاکستان

    پاکستانی مقتدرہ کا حکم پر وی پی این بلاک کرنے کی تیاری مکمل کرلی، ممنوعہ سائٹس تک رسائی محدود

    پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے باعث ملک میں ایکس کے 70 فیصد صارفین کم ہوئے ہیں جبکہ 30 فیصد صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کر رہے ہیں
    shoaib87اگست 1, 2024Updated:اگست 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعرات کو کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کو مدنظر رکھتے ہوئے وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کی جارہی ہے جس کے بعد پاکستان میں مخصوص وی پی این کے علاوہ بقیہ کوئی بھی وی پی این نہیں چل سکے گا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل حفیظ الرحمن نے بتایا ہے کہ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش حکومت کا فیصلہ ہے، جس دن حکومت کہے گی ایکس کھول دیں گے، انہوں نے ایوان بالا کی کمیٹی کو بتایا کہ حکومت سوشل میڈیا کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات پر متعلقہ پلیٹ فارم سے رابطہ کرتی ہے کہ یہ چیز پاکستان کے قوانین کے خلاف ہے، تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ٹک ٹاک پی ٹی اے کی شکایت پر سب سے زیادہ ایکشن لیتے ہوئے اظہار رائے کو بلاک کرتا ہے، اس ضمن میں ایکس سب سے کم عمل درآمد کرتا ہے، ہم پورا فیس بک یا ایکس بلاک کر سکتے ہیں لیکن اس پر صرف ایک پوسٹ بلاک نہیں کر سکتے، انہوں نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ وی پی این بلاک کیا جاسکتا ہے لیکن اس پر آپ کا سارا کاروبار چلتا ہے، وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کررہے ہیں کہ مخصوص وی پی این پاکستان میں چلے گا باقی نہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے باعث ملک میں ایکس کے 70 فیصد صارفین کم ہوئے ہیں جبکہ 30 فیصد صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس استعمال کر رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر فاروق نائیک نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ موبائل مہنگا کر رہے ہیں، آپ رسائی روک رہے ہیں، یہ ملک کی ڈیجیٹلائزیشن کو روک رہے ہیں، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ جبکہ سینیٹر عبدالقادر نے ایکس کھولنے کے حوالے سے سوال اٹھایا۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ایکس سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں شکایات پر ایکس کی جانب سے عملدرآمد سب سے کم ہے، ہمارے ملک میں مذہبی جذبات کے حوالے سے پوسٹ بلاک نہ ہو تو یہاں مظاہرے شروع ہو جاتے ہیں، حکومت کی جتنی دھلائی یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر ہوتی ہے، اتنی ایکس پر نہیں ہوتی لیکن ہمیں دھلائی سے اختلاف نہیں، اعظم نذیر تارڑ نے سوشل میڈیا کمپنیز کے دفاتر پاکستان میں کھولنے سے متعلق کمیٹی کو بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کہتے ہیں کہ پاکستان میں دفاتر کھولنے میں سکیورٹی مسائل ہیں، وہ ورچول دفاتر کھولنے کی بات کر رہے ہیں، اجلاس میں چئیرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمن نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک کی 56 فیصد آبادی کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہے جبکہ سیٹلائٹ پالیسی بھی مکمل کرلی گئی ہے، چئیرمین پی ٹی اے نے کہا فائیو جی کے لائسنس کی نیلامی اگلے برس مارچ یا اپریل میں ہونے کا امکان ہے، گذشتہ برس 29 اگست کو وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی جانب سے آئندہ 10 ماہ میں فائیو جی کی نیلامی ہونے کا اعلان کیا تھا، تاہم تقریبا ایک سال گزرنے کے بعد چئیرمین پی ٹی اے کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ موبائل فون کمپنی ٹیلی نار پاکستان سے جارہی ہے اور ان کا موقف ہے کہ پاکستان میں صنعت کے لئے صورت حال اچھی نہیں ہے اور ہم نقصان میں ہیں، دسمبر 2023 میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹڈ نے ٹیلی نار موبائل فون کمپنی کے 100 فیصد حصص خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔

    پی ٹی اے
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں رواں ہفتے شدید بارشوں کی پیشگوئی لاہور کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا دریاؤں میں سیلاب
    Next Article غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 300 دن مکمل اسرائیلی قیدیوں کے اہلخانہ کا یاہو حکومت خلاف احتجاج
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175478
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.