Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پاکستان نے 3 دنوں میں 75 ہندوستانی ڈرونز مار گرائے، نئی دہلی جارحیت بند کرنے کیلئے تیار نہیں !
    تازہ ترین

    پاکستان نے 3 دنوں میں 75 ہندوستانی ڈرونز مار گرائے، نئی دہلی جارحیت بند کرنے کیلئے تیار نہیں !

    ہندوستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دی وائر کو وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکم کے تحت آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت بلاک کیا گیا ہے
    shoaib87مئی 9, 2025Updated:مئی 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    پاکستان پر ہندوستان کی جارحیت کو تین روز گزر گئے ہیں، اس دوران پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے جمعے کو بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اب تک انڈیا کے کل 77 ڈرونز گرائے ہیں، آٹھ مئی کی شام تک 29 ہندوستانی ڈرونز کو مار گرایا جبکہ جعمرات رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کے گئے، پاکستانی حکومت کے عہدیدار اپنے بیانات میں یہ کہتے آئے ہیں کہ ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر ڈرونز سے حملے کیے جا رہے ہیں جن کو تباہ کیا جارہا ہے، تاہم پاکستانی حکام کی طرف سے اتنی بڑی تعداد میں ہندوستانی ڈرونز کو گرائے جانے کے بیانات پر نئی دہلی کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی پاکستان کے سکیورٹی اہلکار یہ بتاتے ہیں کہ ہندوستانی ڈرونز کو فضاء میں تباہ کیا جارہا ہے یا پاکستانی حدود میں ڈرونز کو ہیگ کرکے زمین پر گرایا جارہا ہے یا پھر ڈرونز از خود زمین پر گر کر تباہ ہورہے ہیں، جنوبی ایشیا میں جوہری صلاحیت رکھنے والے دونوں ممالک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے دوران دونوں ہی جانب سے فوجی حملوں کے بارے میں تواتر سے بیانات سامنے آرہے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کے موقف کی تردید بھی کررہے ہیں، بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ہندوستان کی فوجی تنصیبات پر حملوں کے بارے میں پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی موجودہ شدت پسند مودی حکومت پاکستان پر الزام لگاکر جارحیت کو بڑھانے کا ڈرامہ کررہی ہے اور پاکستان جب حملہ کرے گا تو ساری دنیا دیکھے گی۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دوست ملک پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔ دنیا کے ممالک پاکستان کا چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے، جمعہ کو قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن بہت فعال ہے اور ہندوستان کے جارحانہ عزائم کا سفارتی سطح پر مؤثر جواب دے رہا ہے جبکہ ایک دو ملکوں نے ہندوستان کی ہلکی پھلکی حمایت کی ہے باقی ساری دنیا غیر جانبدار ہے اور کچھ دوست ملک واضح طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، جن میں چین، ترکی اور آذربائیجان شامل ہیں، آصف کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، ہندوستانی حکومت کی بوکھلاہت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ملک ایسے میڈیا آؤت لیٹس کو نشانہ بنارہی ہے جو جھوٹی خبروں اور مودی حکومت کے پروپیگنڈے کے مذموم حالات میں حکومتِ ہند کے جنگی جنون پر آواز بلند کررہے ہیں، واضح رہے کہ ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی شدت پسند ہندو جماعت ہے جو نا صرف اپنے ملک میں اقلیتوں کو نشانہ بنارہی ہے بلکہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے میں ملوث ہے، مودی حکومت نے ہندوستان کے ڈیجیٹل میڈیا ادارے دی وائر تک رسائی بند کردی گئی ہے، دی وائر کی طرف سے فیس بک پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے آئین میں دی گئی آزادیِ صحافت کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے (مودی) حکومت نے پورے ہندوستان میں دی وائر تک رسائی بند کردی ہے، اس کے علاوہ ہندوستانی وزارت دفاع نے تمام میڈیا چینلوں، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور لوگوں کو سخت ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دفاعی آپریشنز کی لائیو کوریج یا ریئل ٹائم رپورٹنگ سے گریز کریں، یاد رہے کہ ہندوستان کی مودی حکومت نے پاکستانی میڈیا اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی تھی۔
    ہندوستان میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دی وائر کو وزارتِ الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکم کے تحت آئی ٹی ایکٹ 2000 کے تحت بلاک کیا گیا ہے، دی وائر کا کہنا تھا کہ ہم اس کھلی سنسرشپ کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں، خاص طور پر ایک ایسے نازک وقت میں جب ہندوستان کو سنجیدہ، سچ بولنے والی، منصفانہ اور معقول آوازوں اور خبروں و معلومات کے ذرائع کی شدید ضرورت ہے، پریس کی آزادی کے آئینی طور پر دیے گئے حق کی براہ راست خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت ہند نے دی وائر ڈاٹ اِن کو پورے ملک میں بلاک کر دیا ہے ۔ دی وائر کی ویب سائٹ کے ویب ایڈریس پر جانے پر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے کی طرف سے ایک پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ اسے الکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کےآرڈڑ کے مطابق آئی ٹی ایکٹ، 2000 کے تحت بلاک کیا گیا ہے، ایسے وقت میں جب سچی، منصفانہ اور تعقل پسند آوازوں، خبروں اور معلومات کے ذرائع ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہم اس طرح کی سینسرشپ کی مخالفت کرتے ہیں، ہم اس من مانی کارروائی سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، خیال رہے دی وائر نے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کو پاکستان کی جانب سے گرائے جانے کی تصدیق کی تھی جسے ہندوستان کا گودی میڈیا نظرانداز کررہا تھا، پاکستان نے بدھ کی رات شروع ہونے کے بعد 150 جنگی طیاروں کی مدد سے پاکستان میں ایک بڑی جارحیت کی جس میں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے بھی استعمال کئے گئے، پاکستان پر ممکنہ مگر اچانک حملے کے بعد پاکستانی فضائیہ نے کم از کم 3 رافیل طیارے مار گرائے، جس کی اب امریکی حکام نے بھی تصدیق کردی ہے جبکہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ایک روز قبل رافیل طیاروں کی تباہی کی ویڈیوز حاصل کرکے پاکستان کے دعوے کی تصدیق کردی تھی۔
    روئٹرز کے مطابق، ہندوستان نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تمام بندرگاہوں، شپنگ ٹرمینلز اور شپ یارڈز کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
    ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو کشیدگی کم کرنی چاہیے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ ان جوہری طاقتوں پر قابو نہیں پا سکتااور اگر جنگ چھڑتی ہے تو وہ امریکہ کا معاملہ نہیں ہوگا، گویا امریکہ نے دونوں ممالک کو لڑنے کا میدان فراہم کر دیا ہے اور واشنگٹن ،مودی حکومت کے جنگی جنون کو قابو میں رکھنے کیلئے تیار نہیں ہے تاکہ ہندوستان کی مودی حکومت پاکستان سے جنگ کرکے اپنی اوقات سمجھ لے اور مستقبل میں وہ واشنگٹن کے احکامات کو نظر انداز کرنے کی پوزیشن میں نہ رہ سکتے، امریکہ ہندوستان کو چین کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے اور عیار ہندوستانی قیادت زبانی جمع خرچ کے ذریعے اپنا کام نکال رہی ہے، ہندوستان کی حزب اختلاف کی سیاسی قوتوں یہ بات سمجھ میں آرہی ہے کہ مودی آگ سے کھیل رہے ہیں مگر سیاسی مصلحتیں آڑے آرہی ہیں وہ مودی کے اقتدار کو ختم کرنے پر متفق ہیں لہذا ہندوستانی حکومت کو جنگ کی طرف بڑھنے سے روکنےکا صائب مشورہ دینے کے بجائے مودی حکومت کے جنگی جنوں کی حمایت کررہی ہیں، مودی حکومت فی الحال جارحیت بند کرنے کے موڈ میں نظر نہیں آرہی ہے لہٰذا فی الحال یہی کہا جا سکتا ہے کہ ایک مکمل جنگ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ آگلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کی فضائیہ ہندوستانی جارحیت کا بھرپور جواب دینے جارہی ہے جو یقیناً جنگ کی آگ کو بھڑکائے گا لیکن اس کی پوری ذمہ داری مودی حکومت کو اپنے سر لینا ہوگی۔

    ہندوستان کی جارحیت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleہندوستانی جارحیت کا فوری جواب ناگزیر ہوچکا ہے راولپنڈی کے ردعمل کی منتظر عوام کا دباؤ بڑھ گیا
    Next Article ہندوستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالا کوئی ڈرون واپس نہیں جاسکتا، جنرل شریف
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1174903
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.