Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 30, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !
    • موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ گروہی خواہشات کو قومی خواہشات پر بالادستی حاصل کرجاتی ہیں
    پاکستان

    پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے کہ گروہی خواہشات کو قومی خواہشات پر بالادستی حاصل کرجاتی ہیں

    shoaib87اکتوبر 20, 2024Updated:اکتوبر 20, 20241 تبصرہ5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    قیام پاکستان کے چند سالوں  بعد ہی  اس خطے زمین پر روایتی جاگیرداروں  اور بڑے زمینداروں  نے سول اور فوجی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ ملکر  ملکی سیاست سے عوام کو باہر نکال دیا اور گروہی خواہشات کو قومی خواہشات پر سبقت ملنا شروع ہوگئی، یہ سلسلہ بنگلہ دیش کے قیام تک جاری رہا، ذوالفقار علی بھٹو کے دور کو عوام کی بالادستی کا دور کہا جاتا ہے مگر تاریخ    اور واقعات کے تسلسل کا جائزہ لیں تو یہ دور بھی ایک شخص کی خواہشات کے تابع نظر آتا ہے البتہ بھٹو کو پھانسی پر لٹکانے کا فیصلہ غلط تھا لیکن اس کے پیچھے بھی  گروہی خواہشات  تھیں، وقت گزرتا رہا اور پاکستان ذاتی اور گروہی سیاست  کی دلدل میں ڈھنستا چلا گیا اور آج اس حالت پر پہنچ گیا کہ دنیا  ہمیں منہ لگانے سے گزیز کررہی ہے، ہندوستان میں 90 کی دہائی تک چند قوتیں تقسیم ہند کو تسلیم نہیں کرتیں تھیں اور اکھنڈ بھارت  کے نظریہ کا پرچار کرتی نظر آتیں تھیں  اب وہ بھی  خاموش ہوگئیں ہیں کیونکہ پاکستان جو کئی دہائیوں تک  انڈیا سے آگے چل رہا تھا  وہ اب انڈیا سے بہت پیچھے چلا گیا ہے۔

    پاکستان کی پوری تاریخ کا خلاصہ  اس المیے میں پنہا ہے کہ یہاں ذاتی اور گروہی خواہشات کو قوم کی اجتماعی خواہشات پر ترجیح دی گئی ہے، پاکستان کے اکثر سیاسی فیصلے  گروہی سیاست کے پیش نظر رکھتے ہوئے کئے گئے ہیں، حالیہ چند ہفتوں میں 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے  ریاستی اداروں اور سیاسی میدان میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے، اسکا  عمیق جائزہ لیں تو یہ بھی  ذاتی اور گروہی سیاست کی ایک نظیر  بنتی دکھائی دے رہی ہے،  پاکستان میں عجیب تماشہ لگا ہوا ہے آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلایا جاتا ہے اور بار بار ملتوی کردیا جاتا ہے، گروہی مفادات کیلئے  قومی خزانے کا اتبا بڑا نقصان کیا جارہا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، پاکستان کی جو سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہیں اُنھوں نے  سیاسی آزادیوں کو ماشل لاء ادوار سے زیادہ  پابند کردیا ہے، پاکستانی عوام تو سوشل میڈیا پر بھی اظہار خیال سے خوف کھانے لگے ہیں،  چند فوجی جنرلوں کی سرپرستی میں جعل سازی  کے ذریعے قائم کردہ سیاسی نظام نے ایسے قوانین  بنائے  ہیں جو اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرچکے ہیں اور خصوصی عدالتیں سوشل میڈیا پر  خیالات کے اظہار پر سزائے موت  دے رہی ہیں، پچھلے دنوں گجر خان کی ایک خصوصی عدالت  نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی بنیاد پر ملزم کو عمر قید کیساتھ پھانسی دینے کی سزا سنائی ہے،  غالب امکان  ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اس سزا کو کالعدم قرار دے دیں گی لیکن خوف کی فضاء پیدا کی جارہی ہے اور یہ جانتے بوجھتے ہورہا ہے مقصد  گروہی مفادات ہیں،  طاقتور گروہ   ہر اختلافی آواز کو دبانا چاہتا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد بھی یہی ہے، اس آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے میں فوجی عدالتوں کے دائرہ کار کو سویلینز تک بڑھانے کا تصور پیش کیا گیا تھامگر حزب اختلاف نے اس تجویز کو یکسر مسترد کردیا، جس کے بعد   اس گھناونی سازش  کو آئینی مسودے سے خارج کردیا گیا۔

    حکمراں اتحاد کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم  کی منظوری کیلئے  مطلوبہ  تعداد میسر نہیں ہے، انہیں پی ٹی آئی کی حمایت درکار ہے جبکہ پی ٹی آئی نے  26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کردیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد میں جلسے میں  تقریرکے دوران جوش خطابت میں 26 آئینی ترمیم کو جبراً منظور کرانے کی بات کرکے پیپلزپارٹی کی دہائیوں پر محیط جمہوری جدو جہد   کے اُجلے لبادے پر انمٹ دھبہ لگادیا ہے، سابق حکومت   کے مشیر بیرسٹرشہراد اکبر کہتے ہیں کہ  بلاول بھٹو کو جن عسکری قوتوں نے وزارت اعظمیٰ کا جھانسہ دیا ہے  وہ  بلاول کے پیٹ پیچھے اُنکا مذاق اُڑاتے ہیں ، نہ جانے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بننے کا سوق کیوں ہوگیا ہے اور کس نے اِن کے ذہن میں یہ بات ڈالی ہے کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم بن سکتے ہیں البتہ موجودہ جعلی سیاسی نظام کو تعمیر کرنے والی قوتیں اُن کا وزیراعظم بننا قبول کرلیں گی ہرگز نہیں اُن سے سنگین مذاق کیا جارہا ہے، انہیں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے ، اقتدار کانٹوں کی سیج ہے وہ پہلے سندھ پر توجہ دیں جو  دنیا کا  رہنے کے حوالے سے پسماندہ افریقی ملکوں سے بھی بدتر ہوچکا ہے۔

    حب الوطنی کا تقاضہ تو یہ ہے کہ متازع  26 ویں آئینی ترمیم  کیلئے ہفتوں پر محیط تگ و دو کے بجائے ملک میں غربت کم کرنے اور مہنگائی کو قابومیں لانے کے منصوبے بنائے جائیں ، بلاول بھٹو صاحب آپ کے سندھ میں لوگ نان شبینہ سے محروم رات گزار رہے ہیں، آپ کی جس صوبے میں حکومت ہے وہاں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، خود کشی کی شرح پاکستان کے بقیہ صوبوں سے زیادہ ہے، سندھ میں ایک ڈاکٹر کو لوگوں نے مبینہ طور پر توہین کے الزام میں آگ لگاکر ہلاک کردیا ، بین الشہر شاہراہوں پر ڈاکو راج ہے لہذا  سندھ میں قانون کے نفاذ   مقدم ضرورت ہونی چاہیے ۔

    پاکستان کا المیہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستانی پارلیمنٹ کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا
    Next Article بیروت پر اسرائیلی بمباری کا جواب، حزب اللہ کے تابڑ توڑ حملوں میں دشمن کے متعدد فوجی ہلاک
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    1 تبصرہ

    1. ऑनलाइन वीडियो डाउनलोडर key on اکتوبر 20, 2024 11:19 شام

      Your blog is a beacon of light in the often murky waters of online content. Your thoughtful analysis and insightful commentary never fail to leave a lasting impression. Keep up the amazing work!

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 30, 2025

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    پاکستان میں افغان طالبان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام ضعیف نے سابق پاکستانی انٹیلی جنس…

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1176867
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے سابق افغان سفیر ملّا عبدالسلام ضعیف کو امریکا کے حوالے کیا !

    اکتوبر 30, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.