Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 14, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کثیر الجہتی جنگی حکمت عملی کا اہم نکتہ معیشت کو نقصان پہنچانا ہے !
    تازہ ترین

    پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کثیر الجہتی جنگی حکمت عملی کا اہم نکتہ معیشت کو نقصان پہنچانا ہے !

    پاکستان کو بھارتی جارحیت کے مقابلے کیلئے اب نہ صرف جنگی تیاریوں کی ضرورت ہے بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے محاذ پر بھی متحرک سفارت کاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا
    shoaib87مئی 6, 2025Updated:مئی 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کثیرالجہتی جنگی حکمتِ عملی کا ایک اہم پہلو پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے، اس مقصد کیلئے ہندوستان نے کئی کامیاب اقدامات کیے ہیں، ہندوستانی حکومت نے واشنگٹن سے درخواست کی ہے کہ وہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد کو انسدادِ دہشت گردی سے مؤثر اقدامات سے مشروط کرے، بدقسمتی سے پاکستان کی حکومت اور متعلقہ ادارے اس جانب خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہے، 4 مئی 2025 کو ہندوستان نے اٹلی سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد میں کمی کرے، یاد رہے کہ نئی دہلی نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف تعزیری اقدامات میں مسلسل توسیع کی ہےجبکہ پاکستان ایسے اقدامات نہیں کر رہا جو ہندوستان کی معاشی اور آبی جارحیت کو مؤثر طور پر روک سکیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان نے اب تک اہم عالمی دارالحکومتوں میں اعلیٰ سطحی سفارتی وفود روانہ نہیں کیےجبکہ ہندوستان نے یورپی یونین، ماسکو، اور واشنگٹن میں اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، پاکستان کو اپنی جنگ خود لڑنی پڑے گی، چین ہماری مدد ضرور کر رہا ہے مگر یہ توقع کرنا کہ وہ اس وقت ہندوستان پر فوجی دباؤ ڈالے گاغیر حقیقت پسندانہ ہے، اب تصور کیجیے کہ اگر ہندوستان اپنی حکمتِ عملی کے تحت عالمی مالیاتی اداروں اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے پاکستان پر پابندی لگوانے کیلئےاپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوجاتا ہے ، تو پاکستان کی معاشی صورتحال کس نہج پر پہنچ سکتی ہے؟ ہندوستان کے پالیسی ساز اس سوچ کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معاشی ناکہ بندی یقینی بنائی جائے یہی وجہ ہے کہ ہندوستانی رہنما بارہا یہ کہتے سنے گئے ہیں کہ پاکستان چار دن سے زیادہ جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، پاکستانی قیادت کو چاہیے کہ اس سنگین صورت حال کو سنجیدگی سے لے۔
    میلان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کی 58ویں سالانہ میٹنگ کے موقع پر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے اپنے اطالوی ہم منصب گیان کارلو جیورجیٹی سے ملاقات میں پاکستان کی مالی امداد بند کرنے کا مطالبہ کیا، ہندوستانی وزیر خزانہ 4 سے 7 مئی تک ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ میٹنگ میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ شریک ہیں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کر رہی ہیں جن کا مرکزی نکتہ پاکستان کو مالی امداد کی فراہمی روکنا یا اس میں کمی لانا ہے، ہندوستان نے آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کیلئے قرضوں کی منظوری پر نظرثانی کی باضابطہ درخواست کی ہے، یہ سب ہندوستان کی پاکستان کے خلاف معاشی جارحیت کی واضح مثالیں ہیں مگر پاکستان کے مقتدر حلقے اس صورتحال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، پاکستان میں ایسے اقدامات پر زور دیا جا رہا ہے جن میں نمائشی پہلو زیادہ اور اثر کم ہے اور رابطے ان ملکوں سے کیے جارہے ہیں جن کا جنوبی ایشیاء کی سیاست سے کوئی خاص تعلق نہیں البتہ حالیہ دنوں میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے شیڈول دورہ پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی، ان ملاقاتوں میں پاکستان اورہندوستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر ضرور بات ہوئی ہوگی، ہندوستان کے زیرِ قبضہ کشمیر میں ایران کا ایک اہم سیاسی کردار موجود ہے، کارگل جنگ کے دوران ایران نے مقامی شیعہ آبادی کو کسی بھی طرح کے مثبت یا منفی ردعمل سے روکا تھا، یہ یاد رکھنا چاہیئےکہ کشمیر کے بعض اضلاع میں شیعہ آبادی 40 فیصد سے زیادہ ہے اور ایران نہیں چاہے گا کہ یہ خطہ جنگ کا میدان بنے۔
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل سے کام لیں، تحقیقات میں تعاون کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے بحال کریں، تاہم، ہندوستان نے رسمی طور پر امریکی مشورے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مگر عملی طور پر کوئی مؤثر رابطہ نہیں کیا، جو اس کی بدنیتی کا مظہر ہے، پہلگام واقعے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل ہندوستان کیلئے مایوس کن رہا کیونکہ انہوں نے ہندوستان کی پیدا کردہ کشیدگی کو پندرہ سو سالہ تاریخ سے جوڑ دیا، اگرچہ امریکہ دونوں ملکوں کے جوہری ہتھیاروں کے ذخائر پر تشویش ضرور رکھتا ہے۔
    موڈی کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی نے پاکستان کے معاشی بحالی کے امکانات اور آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، موڈی نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال میں پاکستان کی 350 ارب ڈالر کی معیشت کو ہندوستان کی نسبت زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے، کشیدگی بڑھنے سے پاکستان کی اقتصادی ترقی متاثر ہوگی، مالیاتی استحکام برقرار رکھنا مشکل ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی دباؤ پڑے گا، اس کے برعکس ہندوستان کی معیشت پر اس کشیدگی کے اثرات نسبتاً محدود ہوں گے، اگرچہ دفاعی اخراجات میں اضافہ نئی دہلی کی مالی طاقت پر کچھ اثر ڈال سکتا ہے۔
    پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کی ہندوستانی پالیسی کے تحت 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے جموں و کشمیر میں چار بڑے پن بجلی منصوبے پکل دل (1000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، کوار (540 میگاواٹ)، اور رتلے (850 میگاواٹ) پر کام تیز کر دیا گیا ہے، یہ تمام منصوبے چناب دریا پر واقع ہیں جو معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے مختص تھا۔ پاکستان نے اس اقدام کو ایک جنگی عمل قرار دیا ہے کیونکہ سندھ طاس نظام اس کی 80 فیصد زراعت اور پن بجلی کیلئے ناگزیر ہے لہٰذا پاکستان کو اب نہ صرف جنگی تیاریوں کی ضرورت ہے بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے محاذ پر بھی متحرک سفارت کاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    ہندوستان کی پیدا کردہ کشیدگی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleیمن پر 30 اسرائیلی طیاروں پر مشتمل اسکواڈرن کا بڑا حملہ، آبادی اور بنیادی انفراسٹریکچر پر بمباری
    Next Article ہندوستان کا پاکستانی سرحدوں کے اندر حملہ اعلان جنگ ہے مسعود اظہر کے دس رشتے دار جاں بحق!
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162102
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.