امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں، میں اسے رکتا دیکھنا چاہتا ہوں اور اگر میں مدد کیلئے کچھ کر سکتا ہوں تو میں وہاں ہوں گا، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے مودی کی حکومت پر تنقید کی اور اس پر مسلم دشمنی اور انتہا پسندی کا الزام لگایا، سی اے آئی آر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد عواد نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں اور مذہبی مقامات جیسے مساجد کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا فسطائیت، مسلم مخالف ہندوتوا تحریک کے اہداف کی عکاسی کرتا ہے جسے نریندر مودی نے بنایا ہے، فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل لڑاکا طیارے کو مار گرایا، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے اینکر اور سکیورٹی امور کے ماہر جم سکیوٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس اہلکار نے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے ایک اعلیٰ سطح کے انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل لڑاکا طیارے کو پاکستان کی جانب سے گرایا گیا ہے۔
اُدھر ہندوستان کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) ابھی تک پہلگام واقعے کے ملزمان تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے، این آئی اےنے پہلگام حملے سے متعلق معلومات یا تصاویر رکھنے والے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں، ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ این آئی اے نے اب اپنی کوششوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انسانیت کے خلاف ہولناک جرم کی تحقیقات میں کوئی مفید معلومات یا ثبوت ضائع نہ ہو، ہندوستان نے حملہ آوروں اور پاکستان کے درمیان روابط کا الزام لگایا تھا مگر اس کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں، خواجہ آصف نے ہندوستانی حملے کو دونوں ملکوں کے درمیان تنازع کو وسعت دینے کا الزام لگایا ہے، خواجہ آصف نے سی این این کو بتایا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ ہر طرح کی جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن جنگ کیلئے تیار رہنا چاہیے، ہمیں اپنے محافظوں کے ساتھ نیچے نہیں پکڑا جا سکتا۔
منگل, اکتوبر 14, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید