پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر سسٹم کے فروغ اور اقدامات کیلئے بھی خصوصی رقم مختص کی ہے، صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم لگا کر دینے کی تجویز رکھی گئی ہے، بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے 9 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام کا اجرا کیا ہے، جس کے ذریعے صوبے کی سطح پر مہنگی بجلی اور بلوں سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، دستاویز کے مطابق پہلے مرحلے میں 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مکمل سولر سسٹم مفت فراہم کرے جارہے ہیں جبکہ تنصیب کے تمام اخراجات بھی حکومت پنجاب ادا کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام کے ذریعے ہر غریب کو گھر فراہم کیا جائے گا جبکہ پانچ مرلے کے گھر کی تعمیر کے لیے حکومت شہریوں کو قرض بھی فراہم کرے گی۔
پیر, دسمبر 23, 2024
رجحان ساز
- پاڑا چنار کیلئے ریاستی بے حسی فرقہ واریت کی بھینٹ چڑھنے والوں میں 50 بچے بھی شامل ہوگئے
- پاکستان کے ایٹمی ہتھیار بردار میزائل جنوبی ایشیا سے باہر بھی اپنے اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، امریکہ
- پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک 4 اداروں پر امریکا نے اضافی پابندیاں عائد کردیں
- آیئے سپریم کورٹ کا ماتم کریں عمر قید کاٹ کر رہائی پانے والے ملزم کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ شرح سود میں کمی کے 2 روز بعد کریش انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس گر گیا
- شام: الجولانی کے مسلح گروہ کا انسانیت سوز عمل سابق صدر حافظ احمد الاسد کی قبر کو نذرِ آتش کردیا
- شام میں جو کچھ ہوا، اس کی منصوبہ بندی امریکہ اور اسرائیل کے کمانڈ رومز میں ہوئی، امام خامنہ ای
- کابل میں خودکش دھماکہ طالبان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی سمیت 3 افراد ہلاک