ہندوستان کی جانب سے پہلگام میں حملے کے تناظر میں پاکستان کے حوالے سے سخت اقدامات کے اعلان کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 24 اپریل کی صبح ہوگا جس میں انڈیا کے اقدامت پر ردعمل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا، پہلگام حملے کے تناظر میں انڈیا نے جہاں پاکستان سے اپنے تعلقات سے متعلق متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے وہیں سندھ طاس معاہدے کو بھی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اب ہندوستان اس معاہدے پر عملدرآمد کا پابند نہیں رہا ہے، ہندوستان اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان برسوں کے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی میں سندھ طاس معاہدہ ستمبر 1960 میں عمل میں آیا تھا، دریاؤں کی تقسیم کا یہ معاہدہ کئی جنگوں، اختلافات اور جھگڑوں کے باوجود 62 برس سے اپنی جگہ قائم ہے، ہندوستان کے آبی وسائل کے سابق وزیر سیف الدین سوز کہتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے سبھی معاہدوں میں یہ سب سے کامیاب اور با اثر معاہدہ ہے۔
اُدھر ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جمو اور کشمیر میں جمعرات کی سہ پہر کو آل پارٹیز اجلاس طلب کرلیا ہے، عمر عبداللہ نے ایک خط کے ذریعے کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کو اس اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ یہ حملہ ایک علاقے یا پارٹی کے لئے صدمے کا باعث نہیں بلکہ یہ جموں اور کشمیر پر لگایا گیا زخم ہے، انھوں نے لکھا کہ بطور عوامی نمائندے اور جمہوری اقدار کے پاسداران مجھے یقین ہے کہ یہ ہم سب کا ایک اجتماعی فرض ہے کہ ہم تمام تر جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اکٹھے ہو کر دہشت گردی کا جواب دیں، عمر عبدااللہ نے لکھا کہ یہ اجلاس ایک آواز بننے میں مدد دے گا اور ہمارا یہ بننے والا اتحاد جموں اور کشمیر کے عوام کی طاقت اور یکجہتی کا اظہار ہوگا، دوسری طرف ہندوستان کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پہلگام میں ہونے والے حملے پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم مودی پر کڑی تنقید کی ہے، انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں امن کی بحالی کے بلند و بانگ دعوے کرنے کے بجائے حکومت کو ہر صورت اس واقعے کی ذمہ داری لینی چاہیے، راہل گاندھی کی جماعت کے رہنما ملیلکرجن نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں انسانیت پر بدنما داغ ہیں۔
پیر, اکتوبر 27, 2025
رجحان ساز
- ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !

