Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»پیجز حملہ اسرائیلی کی ریاستی دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ نیتن یاہو کو عالمی دہشت گرد قرار دے
    کالم و بلاگز

    پیجز حملہ اسرائیلی کی ریاستی دہشت گردی ہے، اقوام متحدہ نیتن یاہو کو عالمی دہشت گرد قرار دے

    shoaib87ستمبر 19, 2024Updated:ستمبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    پیجز اور واکی ٹاکیز کے ذریعے عام لوگوں اور میدان جنگ کے باہر حزب اللہ کے جنگجوؤں کو حملے کا نشانہ بناکر اسرائیل ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہوا ہے، جس کا فوری طور پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہیے اور سلامتی کونسل بلاتفاق نیتن یاہو سمیت اس منصوبے سے مربوط تمام عسکری اور انٹیلی جنس حکام کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرئے، عالمی ادارہ لبنان کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو انتہائی سنجیدہ معاملہ سمجھے کیونکہ روزمرہ استعمال کی ڈیوائسز کے ذریعے دہشت گرد حملوں سے پوری انسانیت کیلئے خطرات پیدا ہوسکتے ہیں، دنیا بھر کے مقتدر شخصیات کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ انسانی ضروریات میں شامل ڈیوائسز کے ذریعے حملے کا سلسلہ لبنان اور شام تک محدود نہیں رہے گا، اس طرح کے خونریز حملوں کیلئے اسمارٹ ڈیوائسز کو منشیات کے اسمگلرز اور سماج دشمن عناصر بھی استعمال کرسکتے ہیں پھر کس طرح سے عام لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، اسرائیل نے جس طریقہ کار کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا ہے یہ تو نائن الیون سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، یورپی ملک ہنگری کو دکھائی دینے والا سخت ایکشن لینا ہوگا کیونکہ حزب اللہ اور لبنانی کے زیراستعمال پیچرز ہنگری کی اُس کمپنی نے بنائے تھے جسکی سربراہ یہودی بتائی جارہی ہیں جو فلسفے میں ڈاکٹریٹ کرچکی ہیں لیکن اُن کا رہن سہن ایک نظریاتی صیہونی جیسا ہے، اچھا ہوا کہ یورپی یونین نے لبنان میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسکی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، یہ سانحہ خود یورپ کیلئے المیہ ثابت ہوسکتا ہے دنیا کے مختلف خطے کے لوگ اور مشرق وسطیٰ میں یورپ میں تیار کی گئی ڈوائسز کا استعمال خوف کی وجہ سے چھوڑ سکتے ہیں، بدھ کے روز مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ لبنان میں پیجر حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ کے تقریباً 500 جنگجو آنکھوں کی شدید چوٹوں کا شکار ہوئے، جن میں سے کچھ نابینا ہو گئے، اسرائیلی انٹیلی جنس اور فوج کی جانب سے کئے گئے حملے نے پوری دنیا کو بے چین کردیا ہے اور یہ دیگر ریاستوں اور غیر ریاستی گروہوں کیلئے مثال بن جائے گی اور ممکن ہے کہ اسرائیل بھی اس زد میں آئے گا، مکٹلف ملکوں کے ماہرین لبنان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ حزب اللہ نے اس سے زیادہ طاقتور بدلہ لینے کا عزم کیا ہے۔

    پیجزز اور واکی ٹاکیز کا استعمال صرف سکیورٹی کیلئے نہیں ہوتا، طبی عملہ بھی پیجزز کا استعمال کرتا ہے کیونکہ اس کے سگنلز کافی قوی ہوتے ہیں، اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے لبنان اور شام میں پیجروں کو بیک وقت دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں 12 شہید ہوئے جن میں دو بچے بھی شامل تھے اور تقریباً 3,000 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے بہت سے شدید زخمی تھے، ایرانی سفیر بھی اس حملے میں اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوچکے ہیں، پیچرز کے ذریعے اسرائیلی دہشت گردی نے واکی ٹاکیز کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں 14 لبنانی شہری شہید ہوئے اور 450 لبانی شہری زخمی ہوئے ہیں، دو روز سے جاری اسرائیلی دہشت گردی پر مغربی دنیا خاموش ہے تو وہ یہ نہیں سمجھے آگ کے شعلوں سے وہ محفوظ رہیں گے، اسمارٹ ڈیوائسز کا زیادہ استعمال تو مغرب میں ہی ہورہا ہے، افغانستان میں سوویت یونین کی مداخلت کے دوران کھلونا بمبوں کا استعمال بڑھا تو یہی امریکہ اور یورپی ممالک تھے جنھوں نے اسے غیرانسانی عمل قرار دیا تھا مگر اس وقت امریکہ اور یورپ کے مفادات اسرائیل سے جڑے ہوئے ہیں تو مکمل خاموشی ہے، مغربی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملے کے دوران حزب اللہ کے سینکڑوں ارکان دھماکے کے وقت اپنے پیجرز کو دیکھ رہے تھے کیونکہ ان ڈیوائسز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا تھا کہ پیغام بھیجے جانے کے پانچ سیکنڈ بعد دھماکہ کرسکیں تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جا سکے، لبنان کے طبی حکام کے مطابق چوٹوں کی شدت مختلف تھی جن میں چہرے کے زخم، بشمول بینائی سے محرومی، کولہوں اور رانوں میں گہرے کٹاؤ اور شدید جلنے سے مریض متاثر ہوئے ہیں، اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ لبنان کی عسکری قوت کو اس قسم کے حملے کی توقع ہی نہیں تھی جس کے سدباب کیلئے قبل از وقت اقدامات کرتے، حزب اللہ کے ایک علاقائی سکیورٹی ذرائعے نے میڈیا کو بتایا کہ مزاحمتی تحریک کے اندر ایک وسیع بحث شروع ہو گئی ہے تاکہ اس دراڑ کا پتہ لگایا جا سکے جس کے ذریعے دشمن نے رسائی حاصل کی اور اس بڑے حملے کو انجام دیا، سوال تو یہاں سے شروع کیا جائے کہ دشمن اسرائیل کو وہ  اطلاع کیسے ملی جس نے اسے مواصلاتی آلات کی اس کھیپ تک رسائی فراہم کی، تحقیقات کے ابتدائی دور میں ہی حزب اللہ نے اس حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے کہ یہ آلات اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ہاتھوں میں آنے سے پہلے ہی روکے جا چکے تھے، تحقیقاتی کمیٹی کی توجہ اس بات پر ہے کہ یہ معلوم کیا جائے کہ کون سے اقدامات اٹھائے گئے تھے کہ یہ آلات مزاحمتی جنگجوؤں کے ہاتھوں تک پہنچے، دھماکے کا طریقہ کار کیا تھا، نقصانات کیا ہیں اور مزاحمت کی کارروائیوں پر اس کا کیا اثر پڑا ہے۔

    پیجر حملہ اصل میں اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان پر حملے کی پیش بندی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن موساد یا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے سکیورٹی یا سیاسی وجوہات کی بنا پر اس آپریشن کو جلدی انجام دینے کا فیصلہ کیا اور جب امریکی حکام کو اعتماد میں لیا تو تحفظات کے باوجود امریکیوں نے اسرائیلی دہشت گردی کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ گولڈ اپولو پیجرز تین ہفتے سے ایک ماہ کے درمیان حزب اللہ کے ارکان تک پہنچائے گئے تھے اور اسرائیل کو ایسی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوگئیں تھیں کہ حزب اللہ اُس کے اس منصوبے سے کسی حد تک واقف ہوچکی ہے جس کے بعد اسرائیلی مقتدرہ نے جلدی میں اس منصوبے پر عمل کیا، خیال رہے کہ پیجرز میں دو سے 20 گرام دھماکہ خیز مواد پینٹایتھرائیٹول ٹیٹرانائٹریٹ بھرا گیا تھا، جو انتہائی آتش گیر مادہ ہے, لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنانے والے حالیہ پیجر دھماکوں نے شدید تشویش اور تجسس کو جنم دیا ہے کیونکہ متعدد سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن تھا، جسے اسرائیلی انٹیلی جنس نے انجام دیا، ان حملوں کی وجہ سے حزب اللہ کے مواصلاتی نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی منصوبہ بندی میں ممکنہ طور پر کئی مہینے لگے ہوں گے، جس کے لئے بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس اکٹھا کرنے اور تکنیکی صلاحیتوں کی ضرورت تھی، اس حملے کے طویل مدتی اثرات ابھی سمجھنا آسان نہیں ہوگا لیکن یہ سائبر اور جنگی حربوں کے استعمال میں ایک انتہائی خطرناک پیش رفت ہے، جو عام لوگوں کو اسمارٹ ڈیوائسز سے خوف میں مبتلا رکھے گا اور جس کا نقصان یورپ اور امریکہ کو ہوگا جبکہ چینی مصنوعات پر اعتماد برھ سکتا ہے۔

    اسرائیلی دہشت گردی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلبنان پر اسرائیلی دہشت گرد حملہ دوسرے دن واکی ٹاکی دھماکے 14 افراد شہید 450 زخمی ہوگئے
    Next Article پیجر اور واکی ٹاکیز حملے اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کی ہیں جلد انتقام لیا جائیگا،سید حسن نصراللہ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192189
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.