پاکستان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نائف نے بتایا کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب کےمطابق دونوں ملکوں کے درمیان جلد جوہری معاہدہ متوقع ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں سعودی پریس اتاشی نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ سعودی عرب واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے متعلق سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے، انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر توانائی نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں پرامن ایٹمی توانائی کی صنعت کو مقامی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
امریکی وزیر نے کہا کہ اس سال صدر ٹرمپ دورہ ریاض کے دوران سعودی عرب کے ساتھ جوہری تعاون کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان کریں گے اور پرامن جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کریں گے، اپنے بیان میں امریکی وزیر توانائی نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے امریکہ سعودی عرب کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کی توقع رکھتا ہے۔
امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی اہمیت کم کرتے ہوئے اوپیک کے ساتھ کسی بھی ممکنہ ٹکراؤ کو خارج از امکان قرار دیا ہے، رائٹ نے اس خیال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا کہ صدر ٹرمپ اوپیک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جب کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک میں خام تیل کی مارکیٹوں کے گرنے کے اثرات پر تشویش بڑھ رہی ہے، اپنی گفتگو میں رائٹ نے زور دے کر کہا کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی جوکہ مختصر وقت کے لئے 60 ڈالر فی بیرل سے نیچے چلی گئی تھی۔
خاص طور پر جب ٹرمپ انتظامیہ نے نئے تجارتی ٹیرف عائد کیے، واضح رہے کہ جب سے ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ تیز کی ہے اور غیر ملکی گاڑیوں، اسٹیل اور عام اشیاء پر جامع ٹیرف عائد کیے ہیں، تب سے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 10 ڈالر فی بیرل تک کمی آچکی ہے، اس صورت حال نے سرمایہ کاروں میں خدشات پیدا کیے اور تیل کی طلب کے بارے میں اندازے متاثر ہوئے، رائٹ نے ان ٹیرف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ امریکہ میں صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔
منگل, جنوری 20, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

