Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 26, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»کراچی میں کچرا پھیلانے پر 3 سال قید اور کچرا اُٹھانے کی ذمہ داری ادا نہ کرنیوالے کو میئر بنایا جاتا ہے
    پاکستان

    کراچی میں کچرا پھیلانے پر 3 سال قید اور کچرا اُٹھانے کی ذمہ داری ادا نہ کرنیوالے کو میئر بنایا جاتا ہے

    shoaib87نومبر 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی میں کچرا پھیلانے پر 3 سال قید اور کچرا نہ اُٹھانے والے کو میئر بنایا جاتا ہے

    تحریر: محمد رضا سید

    پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور ٹیکس جمع کرنے والا شہر کم وبیش گزشتہ دو دہائیوں سے پیپلزپارٹی کے تعصب کا شکار ہوکر کچرے سے بھرے شہروں میں نمبر ون پر ہے، اس شہر بے کساں کے محترم میئر جو بلحاظ عہدہ بابائے شہر بھی کہا جاتا ہے نے کچرا اُٹھانے کے بجائے کچرا پھیلانے والوں کو 3 سال تک پس دیوار زندہ رکھنے کی نوید سنائی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت مسلسل چوتھی بار برسراقتدار آئی ہے، لوگ بھی نہیں بدلے بس ایک سید وزیراعلیٰ کو تبدیل کرکے دوسرے سید کو اُن کا جانشین بنادیا ہے، خیرپور کے سید گھرانے کی بزرگ ترین شخصیت کو بھی دل پر جبر کرکے ہٹایا گیا کیونکہ انہیں بھولنے کی بیماری لاحق ہوگئی تھی جس کا فائدہ بلاول ہاؤس کے مقتدر افراد فائدہ اٹھا رہے تھے اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ فائیلوں پر دستخط کرکے بھول جایا کرتے تھے، سکیریٹری صاحبان فائیلیں لئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچتے تھے اور انہیں بتاتے تھے کہ آپ نے جس فائل پر دستخط کئے ہیں اس کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے ہیں تو سید صاحب دستخط دیکھتے اور کہتے دستخط تو میرے ہیں مگر معلوم نہیں یہ دستخط یہاں کیسے ہوگئے اور پھر مسکراتے ہوئے کہتے تھے جب دستخط موجود ہیں اور فائل بلاول ہاؤس سے آئی ہے تو کام تو کرنا ہوگا اور پھر وہ فائل عرصے تک اُن کی میز پر پڑی رہتی اور کام آگے نہیں چلتا، اربوں اور کروڑوں کی فائلیں جب دبنا شروع ہوگئیں تو خیرپور کے وزیراعلیٰ سے پیچھا چھڑا کر دادو کے مراد شاہ کو سندھ کی وزارت اعلیٰ کا منصب پر بیٹھا دیا، اُس وقت سے ابتک تقریباً ایک دہائی سے وہی وزیراعلیٰ ہیں جنھیں بھری جوانی میں بلاول ہاؤس کے مکینوں نے بھرتی کیا اور اب وہ برزگ وزیراعلیٰ کی صف میں کھڑے ہیں، بلاول ہاؤس اور مقتدر لوگ وزیراعلیٰ بدلنے کی بات کررہے ہیں اس صف میں شرجیل میمن کا نام بھی شامل ہے، شرجیل میمن میں کھانے اور کھلانے کی وہ خصوصیت ہے جو سب کو سپند آتی ہے، بات کراچی کے کچرا پھیلانے پر سزا دیئے جانے سے شروع ہوئی تھی، کراچی کے مئیر مرتصیٰ وہاب نے شہر میں کچرا پھیلانے والوں کیخلاف سخت انتظامات کا عندیہ دے دیا، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کچرا پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جماعت اسلامی مرتصیٰ وہاب کو غاصب میئر کہتے ہیں، جس طرح اسرائیل کو غاصب ریاست کہا جاتا ہے، جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ اُس سے میئر کراچی کی نشست چھین کر پیپلزپارٹی کے حوالے کی گئی ہے۔

    کراچی جو علم و ادب کا گہوارہ تھا بقول انیق احمد جب ہندوستان اُجڑا تو کواچی آباد ہوا، اس شہر پر مرثیہ ہی لکھا جاسکتا ہے مادر ملت تک پاکستان کا یہ شہر ہی سیاست کی بساط بیچھایا کرتا تھا مگر اب اس شہرِ علم و فن کی سیاست کچرا، گندگی اور بند نالے ہوکر رہ گئی ہے، پاکستان کی سپریم کورٹ نے کسی کے اشارے پر کراچی بدامنی کیس کی سماعت شروع کی تو اس کی سماجی سرگرمیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا، کوڑا کرکٹ سے بھرے شہر میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس داخل ہوئے تو انہیں یہی سمجھ آیا کہ کراچی میں بدامنی کی ایک وجہ یہی کوڑا کرکٹ ہے، سپریم کورٹ نے پورا زور لگالیا مگر کراچی کا کچرا نہیں اُٹھایا جاسکا مگر سپریم کورٹ کی یہ خواہش ایک آرزو ہی بنی رہی پھر چیف جسٹس تبدیل ہوئے اُن کا تعلق کراچی سے تھا اُن کا خاندان دہلی سے ہجرت کرکے پاکستان آیا تھا، اُنھوں نے بہت کوشش کی کہ کراچی کا حال درست ہوسکے مگر اُن کی سوئی بھی ایک عمارت کو ڈھائے جانے پر اٹک گئی، البتہ انھوں نے بڑی جرات کیساتھ یہ ریمارکس دیا کہ دنیا کی کون سی فوج ہے جو بزنس کرتی ہے، پاکستان کی فوج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بزنس ہی نہیں کرتی بلکہ ایمانداری سے ٹیکس بھی ادا کرتی ہے، کراچی کی تمام شاہراہیں جس بدحالی کا ماتم کررہی ہیں وہ پیپلزپارٹی کے سنہری دور کا ایک معمولی نمونہ ہے، جس کی داد و تحسین بلاول بھٹو وصول کرنا چاہتے ہیں اور جب چمچوں کے نرغے سے باہر آتے ہیں اور انہیں داد تحسین کے بجائے داد و فریاد سنی پڑتی ہے تو وہ خود بعض منصوبوں کو گنوانا شروع کردیتے ہیں جسکا افتتاع اُن کے والد نے کیا ہوتا ہے یا خود افتتاع کرچکے ہوتے ہیں مگر انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ یہ ترقیاتی منصوبے اب کس حال میں ہیں، یہ تو بھلا ہو سوشل میڈیا پر فعال نوجوانوں کا جن کیوجہ سے سیاسی حکومتوں اور ریاستی اداروں کو بینقاب ہونے کا موقع ملتا رہتا ہے، دنیا نے اس ذریعے سے اصلاحِ احوال کی جانب بڑھی ہے لیکن پاکستان میں اس ذریعے سے فائدہ اُتھانے کے بجائے سوشل میڈیا کو شیطانی آلہ قرار دیکر بند کرنے کیلئے ریاستی اداروں اور حکمرانوں کی جانب سے مذموم کوششیں ہوتی رہتی ہیں، برسبیل تذکرہ بتاتا جاؤں کہ سوشل میڈیا ایپ ایکس کم و بیش چھ ماہ سے بند ہیں اور پاکستانیوں کی اکثریت مفت وی پی این سے ایکس تک رسائی حاصل کرتے ہیں لیکن اب ایک مولوی صاحب کا فتویٰ آگیا ہے کہ وی پی این استعمال کرنا حرام ہے اور یہ فتویٰ بھی وی پی این استعمال کرکے ایکس پر جاری کیا گیا۔

    کراچی کا ماتم کرنے والے کتنے لوگ خاک کے سپرد ہوچکے ہیں لیکن کراچی نہیں بدلا، کراچی سونے کا انڈا دینے والی وہ مرغی ہے جس کا انڈہ طاقتور لے جاتے ہیں اور کراچی والے بس اپنی بے بسی پر ماتم کرتے رہ جاتے ہیں، کراچی صرف ٹیکس دینا والا سب سے بڑا شہر ہی نہیں بلکہ یہاں کے صنعتکاروں کو اغواء کرکے طاقتور افراد بھٹہ وصول کرتے ہیں مگر شاباش ہو ساکنان شہر پر وہ اف بھی نہیں کرتے، عمران خان نے پورے ملک کے نوجوانوں کو بیدار کردیا ہے مگر کراچی کا نوجوان تو اپنے حق سے دستبرار ہوکر اپنی صلاحتوں کو دیار غیر میں آزما رہا ہے، دیکھتے ہیں کب تک سونے کا انڈا دینے والی مرغی زندہ رہتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر پانچ فیصد ہوگئی، کم آمدنی والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے
    Next Article برطانوی حکومت نے اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنی ایلبٹ سسٹمز سے کیا 2 بلین ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1226146
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.