جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے دھاندلی کے پول کھول دیئے ہیں، اس وقت جو کچھ ہورہا ہے، وہ ملک کے لئے بہتر نہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے دن عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، قومی اسمبلی کے 50 سے زائد حلقوں میں جعلی ووٹ کاسٹ کئےگئے، مولانا راشد محمود سومرو نے دعویٰ کیا کہ لاڑکانہ اور شکارپور میں ہماری جیت ہوئی، ہماری جیت کو شکست میں بدل دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری بھی ہار گئے، اُدھر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار کی جانب سے بلاول بھٹو پر لاڑکانہ میں دھاندلی کروانے کے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ اپنے آپ کو مولانا ہوکر ڈھٹائی سے جھوٹ بولنا مذاق ہے، محمود سومرو کا کہنا کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن بلا جواز نیٹ ورک بند کیا گیا، پیر صاحب پگارا نے جو قدم اٹھایا، گزارش ہے کہ وہ اُسے جاری رکھیں، پیر صاحب پگارا نے 8 سے 10 ماہ کا وقت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ اسمبلی میں کوئی وزیر اعظم کا حلف اٹھانے والا نہیں ہوگا، حالات ایسے ہوگئےکہ سب لوگ وزیر اعظم بننے سے بھاگ رہے ہیں، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ ہمارا نظریہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں مل رہا ہے، موجودہ حالات میں ان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ ہماری قیادت کا ہوگا،بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سربراہ جی ڈی اے پیر پگارا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیر صاحب آپ مجھے بتائیں کہ کہاں دھاندلی ہوئی ہے؟ سابق وزیر نے بتایا کہ آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار ہوں گے۔