Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, فروری 11, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»کوئی شک نہیں آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی،فضل الرحمٰن
    تازہ ترین

    کوئی شک نہیں آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی،فضل الرحمٰن

    دہشت گردی کے خلاف آپریشن گزشتہ 10-15 سالوں سے چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گردی میں دسیوں گنا اضافہ ہوا ہے
    shoaib87مئی 22, 2024Updated:مئی 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کا مقصد تعلقات میں بہتری اور تلخیوں کو دور کرنا ہے، پارلیمنٹ کے اندر بھی آواز اٹھائیں گے اور ہمیں ملک کے اندر خوشگوار سیاسی ماحول کی طرف بڑھنا چاہیے، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، اسد قیصر اور ساجد ترین پر مشتمل تحریک انصاف کے وفد نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی بعدازاں مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کی سوچ ہےکہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطے رہیں اور ملکی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کیلئے سیاسی ماحول بھی موجود ہے اور ہمارا اس سوچ سے کوئی اختلاف نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی ماحول میں رابطے بڑھتے چلے جائیں، تعلقات میں بہتری اور تلخیوں کو دور کرنا ہمارا مقصد ہے اور ہم اس جذبے کو خوش آمدید کہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی ہے، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی ہے، جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن گزشتہ 10-15 سالوں سے چل رہا ہے لیکن اس کے باوجود دہشت گردی میں دسیوں گنا اضافہ ہوا ہے، فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ کیا حکمت عملی ہے کہ بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود وہ عام آدمی کو امن فراہم نہیں کر سکے اور حال ہی میں چند دنوں پہلے جنوبی وزیرستان میں پاکستان کی طرف سے ڈرون حملہ کر کے عام شہریوں کو شہید کیا گیا اور اس کا اعتراف بھی کیا، منصوبہ بندی کے بغیر اندھا دھند آپریشن جو عام آدمی کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنا دیتا ہے وہ ہمارے لئے کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو سکتا، ان کا کہنا تھا کہ چمن بارڈر پر چھ سات ماہ سے دھرنا جاری ہے، یہاں سے احکامات جانے کے بعد وہاں جو قدغنیں لگائی جاتی ہیں، ان سے وہاں کی مقامی آبادی کا روزگار تباہ ہو گیا ہے، کوئی متبادل روزگار بھی نہیں دیا جا رہا اور بے ہنگم قسم کی شرائط عائد کر کے کہا جاتا ہے کہ یہ پاکستان کی عزت اور وقار ہے۔

    جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں لوگ نکل آئے ہیں، وہ اپنی زندگی اور روزگار چاہتے ہیں اور ان کو کوئی متبادل نظام نہیں دیا جا رہا، یہ ہمارے ملک کی صورتحال ہے جس پر ہمارا فکرمند ہونا فطری عمل ہے اور اس حوالے سے ہم سمجھتے ہیں کہ جو بھی ہمارے مشترکات ہیں اس پر پارلیمنٹ کے اندر ہماری آواز ایک ہونی چاہئے اور ملک کے اندر بھی ہمیں خوشگوار سیاسی ماحول کی طرف بڑھنا چاہئے، اگر ہم اختلاف کو ختم نہیں کر سکتے تو انہیں نرم تو کر سکتے ہیں، کچھ ترجیحات ایسی ہوتی ہیں جن کیلئے دوسری ترجیحات کو معطل کرنا پڑتا ہے، اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ہماری مولانا فضل الرحمٰن سے بہت مفید گفت و شنید ہوئی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے ہم یہ چاہتے ہیں کہ جے یو آئی(ف) سمیت ہماری جتنی پارٹیاں ہیں، وہ پاکستان میں آئین و قانون کی پاسداری کے لئے ہماری جدوجہد کا ساتھ دیں اور یہی میرے قائد عمران خان اور تحریک کے قائد محمود خان اچکزئی کی بھی خواہش ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں آئین نامی کوئی چیز نہیں ہے، حماد اظہر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں آئے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے وہاں دھاوا بول دیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پولیس رؤف حسن کے حملہ آوروں کو ڈھونڈنے کے بجائے بے قصور لوگوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ چمن میں دھرنا دینے والوں کے مطالبات جائز ہیں، وہاں مہارنگ بلوچ کی پریس کانفرنس ہونی تھی تو پریس کلب کو سیل کردیا، وہاں اظہار رائے کی اجازت ہونی چاہیے، ان اقدامات سے ملک مضبوط نہیں ہوتا بلکہ اس کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلائے جاتے کہ آپ کسی قانون کو ہی خاطر میں نہ لائیں، جو رؤف حسن کے ساتھ ہوا کیا وہ کسی ایسے ملک میں ہو سکتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو، حکومت کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اس وقت کس پر اعتماد کریں، بات چیت کون کرے گا، وزیراعظم کرے گا، صدر مملکت کرے گا، آرمی چیف کرے گا، ابھی تو یہ معلوم نہیں کہ کون بات چیت کرے گا اور کس کے ساتھ کرے گا، عدلیہ کے خلاف جاری مہم اور سینیٹ میں ہونے والے گفتگو کی ہم مذمت کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں یہ عدلیہ پر حملہ ہے اور یہ سپریم کورٹ کی سماعتوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے یہ سب ہو رہا ہے، ہم اپنے ججوں کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ میرٹ کے مطابق فیصلے کریں گے۔

    فضل الرحمٰن پی ٹی آئی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان تحریک انصاف کا رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
    Next Article شہباز حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پیٹرولیم پر جی ایس ٹی کے بجائے کاربن لیوی عائد کرئیگی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    فروری 4, 2026

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1238722
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.