ایران میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر صنعتی پیشرفت کے حوالے سے بین الاقوامی نمائش منعقد کی جارہی ہے، اس موقع پر 2 جنوری کی شب گولڈن اوپل کے سربراہ جناب علمدار کی جانب سے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا، نئے ایرانی سال کے موقع پر گولڈن اوپل کی نئی مصنوعات کی نقاب کشائی کی گئی، اس موقع پر اقتصادی ماہرین نے ایران کی صنعتی پیش رفت اور اعداد و شمار کی روشنی میں نئے سال کے اہداف پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ماہرین نے بتایا کہ ایران میں بعض خارجی قوتیں وقتا فوقتا اقتصادی اور معاشی ہیجان پیدا کرتی رہتی ہیں اور ایران کی معصوم عوام کو غیر صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے خوشنما پردے میں مستقبل بعید کیلئے نقصان پہنچا رہی ہیں، ماہرین کا کہنا تھا ایرانی حکومت نے ملک میں صنعتکاری کے جو مواقع دے رکھے ہیں وہ خطے کی کسی حکومت نے اپنی عوام یا خارجی سرمایلہ کاروں کونہیں دی ہے، ضیافت میں ایران بھر سے گولڈن اوپل کے نمائندگان آئے ہوئے تھے جبکہ پاکستان سے گولڈن اوپل فیملی ممبر سید علی حسن کی قیادت میں اس ضیافت میں شریک ہوئے۔