امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک سے کہا کہ وہ ہندوستان میں ایپل آئی فون بنانا بند کردیں، اسی کے ساتھ اُن کا کہنا تھا کہ ہندوستان اپنے مفادات کا خیال خود رکھ سکتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گزشتہ روز ٹم کک سے بات کی ہے میں نے انھیں کہا ہے کہ ٹم ہم آپ کے ساتھ اچھا تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، آپ 500 بلین ڈالر کی کمپنی بنا رہے ہیں لیکن اب میں نے سنا ہے کہ آپ ہندوستان میں یہ فیکٹریاں لگا رہے ہیں، میں نہیں چاہتا کہ آپ ہندوستان میں آئی فون بنائیں، صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے برسوں تک چین میں قائم آپ کی فیکٹریوں کو برداشت کیا ہے، اب ہم نہیں چاہتے کہ آپ اپنی فیکٹریاں ہندوستان میں لگائیں کیونکہ وہ(ہندوستان) اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے اور وہ یہ کام بہت اچھے سے کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ اب امریکہ کی جانب واپس لوٹیں اور اپنی فیکٹریاں وہاں لگائیں، امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ہندوستان اور امریکہ کے درمیان محصولات سے متعلق بات چیت جاری ہے، تاہم اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ ایپل ہندوستان میں اپنی پیداواری صلاحیت بڑھانے پر غور کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی کے آغاز پر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اس کے امریکہ میں فروخت ہونے والے زیادہ تر آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کی تیاری اب چین کی بجائے ہندوستان میں ہو گی، ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آنے والے مہینوں میں امریکہ کیلئے بننے والے زیادہ تر آئی فونز ہندوستان میں ہی تیار کیے جائیں گے جبکہ ویتنام آئی پیڈز اور ایپل واچ جیسے آلات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز بنے گا، تاہم یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا تھا کہ جب ایپل نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ امریکی درآمدی ٹیکسز سے اس سہ ماہی میں کمپنی کے اخراجات میں تقریباً 900 ملین ڈالر کا اضافہ ہو سکتا ہے، اگرچہ صدر ٹرمپ نے نئی ڈیوٹیوں سے اہم الیکٹرانکس کو مستثنیٰ قرار دیا ہے لیکن ٹرمپ انتظامیہ بارہا یہ کہہ چکی ہے کہ وہ چاہتی ہے کہ ایپل اپنی پیداوار امریکہ منتقل کرے۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

