ہندوستان نے اپنی فضائی حدود کو پاکستان سے منسلک تمام طیاروں بشمول فوجی پروازوں کیلئے بند کر دیا ہے، کیونکہ ہندوستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک مہلک دہشت گردانہ حملے کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، یہ اقدام گزشتہ ہفتے اسلام آباد کی جانب سے ہندوستانی ملکیتی یا آپریٹ ہونے والی ایئرلائنز کو پاکستانی فضائی حدود سے روکنے کے فیصلے کے جواب میں سامنے آیا ہے، ایئر مشنز کیلئے ایک نوٹس جسے بدھ کے روز نئی دہلی نے شائع کیا ہے ، نوٹس کے مطابق ہندوستانی فضائی حدود پاکستان کے رجسٹرڈ ہوائی جہاز اور پاکستان ایئر لائنز کے ذریعے آپریٹ یا لیز پر لئے گئے طیارے کیلئے دستیاب نہیں ہے، ان میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں، اس اعلان کا مطلب ہے کہ بھارت اور پاکستان نے اب کم از کم 23 مئی تک ایک دوسرے کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز جو اس وقت بھارت کے راستے روٹس چلا رہی ہے وہ واحد پاکستانی ایئرلائن ہے جو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لئے پرواز کرتی ہے، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی 22 اپریل کو ہندوستان کےزیر قبضہ جموں اور کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔
نئی دہلی نے اس واقعے کا الزام اسلام آباد پر عائد کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی حکومت پر سرحد پار دہشت گردی اور شورش کی حمایت کا الزام لگایا ہے، اسلام آباد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور نئی دہلی پر پاکستانی سرزمین پر سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کی پشت پناہی کا جوابی الزام عائد کردیا، دونوں ممالک کے درمیان کشمیر پر ایک دیرینہ تنازعہ ہے، جو کہ 1971 کی پاک بھارت جنگ کے بعد قائم ہونے والی لائن آف کنٹرول سے تقسیم ہے، حملے کے بعد سے، بھارت نے تمام پاکستانیوں کو ملک سے نکالنے، دونوں ممالک کے درمیان سرحد بند کرنے اور 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا،پاکستان نے جواب میں تمام دو طرفہ بشمول تیسرے ممالک کیلئے ہر قسم کی تجارت معطل کر دی، ہندوستانی شہریوں کو جاری کیے گئے خصوصی جنوبی ایشیائی ویزوں کو روک دیا اور پاکستان کی حکومت نے واضح کردیا کہ ہندوستان جس طرح کا عمل کرئے گا پاکستان بھی اُسی طرح ردعمل دے گا۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

