ہندوستان نے اپنی جارحیت کے دوسرے دن مبینہ طور پر اسرائیلی ساختہ درجنوں ڈرونز سے حملہ کیا ہے جس میں کم ازکم ایک شہری جاں بحق 4 فوجی زخمی ہوئے ہیں، پاکستانی فوج پر شدید دباؤ ہے کہ وہ دوسرے دن بھی جاری ہندوستانی جارحیت کا جواب دے، پاکستان کے عوام انتظار کررہے ہیں کہ افواج پاکستان اپنی استعداد کے مطابق ہندوستان پر جوابی حملہ کب کرتی ہے حالانکہ چین نے عالمی دباؤ کو بے اثر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے، جمعرات کو پاکستان کے مختلف شہروں اور فوجی تنصیبات پر ہندوستانی ڈرونز فائر کئے گئے، ماہرین کی رائے ہے کہ ڈرونز بھیجنے کا مقصد پاکستان کی اہم تنصیبات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا ہے، ہندوستانی میڈیا نے جمعرات کے حملوں کو سندھور 2 کا نام دیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ ہندوستان جارحیت کو سبدھور کے نام سے ہی قسط وار جاری رکھا جائے گا، سوشل میڈیا پر ثقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں فوجی تنصیبات پر حملے کے دوران ایک دو اسٹار جنرل کی گاڑی کے قریب ڈرون گرا مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ میجرجنرل اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں لیکن اس خبر کی کسی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی ہے، پاکستانی کی مسلح افواج کے ترجمان ادارے کے مطابق ہندوستان نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں فائر کیا، جن میں سے 25 ڈرونز کو مار گرایا گیا، لاہور سے اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ بھارتی جارحیت کے بعد 8 مئی کی دوپہر کو انہیں گھر تک دھماکوں کی گونج سنائی دی، ماہرین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیٹلائٹ سے چلائے جانیوالے ہیروپ ڈرونز اور میزائل یکجا ہوکر حریف کے فضائی دفاع کو نشانہ بناسکتا ہے، فریکوئنسی بلاک کرنا مشکل ہے، ہیروپ خاص طور پر مخالف فریق کے فضائی دفاع اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کیلئے جانا جاتا ہے۔
ہندوستانی جارحیت کا پاکستان کی معیشت کیلئے خطرات کا اظہار کیا جانے لگا ہے، دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں سے کہا ہے کہ وہ ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ بڑھتے ہوئے تنازع سے ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے، دوسری طرف پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا، امریکی نیوز چینل سی این این کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، ہندوستان نے پاکستان کی بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے، ہندوستان کی حکومت نے باقاعدہ تسلیم کرلیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستان نے ہندوستانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، ہندوستان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائی کے جواب میں جمعرات دن چڑھنے کے بعد پاکستان کی حدود میں ڈرونز بھیجے گئے، ہندوستان کی وزاتِ دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پاکستان نے ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے شمالی اور مغربی انڈیا میں متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
منگل, جولائی 1, 2025
رجحان ساز
- ایران اسرائیل کی بارہ زورہ جنگ، مسلم اتحاد کی مثالی صورتحال کے خلاف تل ابیب کا مذموم منصوبہ
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟
- امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے بند کرنے کی درخواست کی تھی، میجر جنرل عبدالرحیم