پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا کوئی ڈرون واپس نہیں جاسکے گا، اُن کا کہنا ہے کہ پہلگام میں حملے پر تنقید کی جارہی تھی اور سوالات پوچھے جارہے تھے جس سے بچنے کیلئے اور توجہ ہٹانے کیلئے ہندوستانی حکومت نے پاکستان پر حملہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام حملے پر غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تاہم ہندوستان کو جج، جیوری اور جلاد بننے نہیں دیا جا سکتا، انھوں نے الزام عائد کیا کہ انڈیا میں دہشت گردوں کے کیمپ ہیں جو پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، ماضی میں نئی دہلی کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے، پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب ہم حملہ کریں گے، جب ہم انھیں جواب دیں گے تو انڈین ٹی وی چینلوں کو رپورٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہ آواز ہر جگہ سنی جاسکے گی، پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کی طرف سے پاکستان میں اسرائیلی ڈرون بھیجے جا رہے ہیں اور فوج نے اب تک 77 ایسے ڈرون مار گرائے ہیں، ان کا دعویٰ تھا کہ ایک بھی ڈرون واپس انڈیا نہیں جا سکا، ہم کوئی ایک ڈرون بھی واپس جانے نہیں دیں گے، ہم اپنی سالمیت کا دفاع ہر صورت کریں گے، دوسری طرف پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں درجنوں ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم اس حوالے سے اعداد و شمار کی تصدیق کرنا مشکل ہو رہا ہے، رواں ہفتے کے اوائل میں پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ 40 سے 50 ہندوستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، جب ہم نے اس حوالے سے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے بدھ تک 25 انڈین فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
اُدھر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو بھی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم وزیر دفاع نے بتایا کہ ان کے پاس اس حوالے سے اعداد و شمار نہیں ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے لڑائی شروع کی اور اس کے بعد ہندوستان کے دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم نئی دہلی نے دونوں دعوؤں کی تردید کی ہے، آزادانہ طور پر ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کرسکا، ہندوستانی وزارت دفاع نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہندوستانی فوج کو ہونے والے نقصان سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، اس سے قبل ایک پریس ریلیز میں ہندوستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ہندوستانی دفاعی انفراسٹرکچر پر داغے گئے ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنائے ہیں اور اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پیر, اکتوبر 27, 2025
رجحان ساز
- سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
- بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
- دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
- ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
- پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
- بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
- پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا

