ہندوستانی حکام نے پیر کو اعلان کیا کہ اُن کا ملک فرانس نے 26 رافیل لڑاکا طیاروں کیلئے 7.41 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ جو ہندوستان اور ہمسایہ ملک پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان سامنے آیا ہے، اس معاہدے کی منظوری رواں ماہ کے شروع میں ہندوستانی کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے منظوری دی تھی، نئی دہلی میں حکام نے بتایا کہ اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر جیٹ طیاروں اور چار جڑواں سیٹوں والے ٹرینرز کا حصول شامل ہے، جس کی ترسیل 2031 تک مکمل ہو جائے گی، اس معاہدے میں بحری بیڑے کی دیکھ بھال، لاجسٹک سپورٹ، اور عملے کی تربیت کے ساتھ ساتھ آف سیٹ ذمہ داریوں کے حصے کے طور پر اجزاء کی ہندوستان میں پیداوار بھی شامل ہے، فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کی طرف سے تیار کردہ رافیل طیارے، بحریہ کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے عارضی بنیادوں پر درآمد کیے جا رہے ہیں، جب تک کہ ہندوستان اپنے مقامی طور پر تیار کردہ ٹوئن انجن ڈیک پر مبنی لڑاکا طیارہ تیار اور تعینات نہیں کر سکتا۔
اتوار کے روز ہندوستانی بحریہ نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے درمیان بحیرہ عرب میں لائیو فائر کی مشق کی، جو 22 اپریل کو ہندوستانی کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد کی موت کے بعد مزید خراب ہوگئی ہے، ہندوستان کےنیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق مشقوں میں کئی تباہ کن اور فریگیٹس شامل تھے جنہوں نے برہموس اینٹی شپ اور اینٹی سرفیس کروز میزائل فائر کیے تھے، پچھلے ہفتے، ہندوستانی بحریہ نے ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں جدید ترین دیسی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس سورت نے کامیابی سے سمندر میں مار کرنے والے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، حکام نے بتایا کہ ہندوستانی بحریہ کےطیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ کو پاکستان کی جانب تعینات کردیا گیا ہے، جس سے جہندوستانی بحریہ کی سمندری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور بحر ہند کے علاقے میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی، مارچ میںہندوستان نے سب سے بڑے دفاعی معاہدے کی منظوری دی، جس کی مالیت 620 بلین روپے (7.3 بلین ڈالر) سے زیادہ ہے، جس سے 156 لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ متعلقہ تربیت اور ساز و سامان کی خریداری شامل ہے۔
منگل, جولائی 1, 2025
رجحان ساز
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟
- امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے بند کرنے کی درخواست کی تھی، میجر جنرل عبدالرحیم
- ایران کا 408 کلوگرام افزودہ یورینیم محفوظ ہے جو متعدد ایٹمی ہتھیاروں کیلئے کافی ہے، فنانشل ٹائمز