پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ہندوستان کے سابق بلے باز سنیل گواسکر کے اس بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کو ایشیا کپ کا حصہ نہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا، سنیل گواسکر نے چند روز قبل اسپورٹس ٹوڈے نامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی سی سی آئی کا موقف ہمیشہ سے وہی رہا ہے جو انہیں حکومت کی طرف سے کہا جاتا ہے، میرے خیال میں اس بار بھی یہ کچھ مختلف نہیں ہوگا جب ایشیا کپ کی بات ہوگی، پندوستان اور سری لنکا اس کے میزبان ہیں، اگر حالات نہ بدلے تو میں پاکستان کو ایشیا کپ کا حصہ بنتے نہیں دیکھ رہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک (پاکستان اور ہندوستان) کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہوتے تو ایشین کرکٹ کونسل کا مستقبل بھی خطرے پڑ سکتا ہے، سنیل گواسکر کے اس بیان پر پاکستان کے سابق کرکٹرز باسط علی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سنیل گوسکر کا مذکورہ بیان احمقانہ ہے اُنھوں نے کہا کہ سنیل گواسکر کو پہلگام سانحے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے سے پہلے ثبوت فراہم کرنے چاہییں، سابق بلے باز اور سنیل گواسکر کے ساتھ کئی دہائیوں تک کرکٹ میں مدمقابل رہنے والے پاکستانی بلے جاوید میاں داد نے بھی سنیل گواسکر کے اس بیان پر ردعمل دیا ہے، جاوید میاں داد نے ٹیلی کوم ایشیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ سنی بھائی(سنیل گواسکر) نے ایسا کہا ہے، وہ بہت عزت کرنے والے، عاجز انسان ہیں جو ہمیشہ سیاست سے دور رہے ہیں، سابق پاکستانی اسپنر اقبال قاسم نے بھی سنیل گواسکر کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گواسکر ایک ذمہ دار شخص ہیں جنہیں سرحد کے دونوں جانب پسند کیا جاتا ہے، سیاست کو کھیل سے نہیں ملانا چاہیے۔
سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اس حوالے سے کہا کہ غصے میں فیصلہ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ ایسے فیصلے پر انسان کو بعد میں افسوس ہوتا ہے، اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ ایک ویڈیو میں باسط علی کا کہنا تھا کہ سنیل گواسکر میرے بچپن کے ہیرو ہیں، مجھے ان کے بیان پر افسوس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مت کھلائیں، انہوں نے سنیل گواسکر کو لیونگ لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنی بھائی ایک بڑا نام ہیں، بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگانا ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں بھی واقعات ہوئے، ہندوستان کا ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا لیکن ہم نے کبھی ہندوستان کا نام نہیں لیا، سنیل گواسکر کے اس بیان پر نہ صرف سابق کرکٹرز بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے، سوشل میڈیا صارف فرید خان نے ایکس پر لکھا سنیل گواسکر کہتے ہیں کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2025 سے باہر نکال دینا چاہیے۔ گواسکر صاحب بھول رہے ہیں کہ ایشن کرکٹ کونسل کے سربراہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ہیں۔
منگل, جولائی 1, 2025
رجحان ساز
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟
- امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے بند کرنے کی درخواست کی تھی، میجر جنرل عبدالرحیم
- ایران کا 408 کلوگرام افزودہ یورینیم محفوظ ہے جو متعدد ایٹمی ہتھیاروں کیلئے کافی ہے، فنانشل ٹائمز