پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں یحیی خان پارٹ ٹو بادشاہ بنا ہوا ہے، یحیی خان نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کیا، یحیی خان پارٹ ٹو ملک کے ادارے تباہ کر رہا ہے، اڈیالہ جیل میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اور ماتحت عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھا دیا گیا ہے، گزشتہ دنوں جج نے تین گھنٹے ہدایات لے کر بشری بی بی کے خلاف فیصلہ دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا کسی بھی عہدے پر توسیع نہ دینے کا بیان خوش آئند ہے، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ کسی بھی توسیع کو نہیں مانتے، نواز شریف نے پہلے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اب چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو توسیع دیکر حملہ آور ہونے جا رہا ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم ہوتا تو وزیراعلی خیبر پختونخوا کو افغانستان سے ضرور بات چیت کی اجازت دیتا، صوبے میں امنیت کیلئے مذاکرات کرنے ہونگے جب بلاول بھٹو وزیر خارجہ بنوایا گیا تو وہ ساری دنیا میں گھومتا رہا اور اسلام آباد سے زیادہ واشنگٹن کے طواف کرتا تھا مگر کابل نہیں گیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو فوجی اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے غائب کیا وہ اپنی فوج کی لاج رکھ رہا ہے، اگر بولنا شروع کیا تو ہماری فوج کو نقصان پہنچے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائض عیسی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انتخابی دھاندلیوں کو تحفظ دے رہا ہے اسی کے انعام میں قاضی فائز عیسی کو توسیع دینے کی کوشش ہورہی ہے جب آپ عدلیہ پر حاوی ہوں گے تو ملک تباہ ہو جائے گا، فائز عیسیٰ عدلیہ کی تاریخ کا سیاہ باب رقم کررہے ہیں، وہ نوازشریف کی ہدایت پر انصاف کے ادرے کو تباہ کررہا ہے، جو لوگ چوری کرتے ہیں وہ نظام انصاف پر سب سے پہلے حملہ کرتے ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں یحیی خان پارٹ ٹو بادشاہ بنا ہوا ہے، یحیی خان نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن کیا، یحیی خان پارٹ ٹو ملک کے ادارے تباہ کر رہا ہے، اس کا اس وقت نوٹس نہیں لیا گیا تو معاملہ ہاتھوں سے نکل جائے گا جبکہ زرداری اور نوازشریف خاندان اس ملک کو اتنا لوٹ چکے ہیں کہ اُن کی نسلیں یورپ میں بہترین زندگیاں گزاریں گے۔