یمن کی مسلح افواج نے حالیہ ہفتوں میں 200 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے سات امریکی ریپر ڈرون مار گرائے ہیں، جو یمن کے خلاف واشنگٹن کی مہم میں اب تک کا سب سے اہم مالی نقصان ہے، دفاعی حکام کے مطابق امریکی ڈرونز کو 31 مارچ سے 22 اپریل کے درمیان مار گرایا گیا ہے، جبکہ یمن نے حملہ آور امریکی طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر دیں، جو زیادہ تر شہری آبادیوں اور غذائی سہولتوں کو نشانہ بناکر تباہ کررہے ہیں، امریکی جنگی مبصرین کا کہنا ہے کہ صرف پچھلے ایک ہفتے میں تین جدید ترین امریکی ڈرونز تباہ کئے گئے، جس سےیمن کی بلندی پر پرواز کرنے والے امریکی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں بہتری کی علامت کو ظاہر کرتی ہے، یمنی فوج کی جانب سے گرائے گئے ہر ایک امریکی ڈرونز کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالر ہے، امریکی فوج اِن ڈرونز کونگرانی یا حملے کے مشن کے لئے استعمال کرتا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن کے خلاف حملوں کا حکم دینے کے بعد 15 مارچ سے یمن کے خلاف درجنوں حملوں میں سو سے زائد شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے، مارچ اور اپریل 2025 کے دوران، امریکی فضائی حملوں میں کم از کم 200 شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان ڈیو ایسٹ برن نے جمعرات کو کہا کہ امریکی افواج نے 800 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے، کمانڈ سینٹرز، ہتھیاروں کے ڈپو اور فضائی دفاع کو تباہ کر دیا ہےاور سینکڑوں یمنی جنگجوؤں اور رہنماؤں کو ہلاک کر دیا ہے تاہم اس امریکی دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی، ایک اور امریکی اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈرون کے نقصانات کی تحقیقات جاری ہیں،17 اپریل 2025 کو راس عیسیٰ کے تیل کے ٹرمینل پر امریکی حملے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 171 زخمی ہوئے، جو امریکی جنگی مہم کا سب سے مہلک حملہ تھا، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2015 سے اب تک یمن میں فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 18,000 شہری ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں، جیسے موتانا فار ہیومن رائٹس نے امریکی حملوں میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے 2017 سے 2019 کے درمیان 12 امریکی حملوں میں 38 شہریوں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی دستاویزات پیش کی ہیں،یمن نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر آبنائے باب المندب سے گزرنے والے اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل مستقل جنگ بندی پر راضی ہو جائے تو حملے بند ہو جائیں گے۔
منگل, جنوری 20, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

