یمن نے اسرائیل پر زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل فائر کیا ہے جو وسطی اسرائیل میں گرا اور اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے، اتوار کی صبح تل ابیت کے مختلف علاقوں میں میزائل گرنے سے قبل سائرن بجائے گئے جس کے بعد شہریوں کو زیر زمین بنائے گئے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے، اسرائیل کی فوج کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا یہ میزائل مشرقی جانب سے وسطی اسرائیل کے علاقے میں گرا، یمن کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وسط تک پہنچنے والا ٹیسٹ میزائل تھا جس کا مقصد اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے فضائی دفاعی نظام کی افادیت کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ناکارہ بنانا تھا جس میں یمن کو بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے، فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ اس کامیاب تجربے کے بعد یمن نے صلاحیت حاصل کرلی ہے کہ وہ اسرائیل کے طول و عرض میں ایٹمی تنصیبات سمیت فوجی اڈوں کو تباہ کرسکے گا، اسرائیل کو سمجھ آجانا چاہیے کہ اُس کے ظلم کرنے کے دن پورے ہوچکے ہیں، اسرائیل کے پاس حماس کی شرائط پر جنگ بندی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، سائرن بجنے کے بعد علاقے میں زور دار دھماکے سنائی دیئے جو اسرائیلی فوج کے بقول یہ میزائل کی نشاندہی کے بعد لانچ کیے گئے انٹرسیپٹرز کی آوازیں تھیں، فوج کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی شہریوں کے لیے حفاظتی تدابیر سے متعلق جاری کردہ ہدایات کو سختی سے نافذ کردیا ہے۔
یمنی حکومت کے نائب ترجمان نصر الدین عامر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یمن سے داغا گئے میزائل کو 20 بار انٹرسپیٹ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی، جس نے بالآخر وسطی اسرائیل میں مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر یہ میزائل حملہ شروعات ہے، مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کا 2000 میل تک ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل حملہ یمن کی بڑی کامیابی ہے، جس نے اسرائیل اور اتحادیوں کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بناتے ہوئے اسرائیل کے فضائی حدود میں اندر تک پہنچا ہے، گزشتہ برس اکتوبر میں حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد شروع ہونے والی غزہ کی جنگ کے دوران یمن نے کئی بار اسرائیل پر میزائل فائر کیے ہیں، وہ ان کارروائیوں کو فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے رہے ہیں، اس سے قبل اسرائیل نے ایسے اکثر میزائل اپنی حدود میں پہنچنے سے قبل ہی مار گرائے تھے، مارچ میں ایک یمنی میزائل بحیرۂ احمر میں اسرائیلی بندرگاہ ایلات کے قریب بحری اڈے پر گرا تھا۔