اسرائیل کی جانب سے تعمیر کی گئیں ناجائز یہودی بستیوں کے آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تازہ کارروائی میں غزہ کے جنگ اور قحط زدہ فلسطینیوں کے لئے خوراک اور امدادی سامان لانے والا ٹرک اور اس کا ڈرائیور نشانہ بنا، خوراک اور امدادی سامان لانے والے ٹرک کو یہودی آباد کاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نشانہ بنایا اور ٹرک کو جلا دیا گیا، اس دوران ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا، یہودی آباد کار جنہیں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر حملوں کی تربیت دی اور مسلح کیا ہے، ان یہودی آباد کاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جب فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک کو روک کر آگ لگادی، یہودی آباد کار اطیمنان سے ٹرک کو آگ لگا چکے تو اسرائیلی فوجیوں کی ایک ٹکڑی انہیں روکنے کیلئے وہاں پہنچی تو یہودی آباد کار ٹرک ڈرائیور کو زدو کوب کر رہے تھے، اسرائیلی ریڈیو کان کے مطابق اسرائیلی فوجی اس ڈرائیور کو چھڑانے کے لئے آگے بڑھے تو یہودی آباد کاروں کے تشدد کی زد میں آنے سے چار اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہو گئے، تاہم ان فوجیوں پر یہودی آباد کاروں کے حملے کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کو ان سے کوئی خوف محسوس ہوا اور نہ ہی اس طرح بد امنی اور دنگا کرنے پر ان آباد کاروں پر فوجیوں نے ہاتھ اٹھایا اور نہ گولی چلائی۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید