Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»ہندوستانی جارحیت دوران اسرائیل کی غیر معمولی فوجی مدد پاکستان کیخلاف مذموم سازش بےنقاب
    عالم تمام

    ہندوستانی جارحیت دوران اسرائیل کی غیر معمولی فوجی مدد پاکستان کیخلاف مذموم سازش بےنقاب

    اسرائیل کا پاکستان کے خلاف ہندوستان کیساتھ دیرینہ دفاعی تعاون کی بنیاد مسلمان دشمنی پر استوار ہے، اسرائیل نے ایک سے زائد بار ہندوستان کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی ترغیب دی
    shoaib87اگست 8, 2025Updated:اگست 11, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔8 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email


    تحریر: محمد رضا سید
    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کو کہا ہے کہ تل ابیب نے مئی 2025ء میں پاکستان کے خلاف آپریشن سندھور کے دوران ہندوستان کو فوجی مدد فراہم کی تھی، جس کا تعلق سٹلائٹ ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس معلومات کے علاوہ پُرزہ جات کی فراہمی سے تھا، واضح رہے نئی دہلی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے فلس فلیک آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے اندر مختلف مقامات پر جنکا تعلق لشکر طیبہ اور جیش محمد سے تھا حملہ کیا تھا، جوہری ہتھیاروں سے لیس حریفوں نے رواں سال مئی میں توپ خانے، ڈرون اور فضائی حملوں کا تبادلہ کیا، یاد رہے ہندوستان نے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر مہلک حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ پاکستان کو اس واقعے کے حوالے سے شواہد فراہم نہیں کئے اور اسلام آباد کی جانب سے عالمی اداروں سے تحقیقات کرانے کی تجویز پر پیشرفت نہیں کی اور یکطرفہ طور پر پاکستان کی جغرافیائی حدود میں دہشت گرد حملے شروع کردیئے لیکن اس بار ہندوستان کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی کیونکہ ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے مذموم عزائم دنیا پر واضح ہوچکے تھے، ہندوستان کو عالمی سطح پر صرف اسرائیل سے مدد حاصل ہوئی جسکا اعتراف اسرائیلی وزیراعظم نے خود کیا ہے حالانکہ پاکستان کے ادروں کے پاس چار روزہ چھڑپ کے دوران یہ معلومات موجود تھیں کہ اسرائیل ہندوستان کی مدد کررہا ہے اور اسرائیلی فوجی ماہرین ہندوستان کی کھلی جارحیت کے دوران نئی دہلی، سری نگر اور انت ناگ میں موجود تھے، پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے دنیا کے اہم ممالک کے دارالحکومتوں کو بھی اس سچائی سے بعض اہم شواہد کیساتھ آگاہ کردیا تھا، جس میں سے ایک ملک امریکہ بھی تھا، ہندوستان اور اسرائیل کے دفاعی تعلقات 1990 کی دہائی کے بعد تیزی سے مضبوط ہوئے ہیں اور آج اسرائیل بھارت کو اسلحہ فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے، باراک 8 میزائل سسٹم جو بحری جہازوں کو فضائی حملوں سے محفوظ بنانے کیلئے بڑا اہم ہے اسرائیل اور ہندوستان مشترکہ طور پر تیار کررہے ہیں، اسرائیل کا اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلز جو فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور ہلکے اور درمیانی فاصلے کے اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہندوستان کو فراہم کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسرائیل نے ہاوک اور دیگر فضائی دفاعی نظام ہندوستان کو فراہم کئے جس نے اس ملک کی فضائیہ اور نیوی کو جارحانہ اقدام کی صلاحیت کو بڑھایا ہے، نگرانی، جاسوسی اور ٹارگٹ ہٹ کرنے کیلئے ہرون اور سرچَر ڈرونز فراہم کئے، اسرائیل میزائل، ڈرون اور راڈار سسٹم کی تیاری کیلئے ہندوستان کی مدد کررہا ہے، اسرائیلی دفاعی کمپنیاں مینوفیکچرنگ پارٹنرشپس کے تحت ہندوستان کی اڈانی گروپ اور ڈی آر دی او کیساتھ ملکر اسلحہ سازی مصروف ہیں۔
    پاکستان کے خلاف ہندوستان کی حالیہ جارحیت کے دوران اسرائیل نے ترجیحی بنیادوں پر فوری اسلحہ اور پرزہ جات بھیجے تاکہ ہندوستان کے جنگی ذخائر برقرار رہیں حالانکہ خود اسرائیل کو غزہ میں جنگ کیلئے اسلحہ اور پُزہ جات کی اشد ضرورت ہے، غاصب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے برصغیر کی دو ایٹمی ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران اسرائیل میں ہندوستانی سفیر جے پی سنگھ سے ملاقات کی جس میں نتین یاہو نے ہندوستان کو یقین دلایا کہ اسرائیل پاکستان کے خلاف جنگی کارروائی کے دوران ہندوستان کیساتھ کھڑا ہے، نیتن یاہو نے ہندوستانی سفیر کو باور کرایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح اسرائیل فلسطینیوں کی دہشت گردی کا سامنا ہے بلکل اُسی طرح ہندوستان بھی کشمیر میں پاکستان کی حمایت سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے لہذا دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے تعاون مزید بڑھانا ہوگا، خاص طور پر سکیورٹی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہندوستان نے 1950ء میں اسرائیل کو ڈی فیکٹو کے طور پر تسلیم کیا، سفارتی تعلقات تو بحال نہیں کئے تاہم 1950 سے 1992ء اسرائیل سے خفیہ رابطے اور فوجی تعاون جاری رہا اس دوران اسرائیل بمبئی اور ہندوستان نے تل ابیب میں رابطہ دفتر قائم کیا 1990 کی دہائی سے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون تیزی سے بڑھا۔ اسرائیل بھارت کو جدید اسلحہ، میزائل سسٹم، ڈرون اور نگرانی کے آلات فراہم کرتا ہے، زراعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں بھی شراکت داری بڑھی اور بالآخر 1992ء میں ہندوستان نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کرلئے، ہندوستان نے کروڑوں مسلمان شہریوں کی ناراضگی کے باوجود اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرات اس لئے کی کہ عرب ممالک مصر اور اردن اسرائیل کو تسلیم کرچکے تھے جبکہ مسلم ملک ترکیہ نے تو اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام میں کردار ادا کیا اور سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیا، 2017 میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے رہنما تھے، جن کی اسلام دشمنی عیان ہے اور اسی جذبے کیساتھ نریندر مودی نے اسرائیل سے تعلقات کو عروج بخشا اور آج اسرائیل، امریکہ کی طرز پر ہندوستان کیساتھ انٹیلی جنس تعاون کررہا ہے۔
    بھارتی ٹیلی ویژن چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق غاصب اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے روان سال مئی میں ہندوستان کی پاکستان پر فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کی ہے، جس میں بری تعداد میں ڈرونز کی تعیناتی اور بارک 8 میزائل شامل ہیں، نیتن یاہو نے کہا جو چیزیں ہم نے پہلے فراہم کیں وہ میدان جنگ میں بہت اچھی ثابت ہوئیں این ڈی ٹی وی کے مطابق نیتن یاہون نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس ہندوستان کو فوجی طور پر مستحکم کرنے کی کافی مضبوط بنیاد ہے، چینل نے مزید کہا کہ اسرائیل ان متعدد ممالک میں سے ایک تھا جنہوں نے آپریشن سندھور کی حمایت کی تھی، ممبئی میں اسرائیلی قونصل جنرل کوبی شوشانی نے کہا کہ پہلگام واقعے کی بنیاد پر ہندوستان کو سخت پیغام کی دینے ضرورت کو اُجاگر کیا، شوشانی کے حوالے سے کہا گیا کہ آپریشن سندھور اپنے دفاع کی ایک کارروائی تھی اور مجھے اس آپریشن پر بہت فخر ہے، ہندوستانی چینل نیوز 18 کے مطابق نئی دہلی نے آپریشن سندھور کے دوران اسرائیل کی جانب سے فراہم کردہ ہیپی اور اسکائی اسٹرائیکر لوئٹرنگ گولہ بارود کو استعمال کیا گیا، جس نے پاکستانی فضائی دفاع اور نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا، پچھلی دہائی کے دوران، ہندوستان نے اسرائیل سے 2.9 بلین ڈالر کے فوجی ہارڈ ویئر درآمد کیے ہیں، جن میں ریڈار، نگرانی اور جنگی ڈرون اور میزائل شامل ہیں، 1999ء کی کارگل جنگ کے دوران ہندوستان کو گولہ بارود کی شدید کمی کا سامنا تھا، اسرائیل نے ہنگامی بنیادوں پر 155 ایم ایم توپ خانے کے شیل اور لیزر گائیڈڈ بموں کیلئے ٹارگٹنگ سسٹمز فراہم کیے، تل ابیب نے ہرون ڈرونز کی فوری طور پر ہندوستان کو فراہم کئے تاکہ پاکستانی پوزیشنز کی نگرانی کی جاسکے، یہ پہلا موقع تھا جب اسرائیل نے ہندوستان کی بڑے پیمانے پر براہِ راست جنگی مدد کی تھی، 2008ء کے ممبئی حملوں کے فوراً بعد اسرائیلی ماہرین ہندوستان پہنچے اور اس ملک کی اسپیشل فورسز کی تربیت اور جدید آلات جن میں نائٹ ویژن، اسنائپر رائفلز فراہم کیں جبکہ انٹیلی جنس شیئرنگ کی سطح کو بڑھایا، 2019ء میں پاکستان کے خلاف فضائی میں ہندوستانی فضائیہ نے اسرائیل سے حاصل کردہ اسپائز 2000 پریسیژن گائیڈڈ بم استعمال کیے، یہ بم جنگی طیارے کو ہدف پر داخل ہوئے بغیر طویل فاصلے سے درست نشانہ لگانے کی صلاحیت دیتے ہیں۔
    اسرائیلی کمپنیوں اور خفیہ اداروں نے بھارت کے ساتھ سائبر سکیورٹی، نگرانی، اور انٹیلی جنس ٹولز کا تبادلہ کیا، اس میں پیگاسس اسپائی ویئر جیسے متنازعہ سافٹ ویئر بھی شامل ہے، جسے ہندوستان کی حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کیساتھ ساتھ سکیورٹی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔
    پاکستان کے خلاف چار روزہ ہندوستانی جارحیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹیلی فونک کال پر ختم تو ہوگئی مگر تل ابیب کا مکروہ کردار پاکستان کیلئے سوچ و بچار کا مقام ہے، پاکستان کے خلاف ہندوستان کیساتھاسرائیل کا دیرینہ دفاعی تعاون کی بنیاد مسلمان دشمنی پر استوار ہے، پاکستانی قیادت اس نوشتہ دیوار پڑھے اوربجائے اسرائیل سے تعلقات کی بات آگے بڑھائی جائے، فلسطینی کاز کیساتھ اُسی عزم کیساتھ کھڑے ہوں جسکی طرف بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ہماری رہنمائی کی تھی یعنی اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جو فلسطینیوں سے چھین کر بنائی گئی ہے، اسرائیل نے ایک سے زائد بار ہندوستان کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی ترغیب دی ہے،اس سلسلے میں اسرائیل غیرمعمولی فوجی مدد فراہم کرنے اور باہمی فوجی اشتراک کی آفر بھی دے چکا ہے، ہندوستان کو اسرائیل کی لامحدود فوجی مدد حاصل ہونے کے باوجود پاکستانی ائیرفورس نے جس طرح دندان شکن جواب دیا ہے وہ پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔

    اسرائیل ہندوستان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا عالمی سطح پر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا مترادف ہے، پاکستان
    Next Article سعودی عرب: دس ہزار سے زائد گرفتار پاکستانی شہری، قانونی معاونت کے بغیر جیل کاٹ رہے ہیں
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162672
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.